Tag: judicial commission

  • موقع پرستوں کو تحریک انصاف سے باہرنکالا جائے، حامد خان

    موقع پرستوں کو تحریک انصاف سے باہرنکالا جائے، حامد خان

    لاہور : تحریک انصاف کے رہنما حامدخان نے انٹرا پارٹی الیکشن میں دھاندلی سے متعلق جسٹس وجیہ کی رپورٹ پرعمل درآمد کیلئے تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔

    تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء حامد خان پارٹی اجلاس کے دوران جہانگیر ترین ، پرویز خٹک اور عبدالعلیم خان پر برس پڑے۔

    انہوں نے موقع پرستوں کو پارٹی سے نکالنے کا مطالبہ کر دیا۔ لاہور میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء حامد خان کا کہنا تھا کہ عمران خان پر اس وقت شوگر اور لینڈ مافیا کا قبضہ ہے۔

    جہانگیر ترین اور پرویز خٹک جیسے موقع پرستوں کو پارٹی میں لانے سے عمران خان کو منع کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک جسٹس وجیہہ الدین ٹربیونل کے فیصلے پر مکمل عمل درآمد نہیں کیا جاتا، تب تک ناراض کارکنوں کی تحریک بند نہیں ہو گی۔

    انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن میں تحریک انصاف کو دھچکا موقع پرستوں کی وجہ سے لگا، اسحاق خاکوانی اور شعیب صدیقی اس قابل نہیں تھے مگر انہیں جوڈیشل کمیشن میں بھیجا جاتا رہا۔

    لینڈ اور شوگر مافیا کی جگہ تحریک انصاف نہیں بلکہ نون لیگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین جہاں پارٹی میں ہر چیز کے ایڈوائزر بنے ہیں وہیں پارٹی کا بیڑا غرق بھی انہی کے مشوروں سے ہوا۔

    حامد خان نے پنجاب میں تحریک انصاف کے نئے منتخب ہونے والے آرگنائزر چودھری سرور کی بنائی گئی تمام صوبائی اور ضلعی تنظیمی کمیٹیوں کو بھی مسترد کر دیا۔

  • استعفےمنظورکرنے ہیں توکرلیں،الیکشن لڑکرپھرآجائیں گے، عمران خان

    استعفےمنظورکرنے ہیں توکرلیں،الیکشن لڑکرپھرآجائیں گے، عمران خان

    لاہور: عمران خان نے کہا ہے جو تحریک انصاف کو نشستوں سےمحروم کرنا چاہتا ہےکرلے،پھر الیکشن جیتیں گے پھر اسمبلیوں میں آئیں گے،دھرنے کے دوران غیر آئینی تبدیلی لاسکتے تھےلیکن نہیں لائے۔

    لاہور میں سینئر صحافیوں سے ملاقات اور پریس میں عمران خان کا کہنا تھا کہ عدالتی کمیشن کا فیصلہ تحرک انصاف کی جیت ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ دھرنے کے دوران تبدیلی لائی جا سکتی تھی لیکن یہ غیر آئینی ہوتا ، طے کیا تھا ککہ غیر آئینی اقدام نہیں کرنا ۔

    عمران خان نے مطالبہ کیا کہ جنرل پاشا کے خلاف الزمات کی تحقیقات کیلئے کمیشن بنایا جائے، عمران خان نےکہا کہ عدلاتی کمیشن کی رپورٹ نے واضح طور پر کہا ہے کہ الیکشن کمیشن دو ہزرا تیرہ کے انتخابات کرانے میں مکمل طور پر ناکام ہو گیا ہے۔

    عمران خان نے اعلان کیا کہ وہ تاجروں کے ساتھ کھڑے ہیں، تحریک انصاف کے سربراہ نے حکومت کو چیلنج دیا کہ وہ یہ بات ثابت کردے کے عمران خان نے دھرنے کیلئے کسی سے ایک روپیہ بھی لیا ہے تو سیاست ہی چھوڑ دیں گے ۔

  • عمران خان نے پارٹی قیادت کا اہم اجلاس طلب کرلیا

    عمران خان نے پارٹی قیادت کا اہم اجلاس طلب کرلیا

    اسلام آباد : چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان نے ملک بھر کی پارٹی قیادت کا اجلاس اتوار کو اسلام آباد میں طلب کر لیا ہے، اس اہم اجلاس کی صدارت وہ خود کریں گے۔

    اجلاس میں نیشنل ایڈوائزری کونسل کے ارکان کو بھی مدعوکیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ پر پی ٹی آئی کی ملک بھر کی قیادت کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اس ضمن میں چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی قیادت کو اتوار کے روز اسلام آباد طلب کر لیا گیا ہے۔

    اجلاس میں عمران خان جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کے بعد پیدا ہوانے والی صورت حال اور پارٹی کو درپیش تنقید جیسے معاملات کا جائزہ لیں گے۔

    اجلاس میں پارٹی کو بلدیاتی انتخابات سے قبل متحرک کرنے کی مختلف تجاویز پر بھی تبادلہ خیال کیا جائئے گا۔

  • عمران خان سے معافی کا مطالبہ نہیں کیا،پرویز رشید

    عمران خان سے معافی کا مطالبہ نہیں کیا،پرویز رشید

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ ہم نے عمران خان سے معافی کا مطالبہ نہیں کیا ۔عمران خان نےدوسال تک جوالزام لگائے وہ آج ان کودہرانہیں سکے۔

    پرویز رشید کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن نے اپنا کام مکمل کیا انکوائری سے پاکستان کے اداروں کی عزت میں اضافہ ہوا۔ سب مانتے ہیں کہ قوم کےدوسال ضائع ہوئے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ خان صاحب اب الیکشن کمیشن سےاستعفیٰ مانگ رہےہیں آج انہوں نے افتخار چوہدری کے بارے میں کوئی بات نہیں کی۔

  • عمران خان آج جوڈیشل رپورٹ پر پارٹی کا ردعمل دینگے

    عمران خان آج جوڈیشل رپورٹ پر پارٹی کا ردعمل دینگے

    اسلام آباد: جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کے بعد پی ٹی آئی ہے مُشکل میں ہیں، تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان آج رپورٹ پر ردعمل آج دینگے مگر جہانگیر ترین کا کہنا ہےکہ  قوم کو مایوسی ہوئی ہے۔

    جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو مایوس کردیا ہے، کمیشن نے دوہزار تیرہ کے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کر مسترد کردیا، پی ٹی آئی کے پارٹی اجلاس میں جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کے قانونی پہلوؤں پر غور کیا گیا، جس کے بعد آج عمران خان رپورٹ پر پارٹی کا رد عمل دینگے۔

    پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ رپورٹ سے قوم مایوس ہوئی۔

    وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے کہنا ہے کہ کھلے دل سےعمران خان کےمطالبات مانے معاہدے کے تحت دونوں پارٹیوں کو فیصلہ تسلیم کرنا ہے۔

      اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا صبح کا بھولا شام کو گھر آجائے تو اسے بھولا نہیں کہتے جبکہ سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ دو ہزار پندرہ الیکشن کا سال ہو نہ ہو لیکن یہ پی ٹی آئی کی مقبولیت میں کمی کا سال ضرور ہے۔

  • عمران خان نے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ تسلیم کرلی

    عمران خان نے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ تسلیم کرلی

    اسلام آباد: عمران خان نے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ تسلیم کرلی ،ان کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ نہ ماننے کا کوئی جواز نہیں ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ قبول ہوگا،صرف تحریک انصاف نے نہیں اکیس جماعتوں نے دھاندلی کا الزام لگایا تھا، عمران خان کا کہنا تھا کہ قومی بحران میں سب کا اکھٹا ہونا بہت ضروری ہے۔

    اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان معاہدے کے تحت جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا گیا تھا جب کہ انتخابی دھاندلی کیس میں 2 جماعتیں فریق ہیں لیکن ایک فریق کو رپورٹ دے دی گئی ہے اور دوسرا فریق اب تک حتمی رپورٹ سے محروم ہے۔

  • عمران خان کا خیبر پختو نخوا میں سیلابی صورتحال کانوٹس

    عمران خان کا خیبر پختو نخوا میں سیلابی صورتحال کانوٹس

    اسلام آباد: عمران خان نے خیبر پختو نخوا حکومت کوسیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئےفوری اقدامات کی کی ہدایت کردی۔

    ایک بیان میں پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخواہ حکومت چترال اور دیگر علاقوں میں سیلاب سے بچنے کی تدابیر اختیار کرے، اور شہریوں کی حفاظت کے لیے پیشگی انتظامات کئے جائیں۔

    انہوں نے کہا کہ آبی ذخائر نہ بنا کر ہر سال لاکھوں شہریوں کو سیلاب کے رحم وکرم پر چھوڑا جاتا ہے۔

    پی ٹی آئی چیئرمین نواز لیگ اور پیپلزپارٹی کی حکومتوں کی غفلت کاخمیازہ پوری قوم سیلاب کی صورتحال میں بھگت رہی ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کل چترال کےسیلاب زدہ علاقوں کادورہ کریں گے۔

  • چھاپوں سے متعلق ایم کیو ایم کے بیانات کوعوام کو بدگمان کرنے کی سازش ہے، رینجرز

    چھاپوں سے متعلق ایم کیو ایم کے بیانات کوعوام کو بدگمان کرنے کی سازش ہے، رینجرز

    کراچی: رینجرزذرائع کاکہناہے کہ نائن زیروپرچھاپےکی تفصیل دوسےتین دن میں جاری کی جائےگی دوسری جانب ایم کیوایم کےترجمان نے چھاپے کی تحقیقات جوڈیشل کمیشن سےکرانےکا مطالبہ کردیا۔

    رینجرز ذرائع کا کہنا ہے کہ نائن زیرو پر11مارچ کو ہونے والے آپریشن کے اعدادو شمار کو ایک سیاسی جماعت کے ترجمان کی جانب سے جان بوجھ توڑ مروڑ کر پیش کیاجارہاہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ اعداد وشماراس لیے غلط پیش کیے جارہے ہیں کہ میڈیا اورعوام کوبدگمان کیا جاسکے اورامن و امان کے حوالے سے درپیش ایشوز سے توجہ ہٹائی جاسکے۔

    رینجرز ذرائع کاکہنا ہے کہ آپریشن کے بارے میں 2سے3دن میں حقائق نامہ جاری کیاجائے گا۔

    دوسری جانب ایم کیوایم ترجمان کا کہنا تھا کہ حالیہ دنوں میں نائن زیرو پر چھاپے کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔
    نائن زیرو پر چھاپے سے متعلق ایم کیو ایم کی شکایات جائز اورحقائق پر مبنی ہیں، ترجمان ایم کیوایم نے چھاپے کی تحقیقات جوڈیشل کمیشن سےکرانےکا مطالبہ بھی کیا۔

  • عدالتی کمیشن نے دھاندلی کی تحقیقات مکمل کرلیں، فیصلہ محفوظ

    عدالتی کمیشن نے دھاندلی کی تحقیقات مکمل کرلیں، فیصلہ محفوظ

    اسلام آباد : دو ہزار تیرہ کے عام انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کرنے والے عدالتی کمیشن نے تحقیقات مکمل کر کے فیصلہ محفوظ کر لیا۔

    کیا عمران خان کا موقف درست ثابت ہوگا۔ دوہزار تیرہ کےانتخابات میں شفافیت کامعیارکیاتھا؟ دھاندلی منظم منصوبہ بندی کےتحت ہوئی یاانتظامی نااہلی نےانتخابی عمل کو مشکوک بنایا؟

    چیف جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں تین رکنی انکوائری کمیشن نے کارروائی مکمل کرکےفیصلہ محفوظ کرلیا، تین اپریل کو صدارتی آرڈیننس کےبعدآٹھ اپریل سےمبینہ انتخابی دھاندلی سے متعلق جوڈیشل کمیشن کے انتالیس اجلاس ہوئے۔

    تحریک انصاف سمیت پیپلزپارٹی ، جماعت اسلامی، عوامی نیشنل پارٹی ق لیگ اور دیگر جماعتوں نےفریق بنتے ہوئے کمیشن میں مبینہ دھاندلی کے ثبوت فراہم کئے۔

    سولہ اپریل کو پہلی سماعت پرکمیشن نے نادراسے سینتیس انتخابی حلقوں کی انگوٹھوں کےنشانات کےذریعےووٹوں کی تصدیق سےمتعلق جائزہ رپورٹ طلب کی۔جس کےبعد معاملہ فارم چودہ اور پندرہ کےغائب اور غلط اندراج تک جاپہنچا

    ۔تین رکنی کمیشن نے آج تمام فریقوں کےدلائل سننے کےبعدفیصلہ محفوظ کرلیا۔ذرائع کے مطابق مینہ دھاندلی سے متعلق فیصلہ پانچ روزمیں سنائےجانےکاامکان ہے۔

  • ووٹ سےتبدیلی کا راستہ روکا جائے تو مارشل لاء کا راستہ ہی رہ جاتا ہے، عمران خان

    ووٹ سےتبدیلی کا راستہ روکا جائے تو مارشل لاء کا راستہ ہی رہ جاتا ہے، عمران خان

    اسلام آباد : عمران خان کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے پاس لاہور کا مینڈیٹ ہے تو مینار پاکستان کا احاطہ عوام سے بھر کر دکھائے۔

    انتخابی دھاندلی پر بنے جوڈیشل کمیشن کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عمران خان نے ن لیگ کو چیلنج کیا کہ ان کے پاس لاہور کا مینڈیٹ ہے تو مینار پاکستان کا احاطہ ہی عوام سے بھر کے دکھادیں۔

    انھوں نے کہا کہ ووٹ سےتبدیلی کا راستہ روکا جائےتومارشل لاء کا راستہ ہی رہ جاتا ہے، ن لیگ کے رہنماوں کا کہنا تھا پی ٹی آئی انکوائری کمیشن کے سوالوں کے جواب نہیں دے سکی۔

    اس سے پہلے جوڈیشل کمیشن میں چیف جسٹس ناصر الملک کا پی ٹی آئی کےوکیل سےمکالمہ میں کہنا تھا کہ آپ کے پاس ن لیگ کی دھاندلی کے کیاشواہد ہیں؟ جس پر حفیظ پیر زادہ نے کہا نواز شریف اور وزراء کے حلقوں میں بہت زیادہ بیلٹ پیپرز بھیجے گئے۔

    پیپلز پارٹی کے وکیل اعتزاز احسن نے دلائل میں کہافارم پندرہ کی اہمیت اس طرح ہے جس طرح دیو کی جان کسی چڑیا میں ہوتی تھی، فارم پندرہ کی حفاظت بھی چڑیا کی طرح ضروری تھی۔