Tag: judicial remand extended

  • ایان علی کے موبائل فونز کا کوڈ 70 روز بعد بھی ڈی کوڈ نہ ہوسکا

    ایان علی کے موبائل فونز کا کوڈ 70 روز بعد بھی ڈی کوڈ نہ ہوسکا

    لاہور: ڈالر گرل ایان علی کےموبائل فونز کا کوڈ ستر روز بعد بھی ڈی کوڈ نہ ہوسکا،ماڈل گرل کےموبائل فونز سے اہم معلومات تاحال نہیں مل سکیں۔

    ڈالر گرل کے موبائل فونز بھی ان کی طرح کے ہی نکلے،جس طرح ایان نے اپنی خوبصورتی کا راز نہیں بتایا بالکل اسی طرح ایان کے موبائل فونز نے بھی حکام کو کچھ نہیں بتایا۔

     خوبرو ماڈل گرل ایان علی سے تحویل میں دو جدید ترین اسمارٹ موبائل فون لئے گئے، جوکسٹم حکام کی تحقیقات میں کسی قسم کی پیشرفت کا سبب نہ بن سکے۔

     اسمگلر حسینہ چودہ مارچ کو اسلام آباد ائیرپورٹ سے کرنسی اسمگلنگ کرتے دھرلی گئی تھی، لیکن ایان نے اپنے موبائل فونز کے کوڈ حکام کو نہیں بتائے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اسمگلر حسینہ کے فونز میں انتہائی اہم ڈیٹا ہے، پر دو ماہ گزر جانے کےباوجود بھی حکام سپر ماڈل کے فونز کے کوڈ کو ڈی کوڈ نہیں کرسکے۔

  • راولپنڈی: ایان علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 28 مئی تک توسیع

    راولپنڈی: ایان علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 28 مئی تک توسیع

    راولپنڈی : گرل ایان علی کی عدالت میں آٹھویں پیشی پر بھی چالان جمع نہ ہو سکا، عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ میں اٹھائیس مئی تک توسیع کردی۔

    ایان علی نے ایک بار پھر بن سنور کر عدالت میں انٹری دی، ڈالر گرل نے جلوہ کیا دکھایا تو پھر وہ آگے آگے اور سب پیچھے پیچھے تھے، اس بار تو انٹرنیشنل میڈیا بھی ڈالر گرل کے پیچھے پڑا۔

      ڈالر گرل نے انٹری کیلئے ہڈ والے اپر کا انتخاب کیا، پچھلی انٹری میں اسی طرح کا ہڈ والا اپر تھا اس بار بلیک اینڈ گرے کے بجائے، بلیک اینڈ وہائٹ کا اپر تھا۔

    ماڈل ایان علی کو ایک بار پھر بینکنگ کورٹ کے جج صابر سلطان کی عدالت میں پیش کیا گیا ۔ جج نے مکمل چالان پیش نہ ہونے پر کسٹم حکام کی سرزنش کی۔ کسٹم حکام کا کہنا تھا کہ دو ملزمان سے تفتیش ہونا باقی ہے ۔ ایک ملزم نے عدالت سے رجوع کر لیا ہے جبکہ دوسرے کے وارنٹ گرفتاری حاصل کر لیے ہیں ، جلد تفتیش کرلیں گے۔
    عدالت نے چالان جمع نہ کرانے پر تحریری جواب مانگ لیا ہے اور ایان علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں اٹھائیس مئی تک توسیع کردی۔
    دوسری جانب ایان علی کے والد راجہ حفیظ نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیٹی کے ساتھ نہیں تھا ، ڈالرز کس کے تھے معلوم نہیں۔

    ڈالر گرل عدالت میں آئی لیکن والد سے کترا کر نکل گئی، سماعت شروع ہوئی توایان علی کے والد نے کمرہ عدالت جانے کی کوشش کی۔ لیکن پولیس اہلکاروں نے روک دیا، ایان علی کے والد یہی کہتے رہے بیٹی سے ملنے دیا گیا تو حقائق سامنے آجائیں گے۔

     ایان علی کے والد راجہ حفیظ نے اپنی بیٹی کو بے قصور قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایان علی کو پھنسایا گیا ہے۔

  • ایان علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 18 مئی تک توسیع

    ایان علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 18 مئی تک توسیع

    راولپنڈی : منی لانڈرنگ کیس میں ماڈل ایان علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 18 مئی تک توسیع کردی، عدالت نے ایان علی کیس کا مکمل چالان پیش کرنے کا حکم بھی دیدیا ہے۔

    ایان علی عدالت میں پیشی کے دوران بھی لشکارے مارنا نہ بھولیں، کبھی گلابی، کبھی سفید اورآج کالا ڈریس نے ہلچل مچادی، کسٹم حکام ماڈل ایان کیخلاف چلان پیش نہ کرسکے۔

    کرنسی اسمگلنگ کیس میں آیان علی کو عدالت میں پیشی کیلئے لایا گیا، ان کے عدالت آتے ہی ہلچل سی مچ جاتی ہے، افراتفری کے دوران دھکم پیل کے باعث تین افراد معمولی زخمی ہوگئے۔

    کسٹم حکام آج بھی عدالت میں ایان علی کیخلاف چالان پیش نہ کر سکے،عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایک گھنٹے کی مہلت دی اور کہا کہ چالان آج ہی جمع کرایا جائے۔

    ایان کے وکیل کا کہنا تھا کہ کسٹم حکام نے مکمل چالان جمع نہیں کرایا ہے جو غیر قانونی ہے، اس صورت میں ایان کی ضمانت قبول ہونا چاہیئے۔

    عدالت میں جج صاحب کا کہنا تھاکہ آئندہ سماعت پر چالان نا پیش کرنے پر ضمانت کا حکم جاری کرسکتا ہوں، عدالت نے کیس کی سماعت اٹھارہ مئی تک ملتوی کر دی۔

  • منی لانڈرنگ کیس: ماڈل ایان علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 8 مئی تک توسیع

    منی لانڈرنگ کیس: ماڈل ایان علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 8 مئی تک توسیع

    راولپنڈی: عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں ماڈل ایان علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 8 مئی تک توسیع کردیی۔

    ماڈل ا یان علی منی لانڈرنگ کیس میں راولپنڈی کی عدالت پیشی کے لئے پہنچیں تو انکی جھلک دیکھنے کے لئے لوگ گرتے پڑتے نظر آئے، تین افراد تو عدالت کے احاطے میں دیدار کی کوشش میں سیڑھیوں سےگر پڑے۔

    ماڈل ایان علی کو کسٹم عدالت کے جج کی عدم تعیناتی کے باعث بینکنگ کورٹ کے جج کے سامنے پیش کیا گیا، عدالت نے ایان علی کے خلاف مکمل چالان پیش نہ کرنے پر کسٹم حکام پر برہمی کا اظہار کیا۔

    عدالت نے مقدمہ کے نامکمل چالان پیش کئے جانے پر عدالت نے استفسارکرتے ہوئے چالان مکمل کرنے کا حکم دے دیا اور کسٹم حکام کو ضروری دستاویزات پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ایان علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 8 مئی تک کی توسیع کر دی۔

    ایان علی کا 40 روز سے زائد کا جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہو چکا ہے، اس سے قبل ایان علی کو 4 بار عدالت میں پیش کیا جا چکا ہے۔