Tag: Juggan Kazim

  • علیزے شاہ کا جگن کاظم کی معافی پر ردعمل سامنے آگیا

    علیزے شاہ کا جگن کاظم کی معافی پر ردعمل سامنے آگیا

    کراچی( 26 جولائی 2025): پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ و ہوسٹ جگن کاظم کی معافی مانگنے والی ویڈیو  پر اداکارہ علیزے شاہ کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔

    ہوا کچھ یوں کہ گزشتہ دنوں اداکارہ علیزے شاہ نے انسٹاگرام اسٹوریز میں ایک ویڈیوز شیئر  کی تھی جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ جگن کاظم نے چار سال قبل ان کا مذاق اڑایا تھا۔

    علیزے نے ویڈیوز میں بتایا تھا کہ گلوکارہ شازیہ منظور نے جان بوجھ کر مجھے ریمپ پر گرایا تھا اور مجھے اس واقعے پر ہوسٹ جگن کاظم نے میرا مذاق اڑایا تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    علیزے شاہ نے مزید کہا تھا کہ میں جگن کاظم کی بہت عزت کرتی تھیں لیکن اس طرح میرا مذاق اڑانے کے بعد میں نے ان کی عزت کرنا چھوڑ دی ہے۔

    علیزے شاہ کی جانب سے ویڈیو شیئر کیے جانے کے بعد گزشتہ روز 25 جولائی کو اداکارہ و ہوسٹ جگن کاظم نے ان سے معافی مانگی تھی جس ہر اداکارہ علیزے کا ردعمل آگیا ہے۔

    اداکارہ علیزے شاہ نے انسٹا اسٹوری میں ہی اپنا ردعمل دیا ہے، انہوں نے جگن کاظم کو مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے امید نہیں تھی کہ جگن مجھ سے معافی مانگنے کے لیے ویڈیو جاری کریں گی۔

    جگن کاظم نے علیزے شاہ سے معافی مانگ لی

    اداکارہ نے اسٹوری پر مزید لکھا کہ جگن بہت اچھی انسان ہیں، انہوں نے مجھ سے معافی مانگی ہے جس پر میں خوش ہوں اور ان کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔

    اداکارہ علیزے شاہ نے بھی معافی مانگی اور مزید لکھا اگر میری باتوں سے بھی آگر آپ کی کبھی دل آزاری ہوئی ہے تو میں بھی معذرت خواہ ہوں۔

  • جگن کاظم کا سینئر اداکار سے متعلق بڑا انکشاف

    جگن کاظم کا سینئر اداکار سے متعلق بڑا انکشاف

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ جگن کاظم نے بیرون ملک شوٹنگ کے دوران سیٹ پر معمولی اخراجات پر ہونے والے جھگڑے کی داستان سنا دی۔

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ہوسٹ جگن کاظم نے حال ہی میں حنا الطاف کے پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے مختلف موضوعات پر دلچسپ گفتگو کی۔

    اداکارہ نے کہا کہ بیرون ملک شوٹنگ کے دوران ایک سینئر اداکار نے ایک برگر خریدا اور اس کی رسید سیٹ پر آ کر پروڈکشن ٹیم کو دی اور کہا کہ مجھے آپ لوگوں نے دوپہر کا کھانا نہیں دیا تھا تو میں نے برگر خود خریدا یہ اس کی رسید ہے۔

    اداکارہ نے بتایا کہ خدا کی قسم میں نے سیٹ پر یہ سارا جھگڑا ہوتے خود اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے، اس برگر کی قیمت صرف 6 ڈالر تھی۔

    جگن کاظم کا کہنا تھا کہ مجھے بہت برا لگتا ہے جب لوگ بیرون ملک شوٹنگ پر جاتے ہیں اور وہاں پر ہونے والے چھوٹے موٹے اخراجات کا حساب رکھتے ہیں اور پھر پروڈکشن ٹیم کو رسیدیں دے کر پیسے مانگتے ہیں۔

    جگن کاظم نے کہا کہ انسان کو دینے والا ہاتھ رکھنا چاہیے، چھوٹی چھوٹی چیزوں کے لیے بھکاریوں کی طرح پیسے مانگنا زیب نہیں دیتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

  • جگن کاظم بیٹی کی پیدائش کے بعد کس پریشانی کا شکار تھیں؟

    جگن کاظم بیٹی کی پیدائش کے بعد کس پریشانی کا شکار تھیں؟

    کراچی: معروف ٹی وی میزبان اور اداکارہ جگن کاظم کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی زچگی کے چند دن بعد ہی لوگوں کے طعنوں سے تنگ آ کر وزن کم کرنے کے لیے ورزش شروع کردی جس سے ان کی طبیعت خراب ہوگئی تھی۔

    معروف ٹی وی میزبان اور اداکارہ جگن کاظم کا کہنا ہے کہ دوسری بچی کی پیدائش کے بعد ان پر وزن کم کرنے کے لیے اتنا دباؤ تھا کہ انہوں نے چند دن بعد ہی ورزش شروع کردی جس سے ان کی حالت بگڑ گئی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Juggun Kazim (@juggunkazim)

    جگن کا کہنا ہے کہ انہوں نے لوگوں کے دباؤ میں آ کر یہ قدم اٹھایا اور اس پر سخت شرمندہ ہیں۔

    انہوں نے دوران حمل خواتین کے وزن بڑھ جانے کے معاملے پر لوگوں کے طعنوں پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں گینڈا جیسے لفظ سے بھی پکارا گیا۔

    جگن کا کہنا تھا کہ وہ لوگوں کی باتیں سن کر باتھ روم میں چھپ کر رویا کرتی تھیں، انہیں ایسا لگتا تھا جیسے انہوں نے بچے کو جنم دے کر غلطی کرلی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Juggun Kazim (@juggunkazim)

    انہوں نے کہا کہ لوگوں کی جانب سے ایسے نامناسب رویے کو ختم ہونا چاہیئے اور لوگوں کو احساس ہونا چاہیئے کہ ان کا مذاق دوسرے کے لیے پریشانی اور دباؤ کا سبب بن سکتا ہے۔

    یاد رہے کہ جگن کاظم کا پہلی شادی سے ایک بیٹا ہے جس کی عمر 15 سال ہے، انہوں نے دوسری شادی سنہ 2013 میں کی جس سے سنہ 2014 میں ایک بیٹا اور 2020 میں دوسری بیٹی ہوئی۔