Tag: juice

  • چقندر کے جوس کے روزانہ استعمال کا حیران کن فائدہ

    چقندر کے جوس کے روزانہ استعمال کا حیران کن فائدہ

    چقندر ایک فائدہ مند سبزی ہے جس کا جوس بہت سے فوائد کا حامل ہے، تاہم اس کے روزانہ استعمال کا ایک نیا فائدہ سامنے آیا ہے جو دل کی صحت سے تعلق رکھتا ہے۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق حال ہی میں ہونے والی ایک تحقیق سے ثابت ہوا کہ کرونری ہرٹ ڈیزیز کے امراض میں مبتلا وہ افراد جو یومیہ چقندر کے جوس کا ایک گلاس پیتے ہیں ان میں بیماری کی سطح نمایاں کم ہو جاتی ہے۔

    کرونری ہرٹ ڈیزیز دل کی شریانوں میں خون کی ترسیل کی رکاوٹ کی بیماریاں ہیں، جن سے ہارٹ اٹیک کے خطرے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

    دل کی شریانوں میں خون کی عدم فراہمی ہی دنیا بھر میں ہونے والے زیادہ تر ہارٹ اٹیک کا سبب بنتی ہے اور اسی سے ہی دل کی بیماریوں میں مبتلا زیادہ تر افراد ہلاک ہوتے ہیں۔

    دل کی شریانوں میں خون کی ترسیل کی عدم فراہمی یا بے ترتیب فراہمی کو کرونری ہرٹ ڈیزیز کہا جاتا ہے اور ایسے افراد کے جسم میں سوزش بھی بڑھ جاتی ہے اور یہ بیماریاں عام طور پر انسانی جسم میں موجود خاص کیمیکل نٹرک آکسائیڈ کی کمی کی وجہ سے ہوتی ہیں۔

    ماہرین نے مذکورہ بیماری کا علاج چقندر کے جوس سے کرنے کے لیے 114 افراد پر تجربہ کیا، جس سے معلوم ہوا کہ چقندر کے جوس کا روزانہ ایک گلاس بھی انسانی جسم میں نٹرک آکسائیڈ کی وافر مقدار پیدا کرتا ہے، جس سے دل کی شریانوں کو تقویت ملتی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق ماہرین نے تجربے کے دوران 78 افراد کو ویکسین کے ذریعے کرونری ہرٹ ڈیزیز جبکہ باقی لوگوں کو کریم دے کر اسی بیماری میں مبتلا کیا اور پھر انہیں یومیہ نہار منہ چقندر کے جوس کا ایک گلاس پینے کو دیا گیا۔

    تجربے کے دوران نصف مریضوں کو دیے گئے جوس سے نٹرک آکسائیڈ کیمیکل نکال دیا گیا تھا جبکہ باقیوں کو مذکورہ کیمیکل کے ساتھ جوس دیا گیا۔

    ماہرین کے مطابق محض تین دن کے تجربے سے ہی نتائج سامنے آئے اور ایک ہفتے کے دوران معلوم ہوا کہ جن افراد کو نٹرک آکسائیڈ کیمیکل کے ساتھ چقندر کا جوس دیا گیا ان کے جسم میں مذکورہ کیمیکل کی وافر مقدار پیدا ہوئی، جس سے ان کی دل کی شریانوں کو خون کی مناسب ترسیل ہوئی۔

    ماہرین کے مطابق چقندر میں نٹرک آکسائیڈ کی پیداوار بنانے والے اجزا موجود ہوتے ہیں، یہ کیمیکل انسانی دل کے لیے سگنل کا کام کرتا ہے اور اسی کیمیکل کی بہتر مقدار کے باعث ہی دل کو مناسب خون کی ترسیل ہوتی ہے۔

    ماہرین نے مذکورہ نتائج کو مستقبل کے لیے بہتر قرار دیتے ہوئے اس پر مزید تحقیق کا اعلان بھی کیا۔

  • بے شمار بیماریوں کا علاج کرنے والا مشروب

    بے شمار بیماریوں کا علاج کرنے والا مشروب

    عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ بہت سے جسمانی مسائل اور بیماریاں سامنے آتی جاتی ہیں جو ایک وقت کے بعد ناقابل علاج بن جاتی ہیں۔

    ماہرین کے مطابق اگر شروع سے ہی صحت مند غذائیں کھائی جائیں اور فعال طرز زندگی رکھا جائے تو بڑھتی عمر کے ان مسائل پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارننگ شو گڈ مارننگ پاکستان میں ڈاکٹر بتول نے ایسا مشروب بتایا جو تمام بیماریوں کا علاج ثابت ہوسکتا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ انار کے چھلکے میں جو سفید حصہ ہوتا ہے وہ پوٹاشیئم اور پولی فینولز سے بھرپور ہوتا ہے لہٰذا یہ بہت سے فوائد کا حامل ہے۔

    ڈاکٹر بتول نے بتایا کہ اس سے بننے والا مشروب وزن میں کمی کرتا ہے، ہارمونز کا توازن برقرار رکھتا ہے، نزلہ، بخار اور کھانسی سے محفوظ رکھتا ہے جبکہ خون کی سطح اور خون میں شوگر کی سطح کو بھی متوازن رکھتا ہے۔

    اس مشروب کو بنانے کے لیے آدھا گلاس پانی لیں اور اسے ابال لیں، انار کے چھلکے کے 4 ٹکڑے کر کے اس میں شامل کردیں، 4 چمچ مسور کی دال اور تھوڑے سے انار کے دانے بھی اس میں شامل کریں اور اسے پکا لیں۔

    جب رنگت تبدیل ہونے لگے تو اسے چھان لیں، اس مشروب کو ہلکا سا گرم کر کے نہار منہ پئیں، 6 ہفتوں میں اس کے اثرات دیکھ کر آپ حیران رہ جائیں گے۔

  • مزیدار جوس جو وزن کم کرنے میں مددگار ہے

    مزیدار جوس جو وزن کم کرنے میں مددگار ہے

    آج کل کی غیر متحرک زندگی اور لاک ڈاؤن کے باعث بیرونی سرگرمیاں کم ہونے کی وجہ سے موٹاپے کی شرح میں اضافہ دیکھا جارہا ہے، تاہم اس مسئلے کو ایک مشروب نہایت آسانی سے حل کرسکتا ہے۔

    یہ ذائقہ دار مشروب آپ کے منہ کا ذائقہ بھی خراب نہیں کرے گا، اس کے ساتھ ساتھ آپ کا وزن بھی گھٹائے گا۔

    اس مشروب کو تیار کرنے کے لیے مندرجہ ذیل اشیا کی ضرورت ہوگی۔

    انناس: نصف کپ

    سرکہ: 1 چائے کا چمچ

    لیموں کا رس: 1 چائے کا چمچ

    پانی: نصف گلاس

    اجوائن: 1 چٹکی

    کالی مرچ: 1 چٹکی

    تمام اشیا کو بلینڈر میں یک جان کر کے مشروب تیار کرلیں اور تازہ تیار کیا ہوا ہی پئیں۔ فریج میں رکھ کر بعد میں استعمال کرنے سے گریز کریں۔

    اس مشروب کو روزانہ کی صحت مند ڈائٹ اور ورزش کے ساتھ ساتھ استعمال کریں، یہ مشروب موٹاپا کم کرنے کے عمل میں مدد دے گا۔

  • نبی کریم ﷺ کی پسندیدہ سبزی لوکی، وزن کم کرنے میں‌ بھی مفید

    نبی کریم ﷺ کی پسندیدہ سبزی لوکی، وزن کم کرنے میں‌ بھی مفید

    لوکی یعنی کدو ایسی سبزی کے لیے جس کی تعریف میں صرف یہ کہہ دینا کافی ہے کہ یہ آقائے دو جہاں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پسندیدہ ترین سبزی ہے۔

    مشکوۃ شریف کے مطابق حضرت انس بن مالکؓ فرماتے ہیں کہ وہ اور نبی کریمﷺ سالن تناول فرما رہے تھے تو انس بن مالکؓ نے دیکھا کہ نبی کریمﷺ سالن میں کدو(لوکی) ڈھونڈ کر تناول فرما رہے تھے۔

    اسے عام طور پر کدو یا گِھیا کدو بھی کہا جاتا ہے، لوکی ایک ہلکی غذا ہے جو خود جلد ہضم ہوتی ہے اور اس دوران کسی قسم کی مشکل پیدا نہیں کرتی بلکہ دوسری غذاؤں کو بھی ہضم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے، یہ موسم گرما کی ایک اہم اور انتہائی مفید سبزی ہے۔

    یوں تو قدرت نے تمام سبزیوں اور پھلوں میں انسانی جسم کی ضروریات اورعلاج کےلیے بیش بہا خزانے رکھے ہیں لیکن ان سب میں لوکی کو خاص اہمیت حاصل ہے۔

    لوکی کو زیادہ تر گوشت یا دال میں ڈال کر پکایا جاتا ہے، اس کا ذائقہ بہت لذیذ ہوتا ہے۔

    download

    لوکی کا شمار وٹامنز اور توانائی بخشنے والی بہترین سبزیوں میں ہوتا ہے گوشت اور گرم مسالہ نہ صرف اس کے ذائقے میں بلکہ اس کی تاثیر میں بھی خاطر خواہ اضافہ کر دیتے ہیں۔

    طب نبویﷺ میں بھی اس کا استعمال گوشت کے ساتھ کافی مفید بتایا گیا ہے جبکہ کئی ڈاکٹروں اور حکیموں نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ یہ کئی امراض میں ایک موثر دوا کا کام بھی سر انجام دیتی ہے۔

    وزن کم کرنے کے لیے لوکی کا شربت  اہم ہے

    وزن کم کرنے کے لیے لوکی کا شربت اہم کردار ادا کرتا ہے، اسے بغیر چینی کے بنایا جائے، شربت بنانے کا طریقہ یہ ہے کہ ایک عدد لوکی کا چھلکا اتار کر اسے بھاپ (اسٹیم ) دیں اوراس کے بعد چوپر مشین میں گلینڈ کر کے اس میں پودینہ، لیموں اور حسب ذائقہ نمک ڈال دیں اور دن مین دو مرتبہ پئیں۔

    علاوہ ازیں وزن کی کمی کے لیے سفید زیرہ 100 گرام ، اجوائن 10 گرام لیں ان دونوں کو پیس کر ایک چھوٹا چائے کا چمچ کے برابر صبح شام استعمال کریں۔

    سر درد اور دیگر بیماریوں میں لوکی کے فوائد 

    اگر آپ کے سر میں درد ہوتو تازہ لوکی کا گودا باریک کر کے سر پر لیپ کرنے سے درد چلا جاتا ہے، جن کا جگر کام نہ کرتا ہو وہ اس کو گلا کر پابندی کے ساتھ کھائیں توبہت جلد اس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

    ہلکی آنچ پر پکا ہوا لوکی کا سالن وٹامن اے اور بی سے بھرپور ہوتا ہے جبکہ اس میں فولادی اشیاء کیلشیم اور پوٹاشیم کی بھی بھاری مقدار موجود ہوتی ہے، لوکی کھانے سے معدے کی تیزابیت اور جلن وغیرہ بڑی حد تک دور ہوجاتی ہے۔


    یہ بھی پڑھیں: حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی پسندیدہ غذائیں اور انکے فوائد


    لوکی میں معدنی اورروغنی اجزاء بھی شامل ہوتے ہیں جو ہمارے جسم کے لحمی حجم اور توانائیوں میں خاطر خواہ اضافہ کردیتے ہیں تاہم جو لوگ اس نہایت مفید سبزی کو کھانے سے گریز کرتے ہیں یا تو پھر پسند نہیں کرتے انہیں ان تمام باتوں پر غور کرنا چاہیے اور اپنی صحت کی خاطر اس کو اپنی خوراک کا حصہ بنانا چاہیے۔

  • ٹماٹرکا جوس صحت کیلئے انتہائی مفید ہے

    ٹماٹرکا جوس صحت کیلئے انتہائی مفید ہے

    سورة بقرة کی آیت نمبر 61میں ارشاد ربانی ہے ”آپ اپنے رب سے دعا کیجئے زمین سے اگائی چیزیں ہمارے لئے نکالیں“ اور زمین سے اگی چیزوں میں غذائی اور طبی افادیت کے اعتبار سے ٹماٹر اپنی مثال آپ ہے۔

    حکیم فیض عالم فیض کے مطابق ”موسم گرما میں ٹماٹر کی اہمیت اور بھی بڑھ جاتی ہے کیونکہ یہ سبزی گرمی کی شدت اور حدت کو بے اثر کردیتی ہے یہ گرمیوں میں زیادہ استعمال ہوتی ہے اگر ایسی سبزیوں میں جن کی تاثیر گرم ہو ٹماٹر کو شامل کردیں تو ان کی گرمی زائل ہوجاتی ہے اور تاثیر بدلنے سے فائدہ کرتی ہیں۔“

    پیداوار:

    ٹماٹر کا آبائی وطن میکسیکو ہے اسپین پادری نے یورپ میں لاکر 1500ءمیں ٹماٹر کی کاشت کی 1800ءتک اس انکشاف کے بعد کہ ٹماٹر صحت کا ضامن ہے بین الاقوامی طورپر بطور غذا استعمال ہونے لگا دنیا میں ٹماٹر کی سالانہ پیداوار 67 ملین شارٹ ٹن ہے سب سے زیادہ ٹماٹر امریکہ میں پیدا ہوتا ہے اس کے بعد روس‘ اٹلی‘ چین کا نمبر ہے ٹماٹر ایک پودے پر لگتا ہے چھوٹے سے پودے پر جب ٹماٹر آتا ہے تو ابتدا میں سبز ہوتا ہے جوں جوں پکتا جاتا ہے اس میں سرخی آتی جاتی ہے۔ یہ گول اور بیضوی شکل کا رس دار پھل ہے۔

    اقسام:

    دنیا بھر میں ٹماٹر کی 4000 اقسام پائی جاتی ہیں ٹماٹر کی 2 اقسام مشہور ہیں ایک میدانی اور دوسرا پہاڑی ٹماٹر‘ میدانی ٹماٹر گول ہوتا ہے جبکہ پہاڑی ٹماٹر ایک حد تک لمبوترا ہوتا ہے برطانیہ میں ٹماٹر کی سب سے بڑی قسم پائی جاتی ہے جس کا ایک ٹماٹر 2.45 کلو گرام تک پیدا ہوتا ہے اور اس ٹماٹر کا پودا 13.96 میٹر لمبا ہوتا ہے۔
    غذائی اجزاء:

    وٹامن اے 320 بین الاقوامی یونٹ‘ وٹامن بی 60 مائیکرو گرام‘ وٹامن سی 31 ملی گرام ‘ نایاسین 6.04 مائیکرو گرام تھا یامین 69 مائیکرو گرام‘ پروٹین 1.9 ملی گرام‘ کاربوہائیڈریٹ 4.5 ملی گرام‘ آئرن 2.4 ملی گرام‘ فاسفورس 40 ملی گرام‘ کیلشیم 20گرام۔

    غذائی افادیت:

    ٹماٹر کو 60 سے لے کر 140 درجہ فارن ہائیٹ پر خشک کیاجائے تو وٹامن سی ضائع نہیں ہوتے اور اس کا مربہ بنانے سے بھی یہ وٹامنز محفوظ رہتے ہیں‘ ٹماٹر میں آئرن دودھ سے دو گنا اور انڈے کی سفیدی سے 5 گنا زیادہ ہوتا ہے کمزور بچوں کے لئے نہار منہ صبح ایک سرخ ٹماٹر کا جوس مفید ہے کہ اس میں وہ تمام اجزاءموجود ہوتے ہیں جن سے بچوں کی نشوونما ہوتی ہے خاص کر دانت نکالنے میں آسانی ہوتی ہے اور معدہ بھی درست رہتا ہے خون کی کمی‘ چہرے اور آنکھوں کی زردی ٹماٹر کھانے سے دور ہوتی ہے۔

    طبی افادیت:

    ٹماٹر کا رس پینے سے کئی بیماریوں کا خاتمہ ہوتا ہے‘ بچوں کے ہاتھ پاﺅں ٹیڑھے ہوجائیں تو ٹماٹر کا عرق پلانے سے افاقہ ہوگا‘ ٹماٹر کھانے سے ورم‘ گردہ اور ذیابیطس کے امراض میں فائدہ ہوتا ہے کچے ٹماٹر معدے کے لئے بہت مفید ہیں پیاز کے ساتھ کھانے سے اس کی افادیت اور بڑھ جاتی ہے ٹماٹر میں موجود Iycene نرخرے ‘ معدے اور بڑی آنت کے سرطان سے محفوظ رکھتا ہے جگر کے فعل کو درست رکھنے میں ٹماٹر بے حد مفید ہے بچوں کو ہیضہ ہوجائے تو چھلے ہوئے ٹماٹروں میں تھوڑی سی چفینی ملاکر ان کا عرق نکال لیں ہر نصف گھنٹے بچے کو ایک چمچہ عرق دیں جب تک مرض بالکل ختم نہ ہوجائے دیتے رہیں ۔

    دل کے امراض:

    دل کے امراض میں ٹماٹر بہت مفید ہے 2چمچہ ٹماٹر کا رس اور 1 گرام ارجن کی چھال کا سفوف ملا کر صبح شام استعمال کرنے سے دل کے مرض میں فائدہ ہوتا ہے ‘ دق وسل‘ ہائی بلڈپریشر اور ناک کے ورم و سوزش میں بھی ٹماٹر کھانے سے فائدہ ہوگا‘ ٹماٹر کے استعمال سے چھوت کے امراض سے محفوظ رہا جاسکتا ہے گٹھیا کے مرض میں بھی ٹماٹر مفید ہے یوں تو پتھری کے مرض میں ٹماٹر کا استعمال مضر ہے لیکن پتے کی پتھری میں ٹماٹر فائدہ دیتا ہے ‘ تخلیق کے مراحل طے کرنے والی خواتین اور شیرخوار بچوں کی ماﺅں کے لئے ٹماٹر بے حد مفید غذا ہے۔

    استعمال:

    ٹماٹرکچا‘ پکا دونوں صورتوں میں استعمال ہوتا ہے سلاد کا تصور ٹماٹر کے بغیر ممکن نہیں ٹماٹر کی چٹنی بہت شوق سے کھائی جاتی ہے ٹماٹر کا کیچپ تو دنیا بھر میں مقبول ہے ترقی یافتہ ممالک میں ٹماٹر کو تھوڑا سا کچل کرٹین کے ڈبوں میں فروخت کیاجاتا ہے ٹماٹر اٹلی کے پزا کا لازمی جز ہے ترکی میں ڈبل روٹی کے سلائس میں گوشت کے ساتھ ٹماٹر کا جوس ٹن پیک کے علاوہ گتے کے ڈبوں میں بھی عام فروخت ہوتا ہے چائینز ڈشز کی لذت میں ٹماٹر کا کردار بہت اہم ہے‘ برصغیر میں ٹماٹر کئی ڈشز بالخصوص مصالحے والی بریانی کے ذائقے میں اضافہ کا باعث بنتا ہے۔

    نظام ہضم:

    دوپہر کے کھانے کے بعد ٹماٹر ‘ چقندر اور سلاد استعمال کرنے سے ہاضمہ درست رہتا ہے ٹماٹر بھون کرسیندھانمک اور کالی مرچ ملا کر کھانے سے بدہضمی دور ہوتی ہے۔

    مضرات واحتیاط:

    استعمال کرنے سے پہلے ٹماٹر کو اچھی طرح دھو لینا چاہئے ایک وقت میں ایک پاﺅ سے زیادہ ٹماٹر کھانا مضر ہے ٹماٹر کھانے کے کچھ دیر بعد تک پانی نہیں پینا چاہئے تب دق کے مریضوں کو ٹماٹر نہیں کھانا چاہئے ‘ سینے اور گلے کے امراض میں مبتلا افراد بھی ٹماٹر سے پرہیز کریں تو بہتر ہے۔

    بیرونی اثرات:

    ٹماٹر کا رس ‘کافور اور ناریل کے تیل میں ملاکر پھوڑے پھنسیوں پر مالش کرنے سے آرام آتا ہے۔
    ذیبائش حسن: ٹماٹر کھانے سے جلد نکھرتی ہے ٹماٹر کی پتلی قاشیں چہرے پر ملنے سے کیل مہاسے دور ہوتے ہیں اور جلد نکھرآتی ہے۔

  • پھلوں كے جوس کے بجائے تازہ پھلوں كا استعمال زیادہ مفید ہے

    پھلوں كے جوس کے بجائے تازہ پھلوں كا استعمال زیادہ مفید ہے

    برطانیہ: ذیابطیس کےمرض میں پھلوں کا استعمال مفید ہےجبکہ جوس کا استعمال چینی کی مقدار بڑھانےکا باعث بنتا ہے۔

    برطانوی ماہرین کی ایک تحقیق کےمطابق پھلوں کا استعمال جہاں ذیابطیس کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے تو وہیں ان کےجوس کا استعمال چینی کی مقدار زیادہ ہونے کے باعث نہ صرف ذیابطیس کے امکانات کو بڑھاتا ہے بلکہ اس سے موٹاپے کی بیماری بھی لاحق ہوسکتی ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ پھلوں كے جوس كی بجائے تازہ پھلوں كا استعمال زیادہ مفید ہے۔

  • پھلوں کے جوس کے زیادہ استعمال سے ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ

    پھلوں کے جوس کے زیادہ استعمال سے ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ

    پھلوں کے جوسز کا زیادہ استعمال ہائی بلڈ پریشرکا سبب بن سکتا ہے۔

    طبی ماہرین کے مطابق روزانہ ایک گلاس فروٹ جوس کے استعمال سے دوران خون میں دباؤ بڑھ جاتا ہے جس سے دل کے دورے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے،جبکہ عام تصور کیا جاتا ہے کہ پھلوں کا جوس صحت بخش ہوتا ہے۔

    طبی ماہرین کے مطابق پھلوں میں ضروری وٹامن ہونے کے ساتھ شکر کی بہت زیادہ مقدار اور نقصان دہ فائبر بھی ہوتے ہیں۔

  • ٹماٹر کا جوس تھکاوٹ دور کرنے میں مفید

    ٹماٹر کا جوس تھکاوٹ دور کرنے میں مفید

    تھکاوٹ دور کرنے کے لیے انرجی ڈرنک کے بجائے ٹماٹر کا جوس زیادہ مفیدہے۔

    طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹماٹر کا جوس انسانی صحت کے لیے نہایت مفید ہے صبح کی ورزش کے بعد ٹماٹر کا جوس دوران خون کو بہتر بناتا ہے، ٹماٹر کا جوس کینسر اور دل کی بیماریوں سے بھی محفوظ رکھتا ہے، دو ماہ تک مسلسل ٹماٹرجوس پینے سے جسم میں پروٹین کی کمی بھی دور ہو جاتی ہے۔