Tag: Jules Bianchi

  • فارمولا ون ڈرائیور جولس بیانچی زندگی کی بازی ہار گئے

    فارمولا ون ڈرائیور جولس بیانچی زندگی کی بازی ہار گئے

    فرانس: کار حادثے میں زخمی ہونے والے فارمولا ون ڈرائیور جولس بیانچی نو ماہ بعد زندگی کی بازی ہار گئے۔

    فرانس سے تعلق رکھنے والے فارمولا ون ڈرائیور جولس بیانچی جاپان میں ہونے والی ریس کے دوران زخمی ہوگئے تھے، فرانسیسی ڈرائیور کے سر پر چوٹیں آئیں تھیں، جس کے باعث وہ کومے میں چلے گئے تھے۔

    فرانس کے اسپتال میں وہ نو ماہ تک زندگی اور موت سے جنگ لڑنے کے بعد انتقال کرگئے۔ ان کی عمر پچیس سال تھی۔

    فارمولا ون انتظامیہ نے بیانچی کی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔