Tag: julian assange

  • وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کے قریبی ساتھی بھی ایکواڈور سے گرفتار

    وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کے قریبی ساتھی بھی ایکواڈور سے گرفتار

    کیوٹو : وکی لیکس کے شریک بانی جولین اسانج کی گرفتاری کے بعد ایکواڈور میں ان کے ایک قریبی ساتھی اولا بینی کی بھی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایکواڈور کی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کی گرفتار کے بعد ان کے ساتھی اولا بینی کو بھی گرفتار کرلیا۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایکوڈور کے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پولیس جاپان فرار ہونے کی کوشش کرنے والے ایک شخص کو تفتیش کیلئے حراست میں لیا ہے جو جولین اسانج کا قریبی ساتھی ہے۔

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ گرفتار کیا گیا شخص اولا بینی سوئیڈش سافٹ ویئر ڈیولپر ہے, دوسری جانب ایکواڈور میں جولین اسانج کی گرفتاری کیخلاف شہریوں کا احتجاج جاری ہے۔

    خیال رہے کہ جولین اسانج کو ایک روز قبل ایکواڈور کی جانب سے سیاسی پناہ واپس لئے جانے کے بعد لندن میں واقع سفارت خانے سے گرفتار کیا گیا تھا۔

    مزید پڑھیں : برطانوی پولیس نے وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کو گرفتار کرلیا

    وکی لیکس کے بانی کے خلاف مقدمہ، ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ وکی لیکس کے بانی جولیان اسانج کے خلاف عدالت میں کیس کی سماعتوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے، عدالت نے ملزم کو ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

    جج مائیکل سنو نے کہا کہ ملزم نے ایکواڈور کے سفارت خانے میں پناہ لے کر اپنی ضمانت کی شرائط کی خلاف ورزی کی تھی۔

    استغاثہ کے دلائل کی روشنی میں اس خلاف ورزی پر جولیان اسانج کو ملکی قانون کے مطابق کم از کم ایک برس کی سزا سنائی جاسکتی ہے۔

  • برطانوی پولیس نے وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کو گرفتار کرلیا

    برطانوی پولیس نے وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کو گرفتار کرلیا

    لندن : برطانوی پولیس نے وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کو خواتین سے زیادتی کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں میٹروپولیٹن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کو خواتین سے زیادتی کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ جولین اسانج گزشتہ 7 برس سے لندن میں واقع ایکواڈور کے سفارت میں مقیم تھے، پولیس نے جولین اسانج کو سفارت خانے کے اندر سے گرفتار کیا ہے۔

    خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ پولیس کو ایکواڈور کے سفیر نے سفارت خانے میں بلایا تھا، میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے جولین اسانج کو سیاسی پناہ گزین کا درجہ ختم ہونے بعد گرفتار کیا ہے۔

    ایکواڈور کے صدر کا کہنا ہے کہ جولین اسانج کی جانب سے بارہا عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی گئی جس کے بعد ان کا سیاسی پناہ گزین کا درجہ ختم کردیا گیا۔

    دوسری جانب وکی لیکس نے ٹویٹ کیا ہے کہ ایکواڈور نے غیر قانونی طور پر جولین کا سیاسی پناہ گزین کا درجہ ختم کرکے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔

    برطانیہ کے وزیر داخلہ ساجد جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کیا کہ ’میں تصدیق کرتا ہوں کہ جولین اسانج اس وقت پولیس کی حراست میں ہیں اور انہیں برطانیہ میں عدالت کا سامنا کرنا پڑے گا‘۔

    ساجد جاوید کا کہنا ہے کہ ’ایکواڈور کے تعاون پر ان کا شکر گزار ہوں اور میٹروپولیٹن پولیس کا بھی جنہوں پیشہ ورانہ مہارت کا استعمال کیا، کوئی قانون سے بڑھ کر نہیں ہے‘۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ 47 سالہ جولین اسانج نے ایکواڈور کا سفارت خانہ چھوڑنے سے یہ کہتے ہوئے انکار کردیا تھا کہ انہیں امریکا لے جاکر وکی لیکس سے متعلق پوچھ گچھ کی جائے گی۔

    مزید پڑھیں : امریکن نیشنل سیکورٹی ایجنسی پاکستان کے موبائل ہیک کرتی تھیں، وکی لیکس کا انکشاف

    خیال رہے کہ اپریل 2017 میں وکی لیکس نے انکشاف کیا تھا کہ امریکی سیکورٹی ایجنسی نے پاکستان کے موبائل سسٹم کی ہیکنگ کی، ہیکنگ کے لئے مختلف سائبر ویپنز استعمال کئے تھے۔

    امریکی ایجنسی این ایس اے کئی عالمی رہنماؤں کی جاسوسی کے لئے وائر ٹیپنگ اور دیگر سائبر ہتھیار استعمال کرتی رہی ہے جبکہ وکی لیکس نے سیکڑوں مختلف نوعیت کے سائبر ہتھیاروں کا بھی انکشاف کیا ہے ، اُن میں پاکستانی موبائل سسٹم کی ہیکنگ کے لئے این ایس اے کی کوڈ پوائنٹنگ بھی شامل ہے ۔

    اس سے ایک ماہ قبل بھی وکی لیکس کی نئی دستاویزات سامنے آئی تھیں ، جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے واٹس ایپ اور اسمارٹ فون کا ڈیٹا حاصل کررہی ہے اور میسجنگ ایپ پر نظر رکھ رہی ہے جبکہ دیگر ممالک کی ایجنسیوں کے ساتھ مل کر عوام کے ٹی وی اور دیگر مواصلاتی نظام کا ڈیٹا بھی حاصل کررہی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں : ایکواڈورنےوکی لیکس کےبانی جولین اسانج کوشہریت دے دی

    یاد رہے کہ جنوبی امریکی ملک ایکواڈور نے جنوری 2018 میں ہی وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کو شہریت دینے کے بعد پاسپورٹ جاری کیا تھا۔

    ایکواڈور کی وزیرخارجہ ماریہ فرنینڈا اسپنوسا نے وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کو شہریت دینے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ 12 دسمبر 2017 سے ایکواڈور کے شہری ہیں۔

    جولین اسانج کو شہریت دینے کا فیصلہ برطانیہ کی جانب سے وکی لیکس کے بانی کو سفارتی درجہ دینے کی درخواست مسترد کرنے کے بعد کیا گیا۔

    وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کو سفارتی درجہ دینےکا مقصد اسے گرفتاری سے استثنیٰ دلانا تھا۔

  • ایکواڈورنےوکی لیکس کےبانی جولین اسانج کوشہریت دے دی

    ایکواڈورنےوکی لیکس کےبانی جولین اسانج کوشہریت دے دی

    کوئٹو: جنوبی امریکی ملک ایکواڈور نے وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کو شہریت دینے کے بعد پاسپورٹ جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایکواڈور کی وزیرخارجہ ماریہ فرنینڈا اسپنوسا نے وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کو شہریت دینے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ 12 دسمبر 2017 سے ایکواڈور کے شہری ہیں۔

    جولین اسانج کو شہریت دینے کا فیصلہ برطانیہ کی جانب سے وکی لیکس کے بانی کو سفارتی درجہ دینے کی درخواست مسترد کرنے کے بعد کیا گیا۔

    وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کو سفارتی درجہ دینےکا مقصد اسے گرفتاری سے استثنیٰ دلانا تھا۔

    ایکواڈور کی وزیرخارجہ نے کہا کہ ہم نے برطانیہ کے ساتھ وکی لیکس کے بانی کے معاملے کو باوقار طریقے سے حل کرنے کے لیے جولین اسانج کو شہریت دی۔

    ماریہ فرنینڈا اسپنوسا نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ جولین اسانج کو ایک تیسری ریاست سے جان کا خطرہ ہے۔

    یاد رہے کہ وکی لیکس کے بانی جولین اسانج نے 2012 سے برطانیہ میں ایکواڈور کے سفارت خانے میں سیاسی پناہ لے رکھی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • حقوق کی ضمانت دی جائے تو امریکہ جانے کو تیار ہوں، جولین اسانج

    حقوق کی ضمانت دی جائے تو امریکہ جانے کو تیار ہوں، جولین اسانج

    ایکواڈور : وکی لیکس کے بانی جولین اسانج نے کہا ہے ک حقوق کی ضمانت دی جائے تو وہ امریکہ جانے کو تیار ہے۔

    وسطی لندن میں ایکواڈور کے سفارتخانے میں پناہ گزین جولین اسانج نے ویڈیو کانفرنس میں کہا کہ اس نے جو کچھ کہا اس پر قائم ہے، فوجی تجزیہ کار چیلسی کی رہائی کا مئی سے قبل کوئی امکان نہیں ہے۔

    خیال رہے کہ امریکی صدارتی انتخابات سے قبل وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کا انٹرنیٹ کنکشن کاٹ دیا گیا تھا۔

    یاد رہے کہ وکی لیکس کے بانی نے ہلیری کلنٹن سے متعلق خفیہ دستاویزات کو منظر عام پر لائے تھے جس میں امریکی مالیاتی ادارہ گولڈ مین ساکس کیلئے ہیلیری کلنٹن کی تین تقاریر کے مسودات شائع کئے تھے۔

    واضح رہے کہ جولین آسانج دو ہزار بارہ سے لندن میں ایکواڈور کے سفارت خانہ میں قیام پذیر ہے اور امریکہ کے انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل ہیں جب کہ سویڈن حکام جولین اسانج پر ریپ اور جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے الزامات کی تفتیش کررہی ہے جسے جولین اسانج مسترد کرچکے ہیں۔

  • وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کا انٹرنیٹ کنکشن کاٹ دیا گیا

    وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کا انٹرنیٹ کنکشن کاٹ دیا گیا

    لندن : امریکی صدارتی انتخابات سے متعلق خفیہ دستاویزات منظرعام پر لانے والے وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کا انٹرنیٹ کنکشن کاٹ دیا گیا۔

    لندن میں ایکواڈور کے سفارت خانے میں پناہ حاصل کیے ہوئے وکی لیکس کے بانی کے لیے انٹرنیٹ تک رسائی ختم کردی گئی ہے، ایکوڈاور کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔

    assange-1

    جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایکواڈور اسانج کو سیاسی پناہ دینے کے اپنے فیصلے پر قائم ہے تاہم ایکواڈور کسی دوسرے ملک کی خودمختاری کا احترام کرتا ہے اور انتخابات میں نہ دخل دینا چاہتا ہے اور نہ ہی کسی مخصوص امیدوار کا حامی ہے۔

    یاد رہے کہ وکی لیکس کے بانی نے ہلیری کلنٹن سے متعلق خفیہ دستاویزات کو منظر عام پر لائے تھے جس میں امریکی مالیاتی ادارہ گولڈ مین ساکس کیلئے ہیلیری کلنٹن کی تین تقاریر کے مسودات شائع کئے تھے۔


    مزید پڑھیں: وکی لیکس کا امریکی انتخابات سے قبل 10 لاکھ دستاویزات جاری کرنے کا اعلان


    انہوں نے امریکی انتخابات سے قبل دس لاکھ خفیہ دستاویزات جاری کرنے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ انتخابات تک گزشتہ حکومتوں سے متعلق خفیہ دستاویزات کو منظر عام پر لاتے رہیں گے۔

    واضح رہے کہ جولین آسانج اس وقت لندن میں ایکواڈور کے سفارت خانہ میں قیام پذیر ہے اور امریکہ کے انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل ہیں۔

  • وکی لیکس کا امریکی انتخابات سے قبل 10 لاکھ دستاویزات جاری کرنے کا اعلان

    وکی لیکس کا امریکی انتخابات سے قبل 10 لاکھ دستاویزات جاری کرنے کا اعلان

    برلن: دنیا بھر میں تہلکہ مچانے والی وکی لیکس کے بانی جولین اسانج نے امریکی انتخابات سے قبل دس لاکھ خفیہ دستاویزات جاری کرنے کا اعلان کردیا۔

    وکی لیکس کےبانی نے تنظیم کے دسویں سالگرہ کےمکمل ہونےپربرلن میں منعقد ہونےوالی تقریب میں ویڈیوخطاب کرتے ہوئے اعلان کیاکہ وکی لیکس گزشتہ تین امریکی حکومتوں سے متعلق دستاویزات کومنظرعام پرلائےگی۔

    جولین اسانج کاکہناتھاکہ وکی لیکس اگلے دس ہفتوں تک دستاویزات جاری کرے گی۔جولین اسانج نے ا س تاثر کی تردید کی کہ خفیہ دستایزات کےجاری کرنےکامقصد صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن کی ساکھ کوخراب کرناہے۔

    جولین اسانج نے ویڈیو بیان میں کہا کہ دس سالوں میں وکی لیکس نےایک کروڑخفیہ دستاویزات جاری کیں۔ تنظیم کی دسویں سالگرہ جولین اسانج نے مستقبل میں جنگ،تیل،گوگل اورنگرانی سے متعلق دستاویزات جاری کرنے کابھی وعدہ کیا۔

    واضح رہے کہ جولین اسانج2012 سے برطانیہ میں ایکوا ڈور نامی ملک کے سفارت خانے میں پناہ گزین ہیں اور امریکہ کے انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل ہیں۔