Tag: Juloos

  • ملک بھر میں جشن عید میلاد النبی ﷺمذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا

    ملک بھر میں جشن عید میلاد النبی ﷺمذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا

    کراچی : ملک بھر میں سردار انبیاء حضرت محمد مصطفیٰ کا یوم ولادت عقیدت واحترام سے منایا گیا، تمام بڑے چھوٹے شہروں میں جلوس نکالے گئے، شمع رسالت کے پروانوں نے مختلف انداز سے بارگاہ اقدس میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔

    تفصیلات کے مطابق عید میلاد النبی کے موقع پر قریہ قریہ، کوچہ کوچہ سبز پرچم لہرارہے تھے، جلوس، محافل میلاد اور تقریبات میں شان حضرت محمد مصطفیٰ بیان کی گئیں، جشن آمد رسول کے موقع پر ملک بھر کے در و دیوار درود و سلام کی صداؤں سے گونج اٹھے۔

    کراچی میں ہزاروں عاشقان رسول جلوسوں اورریلیوں میں شامل تھے۔ مرکزی جلوس بولٹن مارکیٹ سے شروع ہوکر نشتر پارک پر اختتام پذیر ہوا، جلوس کے راستوں کی کڑی نگرانی کی جارہی تھی۔

    اس کے علاوہ لاہور میں سرور کونین حضرت محمد کی ولادت باسعادت کو شایان شان انداز میں منایا گیا، وفاقی دارالحکومت میں عید میلاد النبی کا مرکزی جلوس جی سیون مرکز سے شروع ہوا، جلوس اپنے راستوں سے ہوتا ہوا آبپارہ میں دربار سخی محمود بادشاہ پر اختتام پزیر ہوا۔

    ملتان میں بھی عاشقان رسول نبی کی تعریف میں مشغول تھے، ضلع بھر میں چھیاسٹھ جلوس نکالے گئے، کوئٹہ میں جشن آمد رسول کے موقع پر شہربھر میں ریلیاں نکالی گئیں، بچے بڑے بھی جلوسوں ریلیوں میں شامل تھے، ملک کے کونے کونے سے درود و سلام کی صدائیں گونج رہی ہیں۔

    اسلام آباد میں عید میلاد النبی کےمرکزی جلوس میں ہزاروں کی تعداد میں افراد نے شرکت کی، فیصل آباد ،ملتان ،گجرانوالہ، چینوٹ اور سیالکوٹ میں عید میلاد النبی کے جلوس نکالے گئے، جشن عید میلاد النبی کے مرکزی جلوس خصوصی دعاؤں اور درود و سلام کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئے۔

    لاہور میں عید میلاد النبی کے سیکڑوں جلوس برآمد ہوئے، دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ریلوے اسٹیشن سے داتا دربار تک جلوس نکالا گیا۔

    پشاور میں بھی سرکار دو عالم سے عقیدت و محبت کا اظہار کیا گیا، کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں جشن عید میلاد النبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا، صوبے کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں جلوس نکالےگئے اور محافل میلاد ہوئیں۔

    اس موقع پر سیکیورٹی کےسخت انتظامات تھے، ملک بھر کی طرح ملکہ کوہسار مری میں بھی عید میلاد النبی جوش وخروش سے منایا گیا۔

  • کراچی‌: محرم الحرام جلوس، متبادل ٹریفک پلان جاری

    کراچی‌: محرم الحرام جلوس، متبادل ٹریفک پلان جاری

    کراچی: محرم الحرام کے جلوسوں کے پیش نظر شہر قائد کیلئے پولیس نے متبادل روٹ پلان جاری کردیا، جلوس کی گزرگاہوں والی تمام شاہراؤں کو عام ٹریفک کے لیے بند کردیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق محرم الحرام میں ٹریفک کی آمد و رفت کو بحال رکھنے اور عوام کو مشکلات سے بچانے کے لیے ٹریفک پولیس نے 8 تا 10 محرم کا متبادل ٹریفک پلان جاری کردیا۔

    محرم الحرام کی 8 سے 10 تاریخوں کے درمیان شہر کے مختلف مقامات پر ماتمی جلوس نکالے جاتے ہیں، سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر جلوسوں کی آمد سے دو روز قبل ہی شاہراوں کو رکاوٹیں لگا کر کے بند کردیا جاتا ہے۔

    کراچی میں عاشورہ کا مرکزی ماتمی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوکر کھارادر میں واقع ایرانیہ حسینیہ امام بارگاہ پر پہنچ کر اختتام پذریر ہوتا ہے، جلوس کے تمام راستوں کو  سیل کردیا جاتا ہے جبکہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری بھی موجود رہتی ہے۔

    مزید پڑھیں: محرم الحرام: سرکاری چھٹیوں کا اعلان، نوٹی فکیشن جاری

    ہرسال کی طرح 8 اور 10 کو محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشتر پارک جبکہ 9 تاریخ کو مارٹن کوارٹر سے برآمد ہوگا اور روایتی راستوں پر ہوتے ہوئے کھارادر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔

    شہرسےآنے والے ٹریفک کو گرومندر سے سولجربازار،انکل سریا چوک،جوبلی کی جانب موڑاجائے گا جبکہ ناظم آبادسےایم اےجناح روڈ سے آنےوالی گاڑیوں کو لسبیلہ سے نشترروڈ تین ہٹی کی طرف بھیجا جائے گا۔

    اسی طرح لیاقت آبادسےایم اےجناح روڈ آنے والی والی گاڑیوں کو تین ہٹی سےمارٹن روڈ موڑا جائے گا، شہری جمشید روڈسے ہوکر کشمیر روڈ، شاہراہ قائدین اور پھر شاہراہ فیصل کی طرف جائیں گے۔

    سپرہائی وےسے شہر کی طرف آنے والی گاڑیوں کو  لیاقت آباد 10 نمبر سے ناظم آبادکی طرف موڑا جائے گا جبکہ سائٹ کے علاقے حبیب بینک چورنگی کے ٹریفک کو شیرشاہ اورماڑی پور روڈکی جانب موڑا جائے گا۔

    یہ بھی پڑھیں: محرم الحرام : ملک بھر میں سیکیورٹی الرٹ، علماء کرام کے اسلام آباد میں داخلہ پر پابندی

    نیشنل ہائی وے سے آنے والی گاڑیوں کو راشد منہاس اور اسٹیڈیم روڈ کی طرف موڑا جائے گا جبکہ سائٹ کے علاقے حبیب چورنگی سے آنے والی گاڑیاں لیاقت آباد 10 نمبر  سے ہوتے ہوئے حسن اسکوائر پہنچ سکیں گی اسی طرح مخالف روڈ پر چلنے والی گاڑیاں شیرشاہ ماڑی پور پہنچیں گی۔

    محکمہ ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری پلان کے مطابق کسی بھی گاڑی کو گرومندر سے آگے جانے کی اجازت نہیں ہوگی اسی طرح شاہراہ قائدین سے آنے والی گاڑیاں سوسائٹی آفس سے آگے نہیں جاسکیں گی البتہ خصوصی پاسز والی گاڑیوں کو جلوس کے داخلی مقام تک جانے کی اجازت ہوگی۔

  • حضرت علیؑ کی یوم شہادت کے موقع پر خصوصی سیکورٹی15ہزار اہلکارتعینات

    حضرت علیؑ کی یوم شہادت کے موقع پر خصوصی سیکورٹی15ہزار اہلکارتعینات

    لاہور:حضرت علیؑ کی یوم شہادت کے موقع پر لاہور میں جلسوسوں کے لیے خصوصی سیکورٹی پلان مرتب کر لیا گیا ہے، لاہور پولیس کے پندرہ سو سے زائد اہلکار مرکزی جلوس کی سیکورٹی پر تعینات ہوں گے۔

    حضرت علیؑ کے یوم شہادت کے موقع پر امام بارگاہ مبارک حویلی سے برآمد ہونے والے مرکزی جلوس کی نگرانی کے لیے سخت ترین سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔

    مرکزی جلوس کے روایتی راستوں پر پولیس اہلکاروں کے تعیناتی کے ساتھ ساتھ سی سی ٹی وی کیمروں سے بھی جلوس کی نگرانی کی جائے گی، امام بارگاہ کربلا گامے شاہ پر بوقت افطار ختم ہونے والے مرکزی جلوس کی نگرانی پر پندرہ سو پولیس اہلکار تعینات رہیں گے۔

    کمشنر لاہور کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں اکیس رمضان کو حضرت علیؑ کی شہادت کی مناسبت سے برآمد ہونے والے دیگر درجنوں جلوسوں کو بھی اے کٹیگری سیکورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    تاحال لاہور انتظامیہ نے اکیس رمضان کو موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ نہیں کیا۔