Tag: JUma Tul Wida

  • رحمتوں،توبہ واستغفار کا افضل ترین دن جمعتہ الوداع اور یوم القدس آج منایا جارہا ہے

    رحمتوں،توبہ واستغفار کا افضل ترین دن جمعتہ الوداع اور یوم القدس آج منایا جارہا ہے

    کراچی : رمضان المبارک اپنے اختتام کے قریب پہنچ گیا ہے، آج دنیا بھر کے مسلمان رمضان المبا رک کے آخری جمعہ کو جمعۃ الوداع اور یوم القدس کے طور پر مناتے ہیں، اس دن کی فضیلت و رحمتیں کسی سے پو شیدہ نہیں۔

    ایام اور مہینوں کے فضائل و مراتب میں رمضان الکریم کا آخری جمعہ ة المبارک برکتوں،رحمتوں،تو بہ و استغفار میں افضل ترین ہے جو فضلیت ہفتہ کے باقی دنوں کے مقابلے میں جمعہ کے دن کو حاصل ہے، وہی فضیلت سال بھر کے ایام کے مقابلے میں رمضان المبارک کے آخری جمعہ یعنی جمعۃ الوداع کو حاصل ہے۔

    دنیا بھر کے مسلمان یہ دن انتہائی عقیدت و احترام سے مناتے ہیں،اِس دن کی فضیلت و اہمیت کو رب تعالی نے قرآن مجید فرقان حمید کے سورة الجمعہ کے نام سے نازل کرکے اہل اسلام کے لئے رہتی دنیا تک مسلم کر دیا۔

    ماہ مقدس رمضان المبارک کے آخری جمعتہ المبارک کو جمعتہ الوداع کے موقع پر مساجد میں جمعہ کے اجتماعات میں امت مسلمہ کے اتحاد اور خوشحالی کی دعائیں مانگی جائیں گی۔ جبکہ مظلوم فلسطینیوں کے حقوق کی جدوجہد میں ان سے اظہار یکجہتی اور اسرائیل کی مذمت کے لئے یوم القدس بھی عالمی سطح پر منایا جائے گا۔

    مختلف سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے اس بارمشترکہ یوم القدس منانے کا اعلان کیا ہے، ملی یکجہتی کونسل کی رکن جماعتیں اسلامی تحریک، مجلس وحدت مسلمین، جماعت اسلامی، جمعیت علما پاکستان اور دیگر جماعتیں بھی القد س ریلیوںمیں شامل ہوں گی۔ د

    وسری جانب امامیہ اسٹوڈنٹس آر گنائزیشن اور جعفریہ اسٹوڈنٹس آر گنائزیشن بھی ریلیاں نکالیں گی، جس میں اسرائیل کی ناجائز ریاست کے قبضہ سے قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی کے لئے قراردادیں پاس کی جائیں گی ۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • جمعتہ الوداع آج نہایت عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے

    جمعتہ الوداع آج نہایت عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے

    کراچی : ملک بھر میں جمعتہ الوداع نہایت عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے، مساجد اور گھروں میں نماز جمعہ کی خصوصی تیا ریاں جاری ہیں۔

    رمضان المبا رک کا مہینہ اپنی رحمتوں اور برکتوں کے ساتھ اختتام پذیر ہو رہا ہے آج ملک بھر میں جمعتہ الوداع مذہبی عقیدت واحترام سے منا یا جا رہا ہے، مساجد میں جمعتہ الوداع کے حوالے سے رقت آمیز خطبے دیئے جا ئینگے جبکہ گھروں میں عبادات کا خصوصی اہتمام کیا جا رہا ہے۔

    رمضان المبارک میں جمعتہ الوداع کو خصوصی اہمیت اور درجہ حاصل ہے، اس لیےمساجد میں فرزندان اسلام کا  رش بڑھنا شروع ہوگیا ہے اور شہری نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے مساجد کا رخ کررہے ہیں، اس موقع پر کراچی، لاہور  اور اسلام آباد  سمیت ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں  سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

    ایک اندازے کے مطابق جمعۃ الوداع کے روز عام دنوں کی نسبت دو سو گنا زیادہ افراد مساجد کی جانب رخ کرتے ہیں اور اللہ تعالٰی کے حضور سر بسجود ہو کر ماہ مبارک رمضان کی برکتوں اور فضیلتوں کو خود سے جدا ہونے پر گریہ و زاری کرتے ہیں۔ اس روز ہر مسلمان کی روح انتہائی پاکیزہ اور بلند درجات پر پہنچ چکی ہوتی ہے اور ہر مسلمان خود کو اپنے پروردگار سے بے حد قریب محسوس کرنے کی کوشش کر رہا ہوتا ہے۔

    رمضان المبارک کی رخصتی کا پیغام دینے والا یہ جمع الوادع ساتھ ساتھ ہمیں یہ پیغام بھی دیتا ہے کہ ہم اپنے اعمال بہتر کریں اپنا مکمل احتساب کریں ، خدا ئے بزرگ و برتر سے مغفرت طلب کریں ، اﷲ تعالیٰ سے اپنی کوتاہیوں کی معافی مانگیں ۔

  • برکتوں،رحمتوں،توبہ واستغفار کا افضل ترین دن جمعۃ الوداع آج منایا جارہا ہے

    برکتوں،رحمتوں،توبہ واستغفار کا افضل ترین دن جمعۃ الوداع آج منایا جارہا ہے

    آج دنیا بھر کے مسلمان رمضان المبا رک کے آخری جمعہ کو جمعۃ الوداع کےطور پر مناتے ہیں، اس دن کی فضیلت و رحمتیں کسی سے پو شیدہ نہیں۔

    ایام اور مہینوں کے فضائل و مراتب میں رمضان الکریم کا آخری جمعہ ة المبارک برکتوں،رحمتوں،تو بہ و استغفار میں افضل ترین ہے جو فضلیت ہفتہ کے باقی دنوں کے مقابلے میں جمعہ کے دن کو حاصل ہے، وہی فضیلت سال بھر کے ایام کے مقابلے میں رمضان المبارک کے آخری جمعہ یعنی جمعۃ الوداع کو حاصل ہے۔

    دنیا بھر کے مسلمان یہ دن انتہائی عقیدت و احترام سے مناتے ہیں،اِس دن کی فضیلت و اہمیت کو رب تعالی نے قرآن مجید فرقان حمید کے سورة الجمعہ کے نام سے نازل کرکے اہل اسلام کے لئے رہتی دنیا تک مسلم کر دیا۔

    اس مرتبہ جمعہ الوداع ایک ایسے موقع پر منایا جا رہا ہے، جب اسرا ئیل کی درندگی سے سیکڑوں فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، گذشتہ کئی عشروں سے مسلمان جمعۃ الوداع کو یوم القدس کے طور پر بھی مناتے ہیں۔