Tag: jumma tul wida

  • جمعۃ الوداع : ملک بھر میں یوم القدس مذہبی جوش وجذبے سے منایا گیا

    جمعۃ الوداع : ملک بھر میں یوم القدس مذہبی جوش وجذبے سے منایا گیا

    اسلام آباد / کراچی/ لاہور / سیالکوٹ/ دادو : ملک بھر میں جمعۃ الوداع یوم القدس مذہبی جوش وجذبےسےمنایا گیا، رمضان المبارک کے جمعۃ الوداع کے موقع پر ملک بھر میں یوم القدس ریلیاں نکالی گئیں، فلسطینی مسلمانوں سےاظہار یکجہتی کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق فلسطینی مسلمانوں سےاظہار یکجہتی کیلئے رمضان المبارک کے جمعۃ الوداع کے موقع پر اسلام آباد، کراچی، لاہور، سیالکوٹ،بہالپور، بنوں، دادو، ٹنڈوالہ یار، ٹھٹھہ سمیت دیگر شہروں میں یوم القدس ریلیاں نکالی گئیں۔

    نمازجمعہ کے اجتماعات میں ملکی استحکام اورسلامتی کراچی اورفلسطین میں امن کی بحالی کیلئےخصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

    ریلیوں میں بچوں، خواتین، بزرگ، نوجوانوں کی بڑی تعداد شریک تھی، مظاہرین نے امریکا،اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگائے، ریلی کے شرکاء نے شہید فلسطین بچوں کی تصاویر بھی اٹھائی ہوئی تھیں۔

    کراچی میں ایم اےجناح روڈ پرالقدس ریلی میں شیعہ اورسنی علماء کرام کے ساتھ ساتھ سیاسی ومذہبی جماعتوں کےرہنما بھی شریک تھے۔

    اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت المسلمین کے رہنما علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ مسلمان اپنے اتحاد سے یہود ونصاریٰ کی سازشوں کو ناکام بنادیں۔

  • ملک بھر میں یوم القدس مذہبی جوش وجذبے سے منایا گیا

    ملک بھر میں یوم القدس مذہبی جوش وجذبے سے منایا گیا

    کراچی / لاہور / نواب شاہ : ملک بھر میں یوم القدس مذہبی جوش وجذبے سے منایا گیا، اس حوالے سے ملک بھر میں ریلیاں نکالی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف یوم القدس رمضان کے آخری جمعے کو منایا جاتا ہے، کراچی میں مجلس وحدت المسلیمن کی جانب سے نمائش چورنگی سے ریلی نکالی گئی، جس میں خواتین، بچے اور بزرگوں کی بڑی تعدادشریک ہوئی۔ ریلی تبت سینٹر پر اختتام پذیر ہوئی۔

    لاہور میں بھی القدس ریلی نکالی گئی جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور فلسطین کے حق میں نعرے لگائے۔

    فیصل آباد میں بھی یوم القدس کی ریلی نکالی گئی ۔ریلی امام بارگاہ حیدریہ امین پور بازار پر اختتام پذیر ہوئی۔ شرکاء نے اسرائیلی مظالم کے خلاف نعرے بازی کی۔

    سانگھڑمیں یوم القدس کے موقع پر شاه پورچاکر میں ریلی نکالی گئی شرکاء نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف نعرے لگاۓ۔

    نواب شاہ میں مرتضوی امام بارگاہ موہنی بازار سے پریس کلب تک یوم القدس ریلی نکالی گئی، مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اُٹھا رکھے تھے جس پر اسرائیلی مظالم کے خلاف نعرے درج تھے۔