Tag: Jumps

  • بھارت: بھرے بازار میں بارہ سنگھے نے کھلبلی مچا دی

    بھارت: بھرے بازار میں بارہ سنگھے نے کھلبلی مچا دی

    نئی دہلی: بھارت میں ایک گھبرائے ہوئے بارہ سنگھے کی بھاگنے اور چھلانگیں مارنے کی ویڈیو بے حد وائرل ہوگئی، لوگوں نے اس ویڈیو پر دلچسپ تبصرے کیے۔

    یہ واقعہ بھارتی پنجاب میں پیش آیا جہاں ایک بارہ سنگھا اچانک کہیں سے بھرے بازار میں آن پہنچا۔

    لوگ تو اسے دیکھ کر حیران پریشان ہو ہی گئے، لیکن خود بارہ سنگھا بھی لوگوں کا ہجوم دیکھ کر گھبرا گیا۔ اسے سمجھ نہیں آیا کہ وہ جائے تو کہاں جائے چانچہ وہ گھبراہٹ میں ادھر ادھر بھاگنے لگا۔

    اس دوران اس نے اپنے سامنے موجود ایک سائیکل سوار کے اوپر سے چھلانگ بھی ماری اور بالآخر ریل کی پٹریوں پر سے ہوتا ہوا جنگل میں غائب ہوگیا۔

    اس ویڈیو کو فیس بک پر اب تک 4 ہزار لائیکس مل چکے ہیں جبکہ لوگ مختلف دلچسپ تبصرے بھی کر رہے ہیں، لوگوں نے اس سائیکل سوار کو بھی خوش قسمت قرار دیا جو بارہ سنگھے کی چھلانگ کے دوران زخمی ہونے سے محفوظ رہا۔

  • فرانسیسی فری ڈائیور ایک سانس میں دنیا کے گہرے ترین سوئمنگ پول کی تہہ تک پہنچ گیا

    فرانسیسی فری ڈائیور ایک سانس میں دنیا کے گہرے ترین سوئمنگ پول کی تہہ تک پہنچ گیا

    وینس : فرانسیسی جانباز ایک ہی سانس میں دنیا کے گہرے ترین سوئمنگ پول کی تہہ تک پہنچ گیا کہ دیکھنے والے حیران رہ گئے۔

    فرانسیسی جانباز فری ڈائیور اٹلی کے ہوٹل میں بنے چالیس میٹر گہرے دنیا کے گہرے ترین سوئمنگ پول کی تہہ تک پہنچ گیا،اس حیرت انگیز کارنامے کو سرانجام دینے کے لئے اس جانباز کو دو منٹ تک سانس روکنا پڑا۔

    گیو مے کا کہنا تھا کہ یہ چیلنج کا صرف ایک نصف حصہ تھا، اگلے مرحلے میں اپنی اہلیہ کے ساتھ اسکوبا کا سامان استعمال کئے بغیر پوری سانس لیتے ہوئے تیراکی کریں گے۔

    فرانسیسی فری ڈائیور نے کہا کہ مجھے یہ جگہ بے حد پسند ہیں، اگر یہ مصنوعی ہے لیکن دنیا میں فری ڈائیو کے لئے سب سے زیادہ دلچسپ جگہ ہے۔

    نیرے ماضی میں ایک سانس میں 126 میٹر کی سطح تک نیچے پہنچ کر چار عالمی ریکارڈ توڑ چکے ہیں۔

    اس پول کو کسی بلڈنگ ہی کی طرح مرحلہ وار منزلوں میں بنایا گیا ہے، اس پول کی گہرائی 131 فٹ ہے جبکہ اس میں 43 لاکھ لیٹر پانی مو جود ہے

    اس گہرے ترین سوئمنگ پول کی اونچائی نیچے سے اوپر تک ایک عام 12منزلہ عمارت کے برابر ہے، اسے ایمانوئیل بریٹو نامی اطالوی ڈیزائنر نے ڈیزائن کیا ہے۔

    بظاہر یہ ایک عام سوئمنگ پول کی طرح نظر آتا ہے۔ اس کے اندر ایک ٹیوب نصب کی گئی ہے جس کے ذریعہ شوقین افراد گہرے پانی میں ڈائیو کر سکتے ہیں۔

    جب آپ اس پول میں ہوں تو ایک سائنس فکشن منظر کی طرح محسوس ہوتا ہے اورصاف پانی کے باعث کبھی کبھی ایسا محسوس ہوتا ہے کہ آپ اڑ رہے ہوں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔