Tag: junaid Khan

  • جنید خان ورلڈ کپ اسکواڈ سے باہر

    جنید خان ورلڈ کپ اسکواڈ سے باہر

    لاہور: فاسٹ بولرجنید خان فٹنس ٹیسٹ میں ناکام، ورلڈ کپ سے باہر،تفصیلات کے مطابق انجرڈ فاسٹ بولر جنید خان لاہورمیں ہونے والے  دو روزہ فٹنس ٹیسٹ میں ناکام  ہوگئے۔

    جس باعث فاسٹ بالرجنید خان کی ورلڈ کپ اسکواڈ میں شمولیت کا کوئی امکان نہین رہا۔ جنید خان عالمی کپ کی تیاریوں کیلئے لگائے گئے تریبتی کیمپ میں زخمی ہوئے تھے۔

    جس کے بعد انھیں نیوزی لینڈ کیخلاف دو ون ڈے کی سیریز کیلئے ٹیم کے ہمراہ نہیں بھیجا گیا تھا۔ پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ جنید خان ابھی تک صحت یاب نہیں ہوسکے ہیں اور انھیں چلنے پھرنے میں دشواری ہورہی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم انتظامیہ نے آل رائونڈر بلاول بھٹی کو جنید خان کی جگہ ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    واضح رہے کہ اے آروائی نیوز نے گزشتہ روز ہی مذکورہ خبر سے اپنے ناظرین کو آگاہ کر دیا تھا۔اس حوالے سے جنید خان نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں کہا ہے کہ مجھے افسوس ہے کہ میں فٹنس ٹیسٹ پاس نہ کر سکا اور یہ ہی اللہ کو منظور تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ میری تمام نیک خواہشات اوردعائیں پاکستانی ٹیم کے ساتھ ہوں۔

  • فاسٹ بائولر جنید خان کی ورلڈ کپ سکواڈ میں شمولیت مشکوک

    فاسٹ بائولر جنید خان کی ورلڈ کپ سکواڈ میں شمولیت مشکوک

    ویلنگٹن: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر جنید خان کے ورلڈ کپ سکواڈ سے آوٹ ہونے کا امکان ہے۔

    پی سی بی ذرائع کے مطابق تربیتی کیمپ کے دوران بائولنگ کراتے ہوئے گر کر ان فٹ ہونے والے فاسٹ بائولر جنید خان کی انجری تاحال ٹھیک نہیں ہو سکی۔ جبکہ انہیں چلنے پھرنے میں بھی دشواری کا سامنا ہے۔

     پی سی بی کا میڈیکل بورڈ کل ان کا حتمی فٹنس ٹیسٹ لینے کے بعد ان کے ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ کرے گا۔

     ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم انتظامیہ نے نیوزی لینڈ سیریز کے لئے ٹیم میں شامل کئیے گئے آل رائونڈر بلاول بھٹی کو وہیں روکنے کا فیصلہ کیا ہے اور انہیں جنید خان کی جگہ ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل کر لیا جائے گا۔

  • فاسٹ باؤلرجنید خان آؤٹ، بلاول بھٹی ٹیم میں شامل

    فاسٹ باؤلرجنید خان آؤٹ، بلاول بھٹی ٹیم میں شامل

    لاہور: ورلڈ کپ کیلئے روانگی سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا۔ جنید خان انجری کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے باہرہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی فاسٹ بولرجنید خان جو پریکٹس کے دوران انجری کا شکا ر ہوگئے تھے،جس کے باعث سلیکٹرز نے ان کی جگہ بلاول بھٹی کو ٹیم میں شامل کرلیا ہے۔

    ورلڈ کپ کے لئے تیاریاں مکمل تھیں، اسکواڈ بھی منتخب کیا جا چکا تھا، لیکن عین وقت پر لیفٹ آرم فاسٹ بولر جنید خان کی بدقمستی ان کے آڑے آگئی۔

    تربیتی کیمپ کے دوران ہمیسٹرنگ انجری کا شکار ہونے والے جنید خان مکمل فٹ نہ ہوسکے۔ سلیکٹرز نے اسکواڈ مکمل کرنے کے لئے بلاول بھٹی کا انتخاب کرلیا ۔

    نیوزی لینڈ کے خلاف دو ون ڈے کی سیریز کے لئے جنید خان کی جگہ بلاول بھٹی کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ورلڈ کپ اسکواڈ میں بلاول بھٹی کو شامل کرنے کی منظوری آئی سی سی کی ٹیکنیکل کمیٹی دے گی۔

    جنید خان نے آخری ون ڈے گزشتہ سال اگست میں سری لنکا کے خلاف تھا جس کے بعد وہ گھٹنے کی انجری کا شکار ہوگئے تھے۔

  • فاسٹ بولر جنید خان کی ایم آر آئی رپورٹ پی سی بی کو موصول

    فاسٹ بولر جنید خان کی ایم آر آئی رپورٹ پی سی بی کو موصول

    لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر جنید خان کی ایم آر آئی رپورٹ پی سی بی کو موصول ہوگئی، رپورٹ میں جنید خان کی ہیمسٹرنگ انجری غیر تسلی بخش قرار پائی۔ ڈاکٹرز نے فاسٹ بولر کو آرام کا مشورہ دے دیا۔

    تفصیلات  کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی میڈیکل کمیٹی نے فاسٹ بولرجنید خان کی فٹنس کا جائزہ لینے کیلئے ایم آر آئی ٹیسٹ کروایا۔

    غیر تسلی بخش رپورٹ سامنے آنے پر ڈاکٹرز نے فاسٹ بولر کو چار ہفتوں تک آرام کا مشورہ دیا ہے۔ فاسٹ بولر جنید خان گذشتہ روزتربیتی کیمپ میں نیٹ پریکٹس کے دوران زخمی ہوئے تھے۔

    ذرائع کے مطابق جنید خان کا کل ایک اور ٹیسٹ کروایا جائے گا رپورٹ مثبت نہ آنے کی صورت کی جنید خان نیوزی لینڈ کیخلاف دو ون ڈے میچز کی سیریز نہیں کھیل سکیں گے۔

    میگا ایونٹ سے قبل کیوی ٹیم دو میچز کی سیریز میں قومی ٹیم کی میزبانی کرینگی۔ عالمی کپ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم بیس جنوری کو باراستہ دبئی نیوزی لینڈ روانہ ہوگی۔

  • فاسٹ بولرجنید خان ان فٹ، یواے ای سیریزسے باہر

    فاسٹ بولرجنید خان ان فٹ، یواے ای سیریزسے باہر

    شارجہ: پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر جنید خان انجری کے باعث یو اے ای سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ کرکٹر جنید خان کو گزشتہ روز ٹریننگ کے دوران گھنٹے میں تکلیف کا سامنا رہا جس کی وجہ سے وہ آسٹریلیا کیخلاف پہلے ون ڈے میچ شرکت نہیں کرسکے۔

    ٹیم مینجمنٹ نے منگل کو فاسٹ بولر کا ایم آر آئی ٹیسٹ کرایا تھا۔ رپورٹ میں انھیں ان فٹ قرار دیا گیا ہے اور اب وہ سیریز سے ہی باہر ہوگئے ہیں۔ ان کے متبادل کھلاڑی کا فیصلہ ٹیم مینجمنٹ جلد کرے گی۔اس سے پہلے آل راؤنڈر محمد حفیظ بھی انجری کی وجہ سے یو اے ای سیریز سے باہرہوچکے ہیں۔