Tag: Junaid Safdar

  • شادی پر جنید صفدر نے 30 لاکھ کی شال پہنی؟

    شادی پر جنید صفدر نے 30 لاکھ کی شال پہنی؟

    لاہور: سوشل میڈیا پر ابھی تک بیٹے کی شادی پر مریم نواز کے ملبوسات کا چرچا تھا، لیکن اب ان کے صاحب زادے جنید صفدر کی وہ شال توجہ کا مرکز بن گئی ہے جو انھوں نے اپنی مہندی پر اوڑھی تھی۔

    مہندی کی تقریب میں جنید نے ایک سنہرے رنگ کی شال اوڑھی تھی جس کے بارے میں سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ یہ ’شاہ توش‘ سے بنی ہوئی شال تھی جس کی قیمت لاکھوں میں ہوگی۔

    ایک صارف نے ٹویٹ کیا کہ پاکستان ابھی تک مقروض ہے لیکن جنید صفدر نے مہندی پر 30 لاکھ کی شال اوڑھی۔

    شاہ توش شال اتنی مہنگی کیوں؟

    دراصل شاہ توش کا دھاگا ایک خاص نسل کے ہرن کے بالوں سے بنایا جاتا ہے، جو پاکستان میں پایا ہی نہیں جاتا، نیشنل جیوگرافک کے مطابق شاہ توش کا دھاگا تبت کے علاقے ’چینگٹنگ‘ میں پائے جانے والے ہرن کے بالوں سے بنتا ہے، اور ایک شال بنانے میں تقریباً 4 تبتی ہرنوں کے بال استعمال ہوتے ہیں۔

    غیر قانونی

    شال کے لیے اس ہرن کا غیر قانونی طور شکار کیا جاتا ہے، کھال اسمگلرز کو بیچی جاتی ہے، اور بھارت میں ان سے ملبوسات تیار ہوتے ہیں، امریکا کی ’فش اینڈ وائلڈ لائف سروس‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق اس ہرن کی کھال سے تقریباً سارا کپڑا انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں بنایا جاتا ہے۔

    تبت میں پائی جانے والی ہرن کی یہ نسل دنیا بھر میں اس کے بالوں سے بننے والے کپڑے کی ڈیمانڈ کے سبب معدومیت کے خطرے سے دوچار ہے، ان کی تعداد دنیا میں 1 سے ڈیڑھ لاکھ کے درمیان رہ گئی ہے، دنیا کے بیش تر ممالک بشمول امریکا، انڈیا، نیپال اور چین میں تبت کے اس ہرن کے بالوں سے بنے کپڑے کی تجارت پر پابندی ہے۔

    بیٹے کی شادی میں مریم نواز کی تصاویر کے چرچے

    امریکا میں اس کے کپڑے کی تجارت پر 1 سال کی سزا ہو سکتی ہے اور 1 لاکھ سے 2 لاکھ ڈالر تک کا جرمانہ بھی ہو سکتا ہے۔

  • مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کا ولیمہ، ویڈیو اور تصاویر

    مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کا ولیمہ، ویڈیو اور تصاویر

    لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کے ولیمے کی چند تصاویر سامنے آگئیں۔ سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔

    مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کے بیٹے جنید صفدر کی تصاویر فوٹو اینڈ شیئرنگ ویب انسٹا گرام پر شیئر کی گئیں۔ جس کو صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

    واضح رہے کہ جنید صفدر کے ولیمے کی تقریب دو روز قبل ہوئی تھی جس کی کچھ تصاویر سامنے آئی ہیں۔ ان تصاویر میں جنید صفدر اور ان کی اہلیہ انتہائی خوش دکھائی دے رہے ہیں۔

    شادی کی تقاریب کے دوران مریم نواز بھی لوگوں کا مرکز نگاہ رہیں اور ان کے خوبصورت اور قیمتی لباس پر بھی دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔

    اس تقریب میں جہاں ایک طرف دولہا اور دلہن کی پذیرائی کی جارہی ہے تو دوسری جانب مریم نواز کا انداز اور خوبصورتی بھی قابل تعریف اور قابل دید قرار دیا جارہا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ شب جنید صفدر کا ولیمہ جاتی امرا میں ہوا جس میں شہباز شریف، حمزہ شہباز اور مریم اورنگزیب سمیت دیگر لیگی رہنما اور قریبی رشتے دار شریک ہوئے۔

     دعوت ولیمہ میں مہمانوں کی تواضع مختلف کھانوں سے کی گئی،  مہمانوں کو کھانے میں سوپ، چکن بریانی، مٹن قورمہ اور میٹھے میں گاجر کا خاص حلوہ پیش کیا گیا۔ ولیمے میں جنید اور عائشہ نے ہلکے رنگوں کے لباس کا انتخاب کیا۔

  • جنید صفدر کی اپنے نکاح پر گانا گانے کی ویڈیو وائرل

    جنید صفدر کی اپنے نکاح پر گانا گانے کی ویڈیو وائرل

    لندن: مسلم لیگ ن کی صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی اپنے نکاح کے موقع پر گانا گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق جنید صفدر کا نکاح اتوار کو لندن کے ایک عالیشان ہوٹل میں منعقد کیا گیا تھا جس کی تصاویر و ویڈیوز سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہیں۔

    اب حال ہی میں ایک اور ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں جنید صفدر گانا گاتے دکھائی دے رہے ہیں، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کے ساتھ ان کی دلہن عائشہ سیف اور دیگر اہل خانہ بھی براجمان ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Niche Lifestyle (@nichelifestyle)

    ویڈیو سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین نے جنید صفدر کے گانا گانے کے فن پر نہایت حیرت اور خوشی کا اظہار کیا۔

    یاد رہے کہ جنید صفدر کے نکاح کی تقریب میں ان کے نانا سابق وزیر اعظم نواز شریف اور سابق وزیر خزانہ اسحٰق ڈار سمیت خاندان کے قریبی افراد نے شرکت کی تھی۔

    اس موقع پر ان کی والدہ مریم نواز، بہن مہرالنسا، شہباز شریف، حمزہ شہباز اور دوسرے شرکا نے بذریعہ ویڈیو کال تقریب میں شرکت کی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Niche Lifestyle (@nichelifestyle)

    جنید صفدر کا نکاح عائشہ سیف سے ہوا ہے، عائشہ نے اس موقع پر بھارتی ڈیزائنر سبیاسچی کا تیار کردہ لہنگا زیب تن کیا تھا۔

    جنید صفدر کے نکاح کے روز مذکورہ ہوٹل کے باہر مسلم لیگ ن کے خلاف احتجاج اور نعرے بازی بھی کی گئی۔

  • بدمعاشی مہنگی پڑ‌گئی، مریم اور حسین نواز کے بیٹے لندن میں‌ گرفتار

    بدمعاشی مہنگی پڑ‌گئی، مریم اور حسین نواز کے بیٹے لندن میں‌ گرفتار

    لندن: سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی پاکستان میں گرفتاری سے قبل ان کے بیٹے جنید صفدر کو لندن میں  گرفتار کرلیا گیا ہے۔ لندن پولیس نے حسین نواز کے بیٹے زکریا کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مریم اور حسین نواز کے بیٹے جنید صفدر اور زکریا کو لندن میں گرفتار کرلیا گیا ہے، زکریا اور جنید صفدر کو لندن پولیس نے مظاہرین سے جھگڑا کرنے پر گرفتار کیا ہے۔

    مریم نواز کے بیٹے کو لندن پولیس نے گرفتار کرکے ہتھکڑی لگادی ہے، جنید صفدر کو نوجوان کو مکا مارنے پر گرفتار کیا گیا ہے، جنید صفدر کو گھر کے باہر سے گرفتار کیا گیا ہے۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز فرید قریشی کے مطابق جنید صفدر اور زکریا کو چیئرنگ کراس پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا ہے جبکہ جنید صفدر کا مکا لگنے سے زخمی ہونے والے شخص کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    دوسری جانب جنید صفدر کا کہنا ہے کہ ایون فیلڈ ہاؤس کے باہر مظاہرین نے مجھ پر تھوکا اور حملہ کرنے کی کوشش کی۔

    مریم نواز نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ لندن فلیٹ کے باہر پی ٹی آئی کارکن جنید کو دیکھتے ہی برے الفاظ سے پکارتے، ان کی جگہ کوئی بھی ہوتا تو ردعمل دیتا۔

    واضح رہے جنید صفدر کی گرفتاری سے کچھ دیر قبل ہی نواز شریف اور مریم نواز پاکستان روانگی کے لیے لندن ایئرپورٹ کے لیے روانہ ہوئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • پاپا زندہ باد، جنید صفدر کاسوشل میڈیا پر نعرہ

    پاپا زندہ باد، جنید صفدر کاسوشل میڈیا پر نعرہ

    اسلام آباد : کیپٹن(ر)صفدرکی گرفتاری پر بیٹے جنید صفدر نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پاپازندہ باد کا نعرہ لگایا اور کہا کہ آج والد کے پاکستان سے متعلق کہے الفاظ یاد آگئے، مٹی کی محبت میں ہم آشفتہ سروں نے وہ قرض اتارے جوواجب بھی نہیں تھے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے والد کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد کواسلام آباد پہنچتے ہی گرفتارکرلیا گیا ہے۔

    جنید صفدر نے کہا کہ آج والد کے پاکستان سے متعلق کہے الفاظ یاد آگئے، مٹی کی محبت میں ہم آشفتہ سروں نے وہ قرض اتارے جو واجب بھی نہیں تھے۔

    انھوں نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا پاپازندہ باد کا نعرہ لگایا اور کہا کہ این اے21 کےعوام کو اپنے منتخب نمائندے پر فخرہونا چاہیے۔


    مزید پڑھیں :  کیپٹن (ر) صفدرکو وطن واپسی پرگرفتارکرلیا گیا


    یاد رہے کہ قومی احتساب بیورو نے نوازشریف کے داماد اورمریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو وطن واپسی پر گرفتارکرلیا تھا ، مریم نواز اور ان کے شوہر لندن سے وطن واپس آئے تھے۔

    ن لیگ کے وزرا نے کیپٹن(ر)صفدر کو لے جانے والی نیب کی گاڑی کو گھیرلیا تھا اور ن لیگ کے کارکنان گاڑی کے آگے  لیٹ گئےتھے۔

    زرائع کے مطابق نیب عدالت نے گزشتہ پیر کو کیپٹن (ر) صفدر کو طلب کیا تھا لیکن وہ پیش نہ ہوئے، جس پر احتساب عدالت کیپٹن (ر) صفدر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرچکی ہے، جس پر گرفتاری کے لیے عدالتی احکامات پرفوری عمل کیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔