Tag: Junaid Safdar’s wedding

  • جنید صفدر کے گانا گانے کی ایک اور ویڈیو وائرل، حاضرین کی داد

    جنید صفدر کے گانا گانے کی ایک اور ویڈیو وائرل، حاضرین کی داد

    لندن : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور صفدر اعوان کے بیٹے جنید صفدر کی ایک تقریب کے موقع پر گانا گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    گزشتہ روز جنید صفدر کی بارات سے قبل ’’قوالی نائٹ‘‘ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں پاکستان کے مشہور و معروف گلوکار راحت فتح علی خان بھی مدعو تھے۔

    جنید صفدر نے ’’قوالی نائٹ‘‘ کے دوران راحت فتح علی خان کا خوبصورت گیت ’’میں تینوں سمجھاواں کی‘‘ گاکر لوگوں پر سحر طاری کردیا اور حاضرین سے خوب داد سمیٹی۔

    جنید صفدر کی اہلیہ عائشہ بھی اپنے شوہر کے برابر بیٹھی گانے کا لطف لیتی رہیں اور زیر لب ان کے ساتھ گانا گنگناتی رہیں، تقریب میں موجود راحت فتح علی خان کو بھی جنید صفدر کا گانا بھا گیا اور وہ بھی گانے کے دوران انہیں داد دیتے رہے۔

    جنید صفدر کی گانا گانے کی ویڈیوسوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے، صارفین جنید صفدر کی آواز کی خوب تعریفیں کررہے ہیں۔

    جنید صفدر کی اپنے نکاح پر گانا گانے کی ویڈیو وائرل

    واضح رہے کہ اس سے قبل جنید صفدر نے لندن میں اپنے نکاح کی تقریب میں معروف گانا ’’کیا ہوا تیرا وعدہ‘‘ گا کر سب کو حیران کردیا تھا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی اور اسی ویڈیو کی وجہ سے جنید صفدر یکدم سوشل میڈیا پر چھاگئے تھے۔

  • مریم نواز کی آواز میں ایک اور گانا سوشل میڈیا پر وائرل

    مریم نواز کی آواز میں ایک اور گانا سوشل میڈیا پر وائرل

    لندن : پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی اپنے بیٹے جنید صفدر کی شادی کی تقریب میں گانے کی ایک اور ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

    سوشل میڈیا پر جنید صفدر کی شادی کی تقریب کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے جس میں مریم نواز ایک رسم کے موقع پر دیگر خواتین کے ہمراہ گانا گا رہی ہیں۔

    شادی کی تقریبات میں خواتین کا سب سے پسندیدہ گانا "میرے نیہر سے آج مجھے آیا یہ پیلا جوڑا یہ ہری ہری چوڑیاں” مریم نواز نے گایا جسے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

    سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے کیے جانے والے کمنٹس میں کوئی اسے نجی معاملہ قرار دے رہا ہے تو کسی کو گانا بہت پسند آیا ہے جبکہ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ کسی کو اس سے کوئی غرض نہیں کہ وہ شادی میں کیا کر رہے ہیں، صرف اُن کے خلاف موجود مقدمات سے ہے۔

    مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی دعوت ولیمہ کی تقریب 17 دسمبر کو لاہور میں ہوگی، بیٹے کے ولیمے کے باعث مریم نواز نے کچھ روز کے لیے سیاسی سرگرمیاں معطل کردی ہیں۔ جنید صفدر کی شادی کی تقریبات کا آغاز رائے ونڈ میں ہوگیا ہے۔

    شادی کی ایک اور تقریب میں اس سے قبل مریم نواز نے بالی ووڈ کی مشہور فلم "جرم” کا شہرہ آفاق گانا "جب کوئی بات بگڑ جائے، جب کوئی مشکل پڑ جائے، تم دینا ساتھ میرا او ہمنوا”گایا تھا جسے صارفین نے پسند کیا تھا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل مریم نواز کے کزن اور پنجاب میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی گانا گانے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔ وہ مشہور گانا ’سہانی چاندنی راتیں ہمیں سونے نہیں دیتیں۔‘ گنگنا رہے تھے۔

  • جنید صفدر کا نکاح، ہوٹل کے باہرمظاہرہ

    جنید صفدر کا نکاح، ہوٹل کے باہرمظاہرہ

    لندن: مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کے نکاح کے موقع پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ہے۔

    نمائندہ خصوصی آے آر وائی نیوز فرید قریشی کے مطابق ہائیڈ پارک کارنر پر واقع لینز برو ہوٹل میں مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کے نکاح کی تقریبات جاری تھی کہ اس دوران مظاہرین کی بڑی تعداد ہوٹل کے سامنے پہنچی اور شریف خاندان کے خلاف مظاہرہ شروع کردیا۔

    رپورٹ کے مطابق مظاہرین کا کہنا تھا کہ یہ لوگ ہمارے ملک کا سرمایہ لوٹ کر لائے ہیں، تقریب میں ملک کی لوٹی ہوئی دولت کا استعمال کیاجارہاہے۔

     تقریب میں موجود لیگی کارکنان نے سڑک پار مظاہرہ کرنے والے مظاہرین کو زودکوب کی، مشتعل لیگی کارکنان نے مظاہرے میں موجود خواتین سے بدتمیزی بھی کی، لیگی کارکنان کا کہنا تھا کہ نکاح کی تقریب میں کسی کو رنگ میں بھنگ نہیں ڈالنے دینگے۔

    یہ بھی پڑھیں: سیف الرحمان کی بیٹی اورمریم نواز کے بیٹے کی شادی طے

    دوسری جانب مریم نوازبیٹے جنید صفدرکےنکاح میں آن لائن شرکت کریں گی، اس سلسلے میں مریم نواز نے جاتی امرامیں تقریب کا انعقاد کیا ہے، جاتی امرا میں ہونے والی تقریب میں شہبازشریف کوبھی مدعوکیا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ تقریب میں مہرالنسا بھی جاتی امرامیں تقریب میں شرکت کیلئےپہنچیں گی اور اپنے اپنےبھائی کےنکاح میں آن لائن شرکت کریں گی، لندن میں تقریب کوآن لائن جاتی میں خاندان کےتمام افراد دیکھیں گے۔