Tag: jundullah terrorist

  • رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی : جنداللہ گروپ کااہم دہشت گرد گرفتار

    رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی : جنداللہ گروپ کااہم دہشت گرد گرفتار

    کراچی : شہر قائد میں رینجرز اور سی ٹی ڈی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے جنداللہ گروپ کا اہم دہشت گرد خان بادشاہ عرف عمرفاروق عرف خان گرفتار کرلیا، ملزم سی ٹی ڈی کی جاری کردہ ریڈ بک میں مطلوب دہشت گرد ہے اور دہشت گردی کی متعددکارروائیوں میں ملوث بھی ہے۔

    تفصیلات کےمطابق رینجرز اور سی ٹی ڈی نے کراچی کے علاقے شیرشاہ پراچہ چوک پر مشترکہ کارروائی کی ، کارروائی کے دوران جنداللہ گروپ کااہم دہشت گرد خان بادشاہ عرف عمرفاروق عرف خان گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    ترجمان رینجرز نے بتایا ملزم سی ٹی ڈی کی جاری کردہ ریڈ بک میں مطلوب دہشتگرد ہے، اس کاتعلق جنداللہ حاجی ممتازعرف حمزہ عرف جونی گروپ سے ہے اور ملزم نے دہشت گردی کی متعددکارروائیوں میں ملوث ہونے کا اعتراف بھی کیا ہے۔

    ترجمان کے مطابق ملزم2007میں اسلحہ وزیرستان سےکراچی اسمگلنگ کرنےمیں ملوث ہے، اسلحہ شاہ لطیف ٹاؤن میں سی ٹی ڈی کےساتھ مقابلے میں  استعمال کیاگیا۔

    رینجرز کے ترجمان کا کہنا تھا ملزم راشدمہناس روڈپربینک سے17 لاکھ روپےلوٹنے، مسلم کمرشل بینک داؤدچورنگی برانچ میں30 لاکھ کی ڈکیتی اور کمرشل بینک ملیرہالٹ برانچ میں30 لاکھ کی ڈکیتی میں ملوث ہے جبکہ ملزم ڈکیتی کےدوران مزاحمت پرسیکیورٹی گارڈکوزخمی کرنےمیں بھی ملوث ہے۔

    مزید پڑھیں : کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،کالعدم تنظیم جنداللہ کا مطلوب دہشت گرد گرفتار

    ترجمان نے بتایا ملزم کاشاہ لطیف میں پولیس سےمقابلہ ہواجس میں فرار ہوگیاتھا، اکتوبر 2013 میں ملزم اتحادٹاؤن میں ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث ہے، ملزم نےالحبیب بینک لیاقت مارکیٹ برانچ میں30 لاکھ کی ڈکیتی کی تھی اور ڈکیتی کےدوران مزاحمت پرپولیس اہلکاراور2سیکیورٹی گارڈز کو قتل کیا، ملزم نے دھماکا خیز مواد بنانے کی بھی تربیت حاصل کررکھی ہے۔

    یاد رہے چند روز قبل بھی کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم جنداللہ کے مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کیا تھا ، راجا عمر خطاب نے کہا تھا محمد اسحاق عرف گل کانام ریڈبک میں شامل ہے۔

    راجا عمرخطاب کے مطابق اسحاق کالعدم لشکر جھنگوی کے عطاالرحمان عرف نعیم بخاری کا پڑوسی تھا، ملزم دوہزار چھ میں کالعدم تنظیم جند اللہ میں شامل ہوا، افغانستان سے تربیت لی، گرفتارملزم کیخلاف متعدد مقدمات درج ہیں۔

  • کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،کالعدم تنظیم جنداللہ کا مطلوب دہشت گرد گرفتار

    کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،کالعدم تنظیم جنداللہ کا مطلوب دہشت گرد گرفتار

    کراچی : کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم جنداللہ کے مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کرلیا، راجا عمرخطاب نے کہا محمد اسحاق عرف گل کانام ریڈبک میں شامل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم جنداللہ کے مطلوب دہشت گرد محمد اسحاق عرف گل کو گرفتار کرلیا،ملزم سے خودکش جیکٹ اور دستی بم برآمد کئے گئے۔

    انچارج سی ٹی ڈی راجا عمرخطاب کا کہنا ہے محمد اسحاق عرف گل کانام ریڈبک میں شامل ہے، ملزم افغانستان کے راستے بلوچستان اور اندرون سندھ آیا، ملزم کراچی میں بڑی دہشت گردی کی کاروائی کےلیےداخل ہوا۔

    راجا عمرخطاب کے مطابق اسحاق کالعدم لشکر جھنگوی کے عطاالرحمان عرف نعیم بخاری کا پڑوسی تھا، ملزم دوہزار چھ میں کالعدم تنظیم جند اللہ میں شامل ہوا، افغانستان سے تربیت لی، گرفتارملزم کیخلاف متعدد مقدمات درج ہیں۔

    مزید پڑھیں :  سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، داعش کا نیٹ ورک چلانے والا دہشت گرد گرفتار

    سی ٹی ڈی کا کہنا ہے جنداللہ نےکراچی کے ہوٹل کے باہر 2 دھماکےکیے جبکہ پولیس اورقانون نافذکرنےوالےاداروں پرحملےمیں ملوث ہے، جند اللہ نے کراچی میں کور کمانڈر کراچی پر حملہ کیا تھا۔

    سی ٹی ڈی انچارج کے مطابق محمداسحاق2008میں پولیس مقابلےکےبعدافغانستان میں روپوش تھا، گرفتاردہشت گرد کے کئی ساتھی ہلاک اور کئی گرفتار ہیں۔

    یاد رہے چند روز قبل کے پی کے شہر ایبٹ آباد میں سی ٹی ڈی ہزارہ نے یہ اہم کارروائی کی اس موقع پر داعش کا نیٹ ورک چلانے والا مبینہ دہشت گرد مجیب الرحمان گرفتار کیا تھا،گرفتار مبینہ دہشت گرد کراچی اور پنجاب میں بڑی دہشت گردی کی کاروائیوں میں ملوث تھا جن میں ٹارگٹ کلنگ، بم دھماکوں، بینک ڈکیتیوں سمیت سنگین دہشت گردی کی وارداتیں شامل تھیں۔

    اس سے قبل کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ نے کراچی کے علاقے سرجانی میں مختلف کارروائیوں میں 4 ٹارگٹ کلرز گرفتار کیا تھا، ٹارگٹ کلرز کا تعلق ایم کیو ایم لندن اور جماعت اسلامی سے بتایا گیاتھا۔