Tag: jungle

  • خونخوار چیتے کے منہ سے زندہ بچ نکلنے والا جانور

    خونخوار چیتے کے منہ سے زندہ بچ نکلنے والا جانور

    نئی دہلی: وحشی اور خونخوار چیتے کے منہ سے معجزانہ طور پر زندہ بچ نکلنے والے بھالو کی ویڈیو منظر عام پر آگئی جسے دیکھنے والے حیران رہ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق یہ حیرات انگیز واقعہ بھارتی ریاست ’مہاراشٹر‘ میں واقع ایک چڑیا گھر میں پیش آیا جہاں ایک ننھے بھالو کی زندگی اس کی ماں نے بچائی اور چیتے کو ڈرا کر مار بھگایا۔

    کہتے ہیں چاہے انسان ہو یا جانور ماں کی ممتا اپنے بچے کی حفاظت کے لیے ہر حد تک جاسکتی ہے، ایسے ہی کچھ حقیقی مناظر دیکھنے میں آئیں جہاں ایک بھالو کو اس کی ماں نے چیتے کے جان لیوہ حملے سے بچا لیا۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھالو اور چیتا چہل قدمی کرتے ہوئے ایسی جگہ پہنچتے ہیں جہاں ان کا آمنا سامنا ہوجاتا ہے، جس کے بعد موقع دیکھ کر اچانک چیتا بھالو پر حملے کی کوشش کرتا ہے لیکن اس کی ماں آڑے آجاتی ہے۔

    فارمولا ای کار بمقابلہ چیتا: ایک فریق کی فنا کی طرف دوڑ

    چند منٹوں تک جاری رہنے والے بھرپور مقابلے کے بعد بلآخر بھالو کی ماں اپنے بچے کو بچانے اور چیتے کو مار بھگانے میں کامیاب ہوجاتی ہے۔

    مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چڑیا گھر کے مالک ’سودیپ مہتا‘ کا کہنا تھا کہ چڑیا گھر کے چیئرمین ماہر طبیعات ’اکشے کمار‘ معمول کے مطابق سفاری کی سیر پر تھے کہ اچانک انہیں یہ منظر دکھا جس کے بعد انہوں نے اسے فلما کر ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی۔

    پالتو چیتے کی دلچسپ سرگرمیاں

    خیال رہے کہ چیتا وہ جانور ہے جس کے بارے میں تصور کیا جاتا ہے کہ ایک بار جب شکار منہ میں آجائے تو واپس جانے نہیں دیتا، اس انوکھی ویڈیو کو اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانےکے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • حادثہ یا کچھ اور انوشکا شرما کا لہو لہان چہرہ سامنے آگیا، ویڈیو وائرل

    حادثہ یا کچھ اور انوشکا شرما کا لہو لہان چہرہ سامنے آگیا، ویڈیو وائرل

    ممبئی: قلیل عرصے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والی اداکارہ انوشکا شرما کی ایک نئی ہولناک ویڈیو سامنے آئی جس نے دیکھنے والوں کو خوف میں مبتلا کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق میڈیا کی زینت بننے والی مقبول اداکارہ انوشکا شرما اپنی ایک ویڈیو میں اس انداز سے نظر آئیں کہ دیکھنے والے پرستاروں کے وجود میں خوف کی لہر دوڑ گئی۔

    منظرِ عام پر آنے والی تیس سیکنڈ کی ویڈیو میں اداکارہ رات کے پہر جنگل میں چہل قدمی کرتے ہوئے ایک جھیل کے کنارے پہنچ جاتی ہیں جہاں وہ اپنا عکس پانی میں دیکھتی ہیں تو چہرہ خون آلود ہوجاتا ہے، اس مختصر سے خوف ناک مناظر کو جس نے بھی دیکھا وہ دنگ رہ گیا۔

    بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کی پاکستانی ہم شکل منظر عام پر

    یہ ویڈیو انوشکا شرما کی نئی آنے والی فلم ’پری‘ کی ہے جس میں وہ ایک ایساکردار نبھا رہی ہیں جس نے فلمی مداحوں کو جہاں خوف میں مبتلا کیا وہیں وہ حیران و پریشان ہوگئے۔

    خیال رہے کہ پروست رائے کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم ’پری‘ میں انشکا شرما ایک خوفناک بھوت کا کردار ادا کررہی ہیں۔ ان کے علاوہ اس فلم میں پرم بارتا چٹرجی، رجت کپور، ریتا بہاری چکرورتی بھی اہم کردار میں نظر آئیں گی، یہ فلم 2 مارچ 2018 کو سنیما گھروں میں رلیز ہوگی۔

    انوشکا شرما کے بیان پر سلمان خان ناراض

    علاوہ ازیں ان دنوں ادکارہ اپنے ایک اور پرجیکٹ ’زیرو‘ کے لیے بھی بالی ووڈ کنگ کے ساتھ کام میں مصروف ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • برازیل:جنگل میں منفرد میراتھن ریس کا انعقاد

    برازیل:جنگل میں منفرد میراتھن ریس کا انعقاد

    ایمیزون :برازیل میں دلچسپ اور منفرد میراتھن ریس نے جنگل میں منگل کا سماں باندھ دیا۔اعصاب شکن مقابلے میں مردوں میں واڈی جارج اور خواتین میں جوسی بینسن میدان مارلیا ۔

    تفصیلات کے مطابق ایمیزون کے جنگلات میں انوکھی میراتھن ریس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں سترہ ممالک کے پینسٹھ ایتھلیٹ نے حصہ لیا۔جنہیں دو سو پچھتر کلو میٹر کافاصلہ طے کرناتھا۔رنرز کو منزل مقصود پر پر پہنچنے کے لیے کئی دشوار گزار مراحل،رکاوٹیں اور ندی نالوں سے گزرنا پڑا۔

    اس موقع پر کئی کھلاڑی زخمی بھی ہوئے تو کئی بیچ راستے میں ہی ہمت ہارگئے۔تھکادینے والے اعصاب شکن مقابلے میں صرف چھبیس کھلاڑی مقررہ فاصلہ طے کرنے میں کامیاب ہوسکے۔

    مردوں میں پہلی پوزیشن گواڈی لوپ کے کھلاڑی واڈی جارج نے حاصل کی،خواتین میں برطانوی ایتھلیٹ جوسی بینسن نے ٹائٹل اپنے نام کیا