Tag: Junior Hockey World Cup

  • جونئیر ہاکی ورلڈکپ: پاکستان کا مایوس کن آغاز

    جونئیر ہاکی ورلڈکپ: پاکستان کا مایوس کن آغاز

    بھوبنیشور: جونئیر ہاکی ورلڈکپ میں پاکستان ہاکی ٹیم نے مایوس کن آغاز کیاہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی شہربھو بنیشور میں کھیلے جارہے جونئیر ہاکی ورلڈکپ کے پہلے میچ میں جرمنی نے پاکستان کو دو کے مقابلے میں پانچ گول سےشکست دے دی ہے۔

    میچ کے آغاز سے ہی جرمنی نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور پاکستانی گول پوسٹ پر متعدد حملے گئے، پاکستانی ڈیفینڈرز جرمن کھلاڑیوں کو روکنے میں ناکام رہے۔

    پہلےکوارٹر میں جرمنی نے دو گول اسکور کئے، پاکستان نے دوسرےاور چوتھےکوارٹر میں خسارہ کم کیا لیکن میچ نہ بچاسکے۔

    پاکستان ایونٹ میں اپنادوسرا میچ ستائیس نومبر کو مصر کےخلاف کھیلےگا۔

    ٹورنامنٹ میں 16 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں، جنہیں چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

    گروپ اے میں بیلجیئم، چلی، ملائیشیا اور جنوبی افریقہ گروپ بی میں کینیڈا، فرانس، بھارت اور پولینڈ گروپ سی میں جنوبی کوریا، ہالینڈ، اسپین اور امریکا جبکہ گروپ ڈی میں پاکستان، ارجنٹائن، مصر اور جرمنی شامل ہے۔

    ٹورنامنٹ کا فائنل 5 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

  • جونیئر ہاکی ورلڈ کپ: قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

    جونیئر ہاکی ورلڈ کپ: قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

    کراچی: جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے اٹھارہ رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔

    چیف سلیکٹر منظورجونیئر نےلاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ بھارت میں ہونے والے جونیئرہاکی ورلڈکپ میں پاکستان کی18رکنی ٹیم شرکت کرے گی، راناعبدالوحید اشرف قومی ہاکی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

    چیف سلیکٹر نے کہا کہ ملک میں موجود بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے، انہوں نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ کووڈ کی وجہ سےٹیم کو مکمل تیاری کاموقع نہیں مل سکا۔ جس کے باعث ٹیم کو یورپ میں بھی نہیں بھجواسکے۔

    قومی ٹیم کےہیڈ کوچ دانش کلیم نے امید ظاہر کی کہ میگا ایونٹ میں ٹیم اچھاپرفارم کرےگی، ٹیم مکمل تیارہےاور کھلاڑیوں میں سرپرائز دینےکی صلاحیت موجود ہے۔

    قومی ٹیم بیس نومبرکو بھارت کےلیےروانہ ہوگی، ٹیم کاپہلامیچ چوبیس نومبر کو جرمنی کےخلاف ہوگا۔

    گذشتہ روز پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری آصف باجوہ نے یہ خوشخبری سنائی تھی کہ جونیئر ہاکی ورلڈکپ کے لیے حکومت کی جانب سے این او سی مل گیا ہے۔