Tag: Junior Officers Deployed

  • بلدیہ عظمیٰ کراچی میں اہم عہدوں پر جونیئر افسران تعینات، نوٹیفکیشن جاری

    بلدیہ عظمیٰ کراچی میں اہم عہدوں پر جونیئر افسران تعینات، نوٹیفکیشن جاری

    کراچی : بلدیہ عظمیٰ کراچی میں عہدوں کی بندر بانٹ کا نکشاف ہوا ہے، اہم عہدوں پر جونیئر افسران کو بٹھا کر نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، میونسپل کمشنر کی جانب سے ان تبادلوں کی مخالفت کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بلدیہ عظمیٰ کراچی میں جونیئر افسران اہم عہدوں پر تعینات کردیے گئے، گریڈ19کے افسر کو ہٹا کر محکموں کو دو حصوں میں تقسیم کردیا گیا۔

    اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے، حکم نامہ میں گریڈ18کے ڈائریکٹر سفاری پارک کو چڑیا گھر کا اضافی چارج دے دیا گیا، گریڈ19کے ڈائریکٹر چڑیا گھر کو ایچ آر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    نوٹی فکیشن کے مطابق خورشید شاہ کو منصور قاضی کی جگہ سینئر ڈائریکٹرکا اضافی چارج سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے، خورشید شاہ کے پاس ڈائریکٹر ایڈمن و اکاؤنٹس، کلچر و ریکریشن کا چارج بھی پہلے سے موجود ہے۔

    مزید پڑھیں : صوبائی حکومت کی کٹوتیاں، بلدیہ عظمیٰ کراچی کا بجٹ متاثر

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ منصور قاضی زولوجی میں پی ایچ ڈی کی ڈگری کے حامل ہیں، میونسپل کمشنر نے ان تبادلوں کی مخالفت کی ہے۔

  • پی آئی اے قوانین کی سنگین خلاف ورزی، جونیئرافسران بڑے عہدوں پرتعینات

    پی آئی اے قوانین کی سنگین خلاف ورزی، جونیئرافسران بڑے عہدوں پرتعینات

    کراچی : پی آئی اے میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری کے بغیر جونیئر افسران کی تعیناتی کردی گئی، قوانین کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے گروپ نو کی عہدے پر جونیر افسران کو تعینات کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق باکمال لوگ لاجواب سروس کے دعویدار قومی ادارے پی آئی اے میں قوانین اور سنیارٹی کی دھجیاں اڑادیں گئیں، بورڈ کی منظوری کے بغیر گروپ نو کی عہدے پر جونیر افسران کو متعین کردیا گیا۔

    بیرون ملک تعیناتی میں گروپ نو کے افسران کی تعیناتی کی جاتی ہے مگر قوانین کے برعکس منظور نظر افسران کو تعینات کردیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق انیس افسران میں زیادہ تر گروپ آٹھ کے افسران شامل ہیں، جدہ، دبئی، پیرس، یوایس اے، گوپن ہیگن سمیت دیگر ممالک میں جونیر افسران تعینات کردیئے گئے۔

    اس کے علاوہ نیویارک اسٹیشن بند ہونے کے باوجود جنید شاہ کو جنرل مینجر یوایس اے تعینات کردیا گیا۔