Tag: JUP

  • چوہوں سے ڈرنے والے شیروں پر ہاتھ ڈال رہے ہیں، مولانا فضل الرحمان

    چوہوں سے ڈرنے والے شیروں پر ہاتھ ڈال رہے ہیں، مولانا فضل الرحمان

    بنوں : جمعیت علماءاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ کہا چوہوں سے ڈرنے والے شیروں پر ہاتھ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں، احتساب ہوگا تو سب کا ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کے پاس خیبر پختونخوا کا مینڈیٹ ہے وہی لوگ اس کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے نواز شریف کی خاطر پوری اپوزیشن سے پنگا لے لیا۔ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم نواز شریف کی بنوں آمد کے موقع پر ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے صوبے میں چوہوں سے ڈرنے والے شیروں پر ہاتھ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    اس موقع پروزیر اعظم نوازشریف نے مولانا فضل الرحمان کا ہاتھ تھام کر نعرے لگائے، اپنے خطاب میں مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم کو شیرقراردیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کو جیل بھیجنے کی باتیں کرنے والوں کی باری آئی تو نہ انہیں گھر ملے گا اور نہ ہی پاکستان بلکہ ان کو اپنی سسرال جانا ہوگا۔

    مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعظم نواز شریف سے مطالبہ کیا کہ دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے بے گھر ہونے والے آئی ڈی پیز کی باعزت طور پر گھروں کی واپسی یقینی بنائی جائے۔

    جلسے کے دوران وزیراعظم اور مولانا کوساتھ اور دونوں رہنماؤں کی محبت دیکھ کر سابق وزیراعلٰی اکرم درانی جذبات میں آگئے۔

    انہوں نے دعا دیتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک جوڑی سلامت رکھے۔ سابق وزیراعلٰی اکرم درانی نےکہا وزیر اعظم حکم کریں ایک مہینے میں صوبائی حکومت گرادیں گے۔

    بنو ں کے مشترکہ جلسےمیں ن لیگ کے کارکن کم اور جے یو آئی کے حامیوں کی تعداد زیادہ نظر آئی۔

     

  • اوکاڑہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، جے یو پی کا مقامی عہدیدار قتل

    اوکاڑہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، جے یو پی کا مقامی عہدیدار قتل

    اوکاڑہ: جمیعت علمائے پاکستان اوکاڑہ کے ضلعی جنرل سیکرٹری شہزاد انجم انصاری کو نامعلوم نے فائرنگ کرکے قتل کردیا، وزیراعلی پنجاب نےڈی پی او سے رپورٹ طلب کرکے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

    جے یو پی اوکاڑہ کے ضلعی جنرل سیکرٹری شہزاد انجم انصاری اپنے گھر منصورہ آباد جارہے تھے کہ گلی میں مسلح افراد نے ان پرفائرنگ کر دی جس سےشہزاد انجم انصاری مو قع پر ہی جابحق ہو گئے۔

    واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی سی او اوکاڑہ قیصر سلیم اور ایس پی ڈاکٹر فر خ رضا ملک ،ڈی ایس پی ہیڈکو اٹر طارق ظفر موقع پر پہنچ گئے۔

    ڈی پی او محمد فیصل رانا کے مطابق مقتول کا جائیداد کے تنازعہ پر اپنے خاندان کے ساتھ جھگڑا چل رہا تھا ، انہوں نے کہا کہ واقعے میں ملوث افراد کو جلد گر فتار کر لیا جائے گا ۔

    وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے شہزاد انجم کے جاں بحق ہونے کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئےڈی پی او سے رپورٹ طلب کرلی۔

    وزیر اعلی پنجاب نے مقتول کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی اور کہا کہ ملزمان کو فی الفور گرفتار کر کے قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے۔