Tag: Jupiter

  • سیارہ مشتری کے ہنگامہ خیز طوفان کی نئی تصاویر جاری

    سیارہ مشتری کے ہنگامہ خیز طوفان کی نئی تصاویر جاری

    عالمی خلائی ادارے ناسا نے نظام شمسی کے پانچویں اور سب سے بڑے سیارے مشتری کے عظیم اور ہنگامہ خیز طوفان کی نئی تصاویر جاری کردی ہیں جو قدرے قریب سے کھینچی گئی ہیں۔

    یہ تصاویر مشتری کے گرد محو سفر خلائی گاڑی جونو نے کھینچی ہیں جو انسانی تاریخ میں پہلی بار اس طوفان کے اس قدر نزدیک سے گزری۔

    خلائی گاڑی جونو اس طوفان سے 9 ہزار کلومیٹر بلندی سے گزری اور اس دوران اس نے طوفان کی تصاویر و معلومات اکٹھی کیں۔

    ساؤتھ ویسٹ ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے سائنسدان اسکاٹ بولٹن کا کہنا ہے کہ کئی سو سالوں سے اس طوفان کا مشاہدہ کیا جارہا تھا اور اس کے بارے میں جاننے کی کوشش کی جارہی تھی۔ ’اب جو ہمارے پاس تصاویر ہیں وہ سب سے بہترین ہیں‘۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ ان نئی واضح تصاویر کے ذریعے اس طوفان کے بارے میں مزید بہتر طور پر جاننے میں مدد مل سکتی ہے۔

    مشتری کا عظیم طوفان کیا ہے؟

    سیارہ مشتری پر ایک غیر معمولی حد تک بڑا سرخ دھبہ موجود ہے جو دراصل مشتری کا وہ عظیم اور ہنگامہ خیز طوفان ہے جسے سائنسدان میگا اسٹورم کا نام دیتے ہیں۔

    اس طوفان کا مشاہدہ اس وقت سے کیا جارہا ہے جب سے دوربین ایجاد ہوئی ہے یعنی سترہویں صدی سے۔ اس کا حجم زمین سے بھی بڑا ہے۔

    ناسا کے مطابق یہ طوفان 10 ہزار میل کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔

    خلائی گاڑی جونو کا سفر

    اگست سنہ 2011 میں لانچ کی جانے والی خلائی گاڑی جونو نظام شمسی کے سب سے بڑے سیارے مشتری کے مشاہدے کے مشن پر ہے جس کے دوران یہ سیارے کی تصاویر و معلومات جمع کرے گی۔

    جونو کی رفتار 165 ہزار میل فی گھنٹہ ہے۔ باسکٹ بال گراؤنڈ سائز کی یہ گاڑی شمسی توانائی سے چلتی ہے جس پر 1 ارب 10 کروڑ ڈالر کی لاگت آئی ہے۔

    جونو کا یہ مشن فروری 2018 تک جاری رہے گا جس کے بعد جونو مشتری کی فضا کے اندر ہی غوطہ لگا کر تباہ ہوجائے گا۔

    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • سیارہ مشتری کے عظیم طوفان کی جھلک

    سیارہ مشتری کے عظیم طوفان کی جھلک

    میامی: نظام شمسی کے پانچویں اور سب سے بڑے سیارے مشتری کے گرد محو سفر خلائی گاڑی جونو نے مشتری کے عظیم طوفان کے نہایت قریب جا کر اس کا مشاہدہ کیا۔ اس کی کھینچی گئی تصاویر بہت جلد جاری کردی جائیں گی۔

    عالمی خلائی ادارے ناسا کے مطابق جونو کی یہ پرواز مشتری کے عظیم طوفان سے اس قدر قریب سے گزرنے والی پہلی پرواز ہے۔

    مشتری کا عظیم طوفان کیا ہے؟

    سیارہ مشتری پر ایک غیر معمولی حد تک بڑا سرخ دھبہ موجود ہے جو دراصل مشتری کا وہ عظیم اور ہنگامہ خیز طوفان ہے جسے سائنسدان میگا اسٹورم کا نام دیتے ہیں۔

    اس طوفان کا مشاہدہ اس وقت سے کیا جارہا ہے جب سے دوربین ایجاد ہوئی ہے یعنی سترہویں صدی سے۔ اس کا حجم زمین سے بھی بڑا ہے۔

    ناسا کی جانب سے ابتدائی طور پر جاری کی گئی معلومات کے مطابق یہ طوفان 10 ہزار میل کے رقبے پر پھیلا ہوا طوفان ہے۔

    جونو اس طوفان سے 5 ہزار 6 سو میل کے فاصلے پر گزرا اور اس دوران اس نے اس کی کئی تصاویر کھینچیں جبکہ اس کے بارے میں معلومات بھی اکٹھی کیں جن کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

    خلائی گاڑی جونو کا سفر

    اگست سنہ 2011 میں لانچ کی جانے والی خلائی گاڑی جونو نظام شمسی کے سب سے بڑے سیارے مشتری کے مشاہدے کے مشن پر ہے جس کے دوران یہ سیارے کی تصاویر و معلومات جمع کرے گی۔

    جونو کی رفتار 165 ہزار میل فی گھنٹہ ہے۔ باسکٹ بال گراؤنڈ سائز کی یہ گاڑی شمسی توانائی سے چلتی ہے جس پر 1 ارب 10 کروڑ ڈالر کی لاگت آئی ہے۔

    جونو کا یہ مشن فروری 2018 تک جاری رہے گا جس کے بعد جونو مشتری کی فضا کے اندر ہی غوطہ لگا کر تباہ ہوجائے گا۔

    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • خلا کے بارے میں حیران کن اور دلچسپ حقائق

    خلا کے بارے میں حیران کن اور دلچسپ حقائق

    زمین سے باہر بے کراں خلا اور وسعت بے شمار عجائبات کا نمونہ ہے۔ یہاں ایسی ایسی چیزیں موجود ہیں جن کا تصور ہم یہاں زمین پر بیٹھ کر، کر ہی نہیں سکتے۔

    آج ہم آپ کو خلا اور نظام شمسی سے متعلق ایسے ہی کچھ حیرت انگیز مگر نہایت دلچسپ حقائق سے آگاہ کر رہے ہیں۔

    ہماری زمین 1 ہزار 29 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گردش کر رہی ہے۔

    لیکن ہمارا پورا نظام شمسی بشمول 9 سیارے اور سورج وغیرہ 4 لاکھ 9 ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار سے حرکت یا گردش کرتا ہے۔

    سورج کی طرف سے دوسرا سیارہ زہرہ (وینس) تمام سیاروں کے برعکس مخالف رخ پر گردش کرتا ہے۔ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ سورج کی کشش ثقل نے اس کے محور کو 180 ڈگری پر پلٹا دیا ہے۔

    نظام شمسی کا سب سے بڑا سیارہ مشتری (جوپیٹر) اتنا بڑا ہے کہ یہ سورج کے گرد گردش نہیں کرتا۔ یہ سورج کے محور میں موجود ایک نقطے کو مرکز بنا کر اس کے گرد گردش کرتا ہے۔

    خود سورج بھی اسی نقطے کے گرد گردش کرتا ہے یہی وجہ ہے کہ یہ تھوڑا ڈگمگاتا ہوا محسوس ہوتا ہے۔

    حلقے دار سیارہ زحل (سیچورن) پر ہیروں کی بارش ہوتی ہے۔

    دراصل اس سیارے کی فضا میں موجود حرارت اور دباؤ ایسا ہے کہ یہ فضا میں کاربن کے ذرات کو ہیروں میں تبدیل کرسکتا ہے، اور یہ تو آپ جانتے ہی ہوں گے کہ ہیرے کاربن کی ہی تبدیل شدہ شکل ہیں۔

    ہماری کہکشاں میں موجود لاکھوں کروڑوں سیارے اور ستارے مزید ٹوٹ سکتے ہیں۔ ٹوٹنے کے اس عمل سے ہمارا سورج موجودہ مقام سے کسی اور مقام پر منتقل ہوسکتا ہے مگر اس سے زمین پر کوئی تباہی نہیں آئے گی۔

    کائنات میں سب سے تیز رفتار شے ایک ٹوٹا ہوا ستارہ ہے جو ایک سیکنڈ میں 716 دفعہ حرکت کرتا ہے۔

    خلا میں موجود کچھ بادلوں میں گیلنوں کے حساب سے الکوحل موجود ہے۔ سائنسدانوں کا خیال ہے کہ اس الکوحل کا ذائقہ رس بھری جیسا ہوسکتا ہے۔

    کائنات کے بارے میں مزید حقائق جانیں

    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔