Tag: just

  • حزب اللہ صرف بیروت میں نہیں نیویارک میں بھی ہے، حزب اللہ رکن کا انکشاف

    حزب اللہ صرف بیروت میں نہیں نیویارک میں بھی ہے، حزب اللہ رکن کا انکشاف

    واشنگٹن/بیروت : حزب اللہ کے امریکی نژاد ایجنٹ علی کورانی نے انکشاف کیا ہے کہ حزب اللہ کی کارروائی امریکا، کینیڈا سمیت چین تک پھیلی ہوئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایران نواز لبنانی ملیشیا حزب اللہ کی کارروائیوں کا دائرہ جنوبی امریکہ سے شمالی امریکا تک پھیلنے لگا، امریکہ کی جانب سے یہ معاملہ گزشتہ ماہ زیر غور آیا تھا جب نیویارک میں حزب اللہ کے لبنانی نژاد امریکی ایجنٹ علی کورانی کے خلاف عدالتی کارروائی عمل میں لائی گئی تھی۔

    امریکی جریدے نے اس حوالے سے ایک تفصیلی رپورٹ شائع کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ علی کورانی کو حزب اللہ سے روابط کے سبب 2017 میں حراست میں لیا گیا تھا۔

    میڈیا ذرائع کا کہنا تھا کہ گزشتہ ماہ فوجداری عدالت نے ایف بی آئی اور دیگر خفیہ ایجنسیوں کی جاسوسی اور امریکی فوج کے اسلحے خانے کا قریب سے جائزہ لینے کے الزامات میں کورانی کو قصور وار ٹھہرایا۔

    امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کورانی کے ذریعے امریکی حکام کو حزب اللہ کے ان منصوبوں کا انکشاف ہوا جن کا مقصد ضرورت پڑنے پر امریکہ میں دہشت گرد کارروائیوں پر عمل درآمد کرنا تھا۔

    تحقیقات کے دوران کورانی نے اعتراف کیا کہ وہ حزب اللہ کے ایک غیر فعال گروپ کا حصہ ہے، اس کی سرگرمیاں امریکہ تک محدود نہیں بلکہ کینیڈا اور یہاں تک کہ چین تک پھیلی ہوئی ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ کورانی حزب اللہ کی ذیلی تنظیم الجہاد الاسلامی کا رکن ہے، حزب اللہ کا ایک سینئر کمانڈر عماد مغنیہ بھی اسی تنظیم کا حصہ تھا، تنظیم نے کورانی کو 2008 میں عماد مغنیہ کے جاں بحق ہونے سے ایک ماہ قبل بھرتی کیا تھا۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ کورانی حزب اللہ کے عالمی نیٹ ورک کی توسیع کے منصوبے کا حصہ ہے، اس منصوبے پر مغنیہ کے قتل سے پہلے ہی عمل شروع ہو چکا تھا۔

  • دنیا کے سب سے بڑے جہاز نے اپنی پہلی پرواز کامیابی سے مکمل کرلی

    دنیا کے سب سے بڑے جہاز نے اپنی پہلی پرواز کامیابی سے مکمل کرلی

    نیویارک : دنیا کے سب سے بڑے جہاز نے اپنی پہلی پرواز کامیابی سے مکمل کرلی، مائیکرو سافٹ کے شریک بانی پال ایلن کی سٹراٹولانچ نامی کمپنی کا جہاز سیٹلائٹس کے لیے لانچنگ پیڈ کا کام کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سافٹ وئیر کمپنی مائیکرو سافٹ کے شریک بانی پال ایلن کی 2011 میں قائم کی گئی سٹراٹولانچ نامی کمپنی کا بنایا ہوا جہاز سیٹلائٹس کے لیے لانچنگ پیڈ کا کام کرے گا۔

    اس جہاز کو بنانے کا مقصد ہے کہ اسے آسمان میں دس کلومیٹر کی بلندی پر اڑایا جائے گا اور اس پر لادے ہوئے سیٹلائٹ کو خلا میں روانہ کر دیا جائے گا۔

    اس جہاز کے پروں کے دونوں سروں کے درمیان 385 فیٹ کا فاصلہ ہے، اگر یہ منصوبہ کامیاب ہو جاتا ہے تو اس کی مدد سے خلا میں سیٹلائٹس بھیجنے کی لاگت میں واضح کمی آئے گی بجائے زمین سے راکٹ لانچ کرنے کے جو کہ ایک مہنگا طریقہ ہے۔

    امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ اپنی پہلی پرواز میں دو مرکزی حصوں اور چھ انجن پر مبنی طیارہ 15000 فیٹ کی بلندی پر اڑا اور اس کی تیز ترین رفتار 173 میل فی گھنٹہ تھی۔

    جہاز کے پائلٹ ایوان تھامس نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ جہاز اڑانے کا تجربہ ‘نہایت شاندار’ تھا اور ‘بڑی حد تک جہاز کی پرواز ویسی ہی تھی جس کی پیشگوئی کی گئی تھی۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق ان کا مقصد خلا تک رسائی کو اسی طرح معمول کی بات بنا دینا ہے جیسا آج کل کے دور میں کمرشل پرواز پر جانا۔

    سٹراٹولانچ نے دعوی کیا کہ ان کا جہاز دنیا کا سب سے بڑا جہازہے لیکن اگر جہاز کی لمبائی کے حجم کے اعتبار سے دیکھا جائے تو دنیا میں چند اور بھی جہاز ہیں جو اس سے زیادہ بڑے ہیں البتہ پروں کے درمیان فاصلے کے اعتبار سے یہی سب سے بڑا جہاز ہے۔

    برطانوی ارب پی رچرڈ برانسن کی کمپنی ورجن گیلیکٹک نے ایسا طیارہ بنایا ہے جو فضا میں اڑتے ہوئے راکٹس کو خلا میں لانچ کر سکے