Tag: justice-ayesha-malik

  • اعلیٰ عدلیہ میں خواتین ججز کا تناسب بڑھانے کی ضرورت ہے، جسٹس عائشہ ملک

    اعلیٰ عدلیہ میں خواتین ججز کا تناسب بڑھانے کی ضرورت ہے، جسٹس عائشہ ملک

    لندن : سپریم کورٹ میں پہلی بار خاتون جج کا اعزاز حاصل کرنے والی جسٹس عائشہ اے ملک نے کہا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ میں خواتین ججز کا تناسب بڑھانے کی ضرورت ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لندن میں فیوچر آف پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ میری پوری زندگی چیلنجز اور مواقعوں سے عبارت ہے۔

    اپنے خطاب میں جسٹس عائشہ ملک کا کہنا تھا کہ خواتین ججز اپنے فیصلوں سے نئی تاریخ رقم کر رہی ہیں، گھریلو تشدد کے جرائم ہونے کے باوجود ان کے مقدمات سامنے نہیں آتے،

    انہوں نے کہا کہ اس شعبہ پرخصوصی توجہ دی جارہی ہے، صدف عزیز ریپ کیس کے فیصلے نے معاشرے میں نئی سوچ متعارف کرائی ہے، اعلیٰ عدلیہ میں خواتین ججز کا تناسب بڑھانے کی ضرورت ہے۔

    جسٹس عائشہ ملک کا کہنا تھا کہ مقدمات کی بڑی تعداد اور التواء بھی فیصلوں میں تاخیر کی بڑی وجہ ہے، بعض بڑے چھوٹےمسائل پر بھی پٹیشن دائرکردی جاتی ہیں۔

    فیوچر آف پاکستان کانفرنس سے خطاب میں جسٹس عائشہ ملک نے مزید کہ بہترگورنس سے یہ مسائل باآسانی حل کئے جاسکتے ہیں۔

    مزید پڑھیں : سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج جسٹس عائشہ اے ملک کے لئے بڑا اعزاز

    امریکی جریدے فوربز نے گزشتہ ماہ 50 سال سے زائد عمر کی ایشیا پیسفک کی پچاس کامیاب خواتین کی فہرست جاری کی ہے جس کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کی پہلی خاتون جج جسٹس عائشہ اے ملک کو ایشیا کی 50 کامیاب خواتین میں شامل کیا گیا ہے۔

  • سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج جسٹس عائشہ ملک نےعہدے کا حلف اٹھا لیا

    سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج جسٹس عائشہ ملک نےعہدے کا حلف اٹھا لیا

    اسلام آباد : سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج جسٹس عائشہ ملک نےعہدے کا حلف اٹھالیا ، چیف جسٹس گلزاراحمد نے جسٹس عائشہ ملک سے عہدے کا حلف لیا ۔

    تفصیلات کے مطقب جسٹس عائشہ ملک کی حلف برادری تقریب سپریم کورٹ بلڈنگ کے ہال میں ہوئی، تقریب میں سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج جسٹس عائشہ ملک نےعہدےکاحلف اٹھایا، چیف جسٹس گلزاراحمد نے ان سے عہدے کا حلف لیا۔

    تقریب میں سپریم کورٹ کے تمام جج صاحبان ، اٹارنی جنرل،ایڈیشنل اٹارنی جنرل،ایڈووکیٹ جنرل ، صدرسپریم کورٹ بار،وی سی پاکستان بار،سینئر وکلا نے شرکت کی۔

    خیال رہے یہ ملکی تاریخ میں پہلاموقع ہے ، جب کسی خاتون جج نے پاکستان کی سب سے بڑی عدالت میں اپنا منصب سنبھالا ہے، چیف جسٹس گلزاراحمد نے سپریم کورٹ میں پہلی خاتون جج کیلئے جسٹس عائشہ ملک کا نام تجویز کیا تھا۔

    یاد رہے پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری کے ان کیمرہ اجلاس میں جسٹس عائشہ ملک کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی منظوری دی گئی تھی۔

    پارلیمانی کمیٹی کے ججز تقرری کے اجلاس کی صدارت فاروق ایچ نائیک نے کی تھی، جوڈیشل کمیشن نے جسٹس عائشہ ملک کی تعیناتی کی سفارش کی تھی، جسے کمیٹی نے منظور کر لیا تھا۔

  • جسٹس عائشہ ملک کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی سمری صدر مملکت کو ارسال

    جسٹس عائشہ ملک کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی سمری صدر مملکت کو ارسال

    اسلام آباد : جسٹس عائشہ ملک کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی سمری صدر مملکت عارف علوی کو ارسال کردی گئی، منظوری کے بعد باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق جسٹس عائشہ ملک کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی سمری صدر مملکت عارف علوی کو ارسال کردی گئی ، قومی اسمبلی میں وزارت قانون نے سمری صدرمملکت کو ارسال کی۔

    صدر کی منظوری کے بعد وزارت قانون باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرے گی ، جسٹس عائشہ ملک کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جلد جاری ہونے کا امکان ہے۔

    یاد رہے پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری کا ان کیمرہ اجلاس میں جسٹس عائشہ ملک کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی منظوری دی گئی تھی۔

    جوڈیشل کمیشن نے جسٹس عائشہ ملک کی تعیناتی کی سفارش کی تھی، جسے کمیٹی نے منظور کر لیا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ برس 9 ستمبر کو چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں ہونے والے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں جسٹس عائشہ ملک کے نام پر اتفاق نہ ہو سکا تھا، جس کی وجہ سے وہ سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج نہ بن سکی تھیں، جسٹس عائشہ ملک ‏کی سپریم کورٹ ترقی پر وکلا نے احتجاج کیا تھا۔

    دسمبر 2021 کے آخر میں چیف جسٹس آف پاکستان نے سپریم کورٹ میں پہلی خاتون جج کے لیے ایک بار پھر لاہور ہائی کورٹ کی سینئر جج جسٹس عائشہ ملک کا نام تجویز کر دیا تھا۔

    واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں 17 ججوں کی تعداد مقرر ہے، جسٹس مشیر عالم 17 اگست 2021 کو ریٹائر ہو گئے تھے، جس کے باعث ایک نشست خالی ہے۔