Tag: justice for Marwah

  • بلاول بھٹو نے کراچی میں کمسن بچی سےزیادتی  اورقتل کےواقعے کانوٹس لے لیا

    بلاول بھٹو نے کراچی میں کمسن بچی سےزیادتی اورقتل کےواقعے کانوٹس لے لیا

    کراچی : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کراچی میں کمسن بچی سےزیادتی اورقتل کےواقعے کانوٹس لیتے ہوئے تفتیش کے معاملے پر سندھ پولیس کوفوری نتائج دینے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کراچی میں کمسن بچی سےزیادتی اورقتل کےواقعے کانوٹس لیتے ہوئے کہا کہ 5سالہ بچی سے زیادتی اور پھر قتل انسانیت سوز واقعہ ہے، بچی پر زیادتی کے بعدتشدد اور جلادینا دل دہلادینے والاسانحہ ہے، پولیس مجرم تک پہنچے اور کیفرکردار تک پہنچائے۔

    بلاول بھٹو نے تفتیش کے معاملے پرسندھ پولیس کوفوری نتائج دینے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کیس کی تفتیش کو ہنگامی بنیادوں پر آگے بڑھایا جائے، سندھ حکومت متاثرہ خاندان کی ہرممکن دادرسی کرے۔

    یاد رہے پی آئی بی کالونی کی رہائشی 5 سالہ بچی دو روز قبل گھر سے بسکٹ لینے نکلی تھی، مروہ اغوا کرلیا گیا تھا جس کی لاش دو روز بعد کچرا کنڈی سے برآمد ہوئی، بچی کی ہلاکت پر سوشل میڈیا پر ’جسٹس فار مروہ‘ کے نام سے ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، جس میں قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا۔

    بعد ازاں قتل ہونے والی ننھی مروہ کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی ، ڈاکٹر ذکیہ کا کہنا ہے کہ بچی کو زیادتی کے بعد سر پر پتھرمار کر قتل کیاگیا۔

    دوسری جانب مروہ قتل کیس میں کراچی پولیس کی مجرمانہ غفلت کاانکشاف بھی ہوا ، فوری ریسپانس کےبجائےایف آئی آرہی دوسرے دن درج کی۔

  • کراچی، کمسن بچی کی بوری بند لاش ملنے پر احتجاج، ’ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا‘

    کراچی، کمسن بچی کی بوری بند لاش ملنے پر احتجاج، ’ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا‘

    کراچی: شہر قائد کے علاقے پی آئی بی کالونی میں دو روز سے لاپتا 5 سالہ بچی مروا کی لاش ملنے پر اہلخانہ کا احتجاج جاری ہے، مظاہرین نے ملزمان کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی میں دو روز قبل محلے سے کھیلتے ہوئے 5 سالہ بچی مروا کو اغوا کیا گیا تھا، معصوم بچی کی بوری بند لاش آج برآمد ہوئی۔

    ذرائع کے مطابق پرانی سبزی منڈی کے قریب لواحقین کا احتجاج جاری ہے، جیل چورنگی سے سوک سینٹر جانے والے دونوں ٹریک بند کردئیے گئے۔

    واضح رہے کہ عیسیٰ نگری کے قریب پیر بخاری کالونی میں خالی پلاٹ میں کچرے سے بچی کی لاش برآمد ہوئی تھی، مروا کو دو روز قبل اغوا کیا گیا تھا۔

    علاقہ مکینوں نے بتایا تھا کہ بچی کی لاش انتہائی خراب حالت میں کچرا کنڈی سے ملی تھی، بطاہر لگتا ہے کہ بچی کو جلایا گیا ہے۔ بچی کی شناخت 5 سالہ مروا کے نام سے ہوئی ہے، بچی کی گمشدگی کا مقدمہ والد کی مدعیت میں پی آئی بی کالونی میں درج کیا گیا تھا۔

    پولیس نے پی آئی بی کے ایک مکان میں شک کی بنیاد پر چھاپہ مار کر باپ اور بیٹے کو حراست میں لے لیا، گھرمیں باپ اور 2 بیٹے چند روز قبل شفٹ ہوئے ہیں،ایک بیٹا گھر سے فرار ہے،تلاش کر رہے ہیں۔

    مزید پڑھیں: کراچی:عیسیٰ نگری میں 5 سالہ بچی کی بوری بند لاش برآمد

    پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ابتدائی رپورٹ کےمطابق بچی کے سر پر چوٹ ہے جو موت کی وجہ بنی،بچی کا چہرہ ممکنہ طور جلا کر خراب کیا گیا ہے۔

    پولیس نے بتایا کہ بچی کے ساتھ زیادتی کا شبہ ہے مگر حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار ہے۔