Tag: Justice For Zainab

  • آرمی چیف کی معصوم زینب کے قتل کی مذمت، مجرموں کی فوری گرفتاری کی ہدایت

    آرمی چیف کی معصوم زینب کے قتل کی مذمت، مجرموں کی فوری گرفتاری کی ہدایت

    راولپنڈی: آرمی چیف کی جانب سے معصوم زینب کے وحشیانہ قتل کی پرزور مذمت کرتے ہوئے فوجی حکام کو سول انتظامیہ سےمکمل تعاون کی ہدایت کی گئی ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے ظلم اور بربریت کا شکار بننے والی زینب کے والدین کی اپیل پر فوجی حکام کو سول انتظامیہ سے مکمل تعاون کی ہدایت کی ہے۔

    ISPR

    آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ آرمی چیف نے زینب کے والدین کی اپیل پر ردعمل دیتے ہوئے مجرموں کو گرفتار کرکے انصاف کے تقاضے پورے کرنے کی خصوصی ہدایت جاری کی ہیں، یاد رہے کہ مقتول زینب کے والد  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب حکومت پرعدم اعتماد کااظہار کرتے ہوئےآرمی چیف آف پاکستان سے انصاف کی فراہمی میں مدد کی اپیل کی تھی۔

    یاد رہے کہ چار روز قبل اغوا ہونے والی ننھی زینب کو درندوں نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا کردیا تھا‘ سات سالہ بچی زینب کو گزشتہ روز آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا‘ ننھی پری کی نمازجنازہ علامہ طاہرالقادری نے پڑھائی تھی۔

     اغوا کے وقت زینب کے والدین عمرےکی سعادت کے لیے سعودیہ عرب میں موجود تھے اور وہ اپنی خالہ کے گھر مقیم تھی‘  گذشتہ ڈیڑھ سال کے دوران قصورمیں بچیوں کواغواکےبعد قتل کرنے کا یہ دسواں واقعہ ہے اور پولیس ایک بھی ملزم کو گرفتار کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔

  • معصوم زینب کا زیادتی کے بعد قتل ، سیاسی رہنماؤں سمیت شوبز شخصیات کی مذمت

    معصوم زینب کا زیادتی کے بعد قتل ، سیاسی رہنماؤں سمیت شوبز شخصیات کی مذمت

    اسلام آباد : قصور میں سات سالہ بچی پر ظلم کے پہاڑ تو ڑ دئیے گئے، واقعے پر سیاسی رہنماؤں اور مختلف شخصیات کی جانب سے واقعے کی شدید مذمتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قصور واقعے نے انسانیت کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے، سابق صدر آصف علی زرداری، طاہرالقادری ، عمران خان اور پرویز مشرف سمیت دیگر شخصیات کی جانب سے واقعے کی شدید مذ مت کی گئی ۔

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر قصور میں بچی سے زیادتی اور قتل کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایک بار پھر ظاہرہوگیا معاشرے میں بچے کتنے غیرمحفوظ ہیں، یہ پہلا واقعہ نہیں ، ملزمان کو فوری کیفر کردار تک پہنچانا ہوگا۔

    سابق صدر پرویز مشرف نے قصور میں بچی کے بہیمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قصور میں بچی کے قتل پرافسوس ہے، تحقیقات کرکے ذمے داران کونشان عبرت بنایا جائے، تفتیش میں دباؤ خاطر میں نہ لایا جائے۔

    بلاول بھٹو نے بھی قصور میں بچی سے زیادتی کے بعد قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بچی کا قتل شریفوں کےاقتدار کےمنہ پر طمانچہ ہے، شریفوں کی حکومت نے مسلسل ایسے وحشیانہ واقعات کو نظراندازکیا۔

    پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے چی سے زیادتی کے بعد قتل کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قصورمیں بچی کااغوا اور قتل موجودہ نظام اور حکمرانوں کا گھناؤنا چہرہ ہے، 24 گھنٹے کے بعد وزیر اعلیٰ نے واقعےکی رپورٹ مانگی، 14افرادکو قتل کرنے والاملزم بیٹیوں کو کیا تحفظ دے گا؟

    طاہر القادری کا کہنا تھا کہ ہر جرم کے پیچھے قاتل اشرافیہ کےچمچے ہوتے ہیں، 10سال میں پنجاب میں اغوا،قتل کی سب سےزیادہ وارداتیں ہوئیں۔

    پپیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے معصوم بچی کے والدین سے ہمدردی اور واقعے پر اظہارافسوس کرتے ہوئے کہا کہ قصورمیں بچی کااغوا اور قتل ناقابل معافی جرم ہے ، جرم کے مرتکب درندوں کوگرفتار کرکےسزادلائی جائے،پارٹی عہدیداراورکارکن مظلوم خاندان ہرممکن مددکریں۔

    پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے بھی قصور واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قصورواقعہ پنجاب حکومت کی گڈگورننس کےمنہ پرطمانچہ ہے، معصوم زینب کیساتھ درندگی کےواقعےپرقوم لرزاٹھی ہے، پنجاب کےحکمران اپنی حکومت بچانےمیں لگے ہوئےہیں۔

    مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ حکومت نام کی کوئی چیزپاکستان میں موجودنہیں، بچوں کوتحفظ نہ دینےوالوں کو حکومت کا اختیار نہیں۔

    آصفہ بھٹوزرداری نے بھی زینب کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ زینب صرف 7سال کی معصوم بچی تھی، زینب کوبری طرح تشددکا نشانہ بنا کرقتل کیا گیا، میرادل متاثرہ خاندان کے لئے غمگین ہے۔

    شوبز شخصیات کی مذمتیں

    قصور میں معصوم بچی زینب کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کے واقعے نے پورے ملک سمیت شوبز شخصات کو بھی ہلا کررکھ دیا۔

    معروف اداکارہ ماہرہ خان نے معصوم زینب کے قتل پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئےکہا جب تک ہم ان حیوانوں اور قاتلوں کو عبرت کا نشان نہیں بنائیں گے یہ سب کچھ بند نہیں ہوگا۔

    معروف سماجی شخصیت منیبہ مزاری بھی ٹوئٹر پر اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ 7 سال کی ننھی پری کے ساتھ زیادتی کا واقعہ انتہائی خوفناک ہے، آخر ہم  کس معاشرے میں رہ رہے ہیں۔

    پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’یا اللہ اس قدر ظلم اور جہالت‘ بحیثیت قوم ہمیں میں شرم آنی چاہیے، صرف زینب کا واقعہ ہی  نہیں بلکہ نجانے کتنے زیادتی اور قتل کے واقعات ہیں جو انصاف کے منتظر ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔