Tag: Justice Ijazul Ahsan

  • سسلین مافیا کے حربے عدلیہ کو دباؤ میں لانے کی کوشش ہیں، عمران خان

    سسلین مافیا کے حربے عدلیہ کو دباؤ میں لانے کی کوشش ہیں، عمران خان

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہیں، سسلین مافیا کے حربے عدلیہ کو دباؤ میں لانے کی کوشش ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کیا، عمران خان نے کہا کہ دنیا کی کسی بھی جمہوریت میں ججوں کو دھمکانے کے لیے سسلین مافیا جیسے حربوں کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

    تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ ایسے حربے کسی بھی جمہوری نظام میں ناقابل قبول ہیں، پی ٹی آئی عدالتوں اور قانون کی حکمرانی کے ساتھ کھڑی ہے، 29 اپریل کو مینار پاکستان پر ہمارے جلسے کی وجہ بھی یہی ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما علیم خان کا کہنا ہے کہ عدلیہ پر حملہ کرنے والے کرداروں کو بے نقاب کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں، واقعے کی پیچھے کون عناصر ہیں، عوام کے سامنے لایا جائے، پی ٹی آئی عدلیہ کو بری نظر سے دیکھنے والوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگی۔

    مزید پڑھیں: سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ

    واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ گزشتہ شب اور آج صبح پیش آیا تھا، رات کو فائرنگ میں مرکزی دروازے کو نشانہ بنایا گیا تھا جبکہ صبح فائر کی گئی گولی کچن کی کھڑکی پر لگی تھی، چیف جسٹس ثاقب نثار نے آئی جی پنجاب کو طلب کرلیا تھا اور چیف جسٹس ثاقب نثار معاملے کی خود نگرانی کررہے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں.

  • شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کے لیے جسٹس اعجاز الاحسن نگران جج مقرر

    شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کے لیے جسٹس اعجاز الاحسن نگران جج مقرر

    اسلام آباد: شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کے لیے جسٹس اعجاز الاحسن کو نگران جج مقرر کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو نا اہل قرار دیے جانے اور ان کے بچوں مریم، حسین، حسین نواز اور داماد کپیٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف نیب ریفرنسز دائر کرنے کے حکم کے بعد عدالتی کارروائی کی مانیٹرنگ کے لیے جسٹس اعجاز الاحسن کو نگران جج مقرر کردیا گیا۔

    جسٹس اعجاز الاحسن کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

    مزید پڑھیں: وزیر اعظم نواز شریف نا اہل قرار

    نوٹیفیکشن کے مطابق جسٹس اعجاز الاحسن کو چیف جسٹس پاکستان نے مقرر کیا ہے۔ جسٹس اعجاز الاحسن کی عدم موجودگی میں جسٹس اعجاز افضل نگرانی کریں گے۔

    یاد رہے کہ جسٹس اعجاز الاحسن پاناما کیس کے 5 رکنی اور عملدر آمد کے 3 رکنی بنچ کا حصہ بھی رہے۔ ان کی نامزدگی پاناما کیس فیصلے کی روشنی میں کی گئی۔

    دوسری جانب نیب شریف فیملی کے خلاف حدیبیہ پیپرز ملز ریفرنس کھولنے کی منظوری دے چکی ہے۔ 28 جولائی کے فیصلے کے مطابق نیب کو 6 ہفتے میں شریف خاندان کے خلاف لندن میں جائیداد، عزیزیہ اسٹیل مل اور ہل میٹل اسٹیبلشمنٹ پر بھی ریفرنس دائر کرنے ہیں۔

    سابق وفاقی وزیر اسحٰق ڈار کو بھی آمدن سے زائد اثاثے ثابت ہونے پر نا اہل کر کے ان کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔