Tag: justice javed iqbal

  • چیئرمین نیب نے رانا ثنا اللہ کے خلاف اثاثہ جات کی تحقیقات کی منظوری دے دی

    چیئرمین نیب نے رانا ثنا اللہ کے خلاف اثاثہ جات کی تحقیقات کی منظوری دے دی

    اسلام آباد: قومی ادارہ احتساب (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کے خلاف اثاثہ جات کی تحقیقات کی منظوری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ادارہ احتساب (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت ایگزیگٹو بورڈ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین نیب، پراسیکیوٹر جنرل اور ڈی جی نیب آپریشن سمیت دیگر افسران شریک ہوئے۔

    اجلاس میں بدعنوانی کے مختلف ریفرنسز، انویسٹی گیشنز اور انکوائریز کی منظوری دی گئی۔ چیئرمین نیب نے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کے خلاف بھی اثاثہ جات کی تحقیقات کی منظوری دے دی۔

    اس موقع پر چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ نیب احتساب سب کے لیے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، میگا کرپشن کیسز کو منطقی انجام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے۔

    جسٹس جاوید اقبال نے کہا کہ نیب نے گزشتہ 25 ماہ میں 630 کیسز میں بدعنوانی ریفرنس دائر کیے، احتساب عدالتوں میں زیر سماعت 12 سو 70 ریفرنسز کی مالیت 910 ارب روپے ہے۔

    انہوں نے کہا کہ نیب نے 25 ماہ میں 73 ارب بدعنوان عناصر سے برآمد کر کے قومی خزانے میں جمع کروائے۔

    اس سے قبل ایک موقع پر چیئرمین نیب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہماری کسی سے دوستی یا دشمنی نہیں، قانون کے مطابق کام کرنا ہے۔ کیا آپ سے یہ بھی نہ پوچھیں کہ 100 ارب کا قرضہ لیا وہ کہاں گیا؟

    انہوں نے کہا تھا کہ نیب کا تعلق کسی سیاسی جماعت، گروہ یا گروپ سے نہیں۔ نیب کا تعلق صرف پاکستان اور عوام کے ساتھ ہے۔ حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں، پاکستان سلامت رہے گا۔

    چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ برسر اقتدار لوگوں پر نیب آنکھیں بند رکھے، ایسا نہیں ہوگا۔ تردید کرتا ہوں کہ نیب کا جھکاؤ ایک طرف ہے۔ ہواؤں کا رخ بدل رہا ہے، پہلے ماضی کے مقدمات پر توجہ دی۔

  • سیکیورٹی خدشات ،  چیئرمین نیب جاوید اقبال کی سیکیورٹی میں اضافہ

    سیکیورٹی خدشات ، چیئرمین نیب جاوید اقبال کی سیکیورٹی میں اضافہ

    اسلام آباد: سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر چیئرمین نیب جاوید اقبال کی سیکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا، اقدام کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے بچنے کےلیےاٹھایا گیا، ذرائع کا کہنا ہے چیئرمین نیب میگاکرپشن کیسز جلد منطقی انجام تک پہنچانے کےخواہاں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے پیش چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال سیکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے ، چیئرمین نیب کی نقل و حرکت کوبھی خفیہ رکھا جائے گا، یہ اقدام کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے بچنے کےلیےاٹھایا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے چیئرمین نیب میگاکرپشن کیسز جلد منطقی انجام تک پہنچانے کے خواہاں ہیں جبکہ میگا کرپشن کیسز کی تحقیقات کرنیوالے افسران کی سیکیورٹی میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔

    گذشتہ روز چیئرمین نیب نے کہا تھا کہ نیب کا ایمان کرپشن فری پاکستان ہے، ہم ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کو اپنی قومی ذمہ داری سمجھتے ہیں، اربوں روپے لوٹ کر بیرون ملک جانے والوں کو وطن واپس لایا جائے گا۔

    مزید پڑھیں : میگا کرپشن کے وائٹ کالر مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا ترجیح ہے ، چیئرمین نیب

    یاد رہے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاویداقبال نے کہا تھا کہ کرپشن کوجڑ سے اکھاڑ پھینکنا انتہائی ضروری ہے، میگاکرپشن کےوائٹ کالرمقدمات کومنطقی انجام تک پہنچاناترجیح ہے بدعنوانی دیمک سے بڑھ کرناسورکی شکل اختیارکرچکی ہے۔

    اس سے قبل بھی نیب لاہورآفس کے دورے کے موقع پر جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا تھا کہ خوف اور دباؤ کی پروا کے بغیر میرٹ پر کیس بنائیں گے، نیب آئین اور قانون کے مطابق فرائض سرانجام دے رہا ہے، افسران ٹھوس شواہد کی بنیاد پر تحقیقات کو منطقی انجام تک پہنچائیں۔

  • نیب ہیڈ کوارٹرز کو بارود سے اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے: جسٹس (ر) جاوید اقبال کا انکشاف

    نیب ہیڈ کوارٹرز کو بارود سے اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے: جسٹس (ر) جاوید اقبال کا انکشاف

    اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے انکشاف کیا ہے کہ نیب ہیڈ کوارٹرز کو بارود سے اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ نیب کے سامنے پاکستان کے مفادات کاتحفظ اور بدعنوانی کا خاتمہ ہے.

    [bs-quote quote=”گذشتہ 70 برس میں پہلی بار بدعنوان عناصر سے پوچھ گچھ کی گئی” style=”style-2″ align=”right” author_name=” چیئرمین نیب”][/bs-quote]

    چیئرمین نیب نے کہا کہ پنجاب میں کمپنیز اسکینڈل میں اربوں روپے کی مبینہ بدعنوانی ہوئی، بدعنوانی کے خلاف نیب کا بلاتفریق جہاد جاری رہے گا۔

    انھوں نے کہا کہ اللہ اوراس کے رسولﷺکے علاوہ کسی سے نہیں ڈرتے، 70 برس میں پہلی بار بدعنوان عناصر سے پوچھ گچھ کی گئی.

    چیئرمین نیب نے کہا کہ اختیارات کے میرٹ اور شفافیت سےعمل درآمد نہ کرنے پرپوچھا گیا، نیب فیس نہیں کیس دیکھتا ہے، نیب کا الیکشن سے کوئی تعلق نہیں.

    ان کا کہنا تھا کہ نیب کے سامنے پاکستان کے مفادات کا تحفظ اور بدعنوانی کا خاتمہ ہے، پنجاب میں کمپنیزاسکینڈل میں اربوں روپےکی مبینہ بدعنوانی ہوئی، جس پر کارروائی کی جاری ہے۔

    واضح رہے کہ اس وقت شریف خاندان کے خلاف نیب میں‌ تحقیقات جاری ہیں، جن کے باعث ن لیگ کی جانب سے نیب پر متعدد بار تنقید بھی کی گئی.

    سیکیورٹی بڑھانے کے احکامات

    چیئرمین نیب کے اس انکشاف کے بعد نگراں حکومت بھی حرکت میں آگئی۔ نگراں وزیر داخلہ کی جانب سے نیب ہیڈکوارٹرز کی سیکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کر دی ہے۔


    نیب نے بدعنوان عناصر سے اب تک289ارب وصول کیے، جسٹس (ر) جاوید اقبال


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • شریف خاندان کےخلاف کیسزمیرٹ پرچلیں گے‘ چیئرمین نیب

    شریف خاندان کےخلاف کیسزمیرٹ پرچلیں گے‘ چیئرمین نیب

    اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی اپنے بیان میں کہا کہ شریف خاندان کے خلاف کیسز میرٹ پرچلیں گے تمام کیسز کو خود مانیٹر کروں گا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نہ تو میں کسی دباؤ میں ہوں اور نہ ہی میرا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جیسے سپریم کورٹ میں کہا تھا کہ انصاف سب کے لیے ایسے ہی احتساب سب کے لیے ہوگا جبکہ شریف خاندان کے خلاف استغاثہ کی خود مانیٹرنگ کروں گا۔

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے اجلاس میں چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاویداقبال نے لاپتہ افراد انکوائری کمیشن کی کارکردگی پربریفنگ دی۔

    جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا کہ لاپتہ افراد سے متعلق سیاست دانوں نےکام نہیں کیا،پارلیمنٹ کوکردار ادا کرناہوگا،لاپتہ افراد کی رپورٹ کو ضرورپبلک کیا جائے۔

    انہوں نے انکشاف کیا کہ مشرف نے دہشت گردی کے الزام میں چار ہزارافراد کوغیرملکیوں کےحوالے کیا، پارلیمنٹ یا کسی اور نے مشرف سے پوچھا کہ کس قانون کے تحت لوگوں کوحوالے کیا گیا۔

    جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا کہ این جی اورز کی طرف سے الزامات لگانا آسان ہے لیکن کوئی ایجنسی ایسی نہیں جوکمیشن کےسامنے پیش نہ ہوئی ہوں جبکہ آئی ایس آئی سمیت دیگر ادارے بہتر کام کر رہے ہیں۔

    چیئرمین نیب نے بتایا کہ لاپتہ افراد کے کل چار ہزار 329 واقعات سامنے آئے2899 کیسز نمٹائے گئے جبکہ گزشتہ 2 سال میں گمشدگی کے 60 واقعات سامنے آئے۔

    انہوں نے کہا کہ کئی ماہ سے خیبرپختونخواہ اور بلوچستان سے کسی لاپتہ شخص کا واقعہ سامنے نہیں آیا تاہم پنجاب میں لاپتہ افراد کی تعداد بڑھتی جارہی ہے،اس وقت پنجاب میں 247 افراد لاپتہ ہیں۔


    جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نےچیئرمین نیب کا چارج سنبھال لیا


    واضح رہے کہ سابق چیئرمین نیب قمر زمان چودھری کے سبکدوش ہونے کے بعد آج جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے چیئرمین نیب کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • علامہ اقبال کے بیٹے جسٹس (ر) جاوید اقبال انتقال کر گئے

    علامہ اقبال کے بیٹے جسٹس (ر) جاوید اقبال انتقال کر گئے

    لاہور : شاعر مشرق علامہ اقبال کے صاحبزادے جسٹس (ر) جاوید اقبال حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث انتقال کرگئے۔

    خاندانی ذرائع کے مطابق جسٹس جاوید اقبال گزشتہ کچھ عرصے سے علیل اور شوکت خانم ہسپتال میں زیرعلاج تھے جہاں وہ ہفتہ کی صبح حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے خالق حقیقی سے جاملے۔

    ذرائع کے مطابق ان کا جسد خاکی اسپتال سے گھر منتقل کیاجارہاہے مرحوم کی نمازجنازہ عصرکے وقت گلبرگ میں موجود ان کی رہائش گاہ پر اداکی جائے گی ۔

    عظیم شاعر اور نظریہ پاکستان کے خالق ڈاکٹر علامہ اقبال اپنی کتاب جاوید نامہ کی ایک نظم میں اپنے صاحبزادے جاوید اقبال سے بھی مخاطب ہوئے ہیں۔

    ڈاکٹر علامہ اقبال کی کتاب جاوید نامہ تقریباً دو ہزار اشعار پر مشتمل ہے۔ یہ کتاب پہلی بار انیس سو بتیس میں شائع ہوئی۔

    کتاب کا شمار علامہ اقبال کی بہترین کتب میں سے ہوتاہے اور وہ اسے اپنی زندگی کا حاصل سمجھتے تھے۔ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا ایک انٹرویو میں کہناتھاکہ جاوید نامہ مجھ سے منسوب نہیں۔

    جاوید کا مطلب ابدی زندگی ہے۔ یہ معراج رسول سے تصور لیتے ہوئے، علامہ نے معاشرے کی زبوں حالی کا ذکر کیا ہے۔

    انہوں نے کہاکہ جاوید نامہ میں مجھ سے مخاطب صرف ایک نظم ہے، جس میں نوجوانوں کو مخاطب کیاگیاہے۔ چونکہ مشرقی شعرا کا خاصہ رہا ہے کہ وہ نئی نسل کو اپنے بیٹے کے نام سے پیغام دیتے تھے۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    صدر اور وزیر اعظم کا اظہار افسوس
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    علامہ اقبال کے صاحبزادے جسٹس جاوید اقبال کے انتقال پر وزیر اعظم سمیت اہم سیاسی رہنماوں نے گہرے دکھ کا اظہار کیاہے۔

    وزیرا عظم نواز شریف نے جسٹس جاوید اقبال کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جاوید اقبال کا انتقال ملک کیلئے عظیم نقصان ہے ۔

    صدر ممنون حسین نے جاوید اقبال کے انتقال پر دلی دکھ کا اظہار کیا۔وزیراعلیٰ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر جاوید اقبال ایک محب وطن پاکستانی تھے۔مرحوم کی پاکستان کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

    ڈاکٹر طاہر القادری نے کا کہنا تھا کہ جاوید اقبال عظیم باپ کے عظیم بیٹے تھے ،اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے۔