اسلام آباد: نامزد چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا ہے کہ جڑانوالہ میں حملہ کرنیوالوں نےقرآن کے احکامات کی خکاف ورزی کی، دوسرے مذاہب کی عبادت گاہوں کی حفاظت ہرمسلمان کا فرض ہے۔
تفصیلات کے مطابق نامزد چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے جڑانوالہ واقعے پر بیان میں کہا ہے کہ ہجوم نےمتعددگرجا گھروں ،مسیحی آبادی کے مکانات کو جلایا، حملہ کرنیوالوں نےقرآن کے احکامات کی خکاف ورزی کی۔
جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کا کہنا تھا کہ اسلامی شریعت کی اس خلاف ورزی کو کسی بدلے یاانتقام سےجوازنہیں دیاجاسکتا، گمراہوں کااقدام بانی پاکستان کی اقلیتوں کو دی ضمانت کی خلاف ورزی ہے۔
نامزد چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ قومی پرچم میں سفیدرنگ اقلیتوں کےحقوق کےتحفظ کویقینی بناتاہے، آئین پاکستان میں اقلیتوں کومکمل مذہبی آزادی فراہم کی گئی ہے اور یہاں پاکستان کےآئین اورقانون کا پامال کیا گیا ہے اور آئین کی پامالی سنگین غداری میں شمار ہوتی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ دوسرےمذاہب کی عبادت گاہوں کی حفاظت ہرمسلمان کافرض ہے، متاثرین کو پہنچنے والےنقصان کی ہرممکن تلافی کریں۔
جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے بتایا کہ کسی کے مذہبی جذبات کومجروع کرنے کی سزا 10 سال قید اور جرمانہ ہے۔