Tag: justice-r-nasir-ul-mulk

  • جسٹس (ر) ناصر الملک کو نگراں وزیر اعظم نامزد ہونے پر مختلف سیاسی شخصیات کی مبارکباد

    جسٹس (ر) ناصر الملک کو نگراں وزیر اعظم نامزد ہونے پر مختلف سیاسی شخصیات کی مبارکباد

    اسلام آباد : سابق چیف جسٹس ناصر الملک کو ملک کا نگراں وزیر اعظم نامزد ہونے پر بلاول بھٹو سمیت دیگر سیاست دانوں نے مبارک باد پیش کی ہے، بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ اتفاق رائے جمہوری عمل کی مضبوطی کے لیے خوش آئند ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جسٹس (ر) ناصر الملک کے پاکستان کے نگراں وزیر اعظم منتخب ہونے پر تمام سیاست دانوں کی جانب سے انہیں مبارکبادیں پیش کی جارہی ہیں۔

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے جسٹس ناصر الملک کو نگراں وزیر اعظم بننے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اتفاق رائے جمہوری عمل کی مضبوطی کے لیے خوش آئند ہے، ملک میں جمہوریت مضبوط کرنے کے لیے آگے بڑھ رہے ہیں۔

    اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی نگراں وزیر اعظم کی تقرری پر جسٹس (ر) ناصر الملک کو مبارکباد پیش کی، ایاز صادق کا کہنا تھا کہ ناصر الملک کا شمار کے نامور قانون دانوں میں ہوتا ہے، جسٹس ناصر الملک کی شخصیت بے داغ ماضی کی حامل ہے، متفقہ طور پر نامزد کیا جانا جسٹس (ر) ناصر الملک پر اعتماد کا اظہار ہے۔

    عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان سے ملاقات کے بعد تفصیلی بات چیت کروں گا، جسٹس ناصر الملک پاکستان کے اہم عہدوں پر فائز رہے ہیں، وہ اچھے انسان ہیں اور عوامی مسلم لیگ سمھجتی ہے کہ ناصر الملک بہتر ہیں۔

    وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے نگراں وزیر اعظم کے انتخاب پر کہا ہے کہ نگراں وزیر اعظم پر اتفاق آئین و جمہور کی حکمرانی کی جانب قدم ہے۔ اللہ ناصر الملک کو بر وقت غیر جانبدارنہ الیکشن کی توفیق عطا فرمائے۔

    پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف نے جسٹس (ر) ناصر الملک کے نگراں وزیر اعظم نامزد ہونے پر پرویز مشرف نے بھی مبارک باد دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ جسٹس (ر) ناصر الملک شفاف انتخابات کے لیے کردار ادا کریں گے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بھی سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر جسٹس ناصر الملک کے نگراں وزیر اعظم نامزد ہونے پر مبارک باد دی ہے۔

    پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ جسٹس (ر) ناصر الملک کے نگراں وزیر اعظم تقرر کا خیر مقدم کرتے ہیں، ناصر الملک ملک کا ایک معتبر نام ہیں، نگراں وزیر اعظم کیلئے ان کی شخصیت موزوں ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ناصرالملک نے دھاندلی کی تحقیقات والے کمیشن کی سربراہی کی ہے، انتخابات کے انعقاد کیلئے ضروری اقدامات اٹھانا باقی ہیں، امید ہے جسٹس(ر) ناصرالملک یہ اقدامات اٹھا پائیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • نگراں وزیراعظم کے لیے جسٹس(ر)ناصرالملک بہترین انتخاب ہے، عمران خان

    نگراں وزیراعظم کے لیے جسٹس(ر)ناصرالملک بہترین انتخاب ہے، عمران خان

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ناصر الملک کو نگراں وزیراعظم مقرر ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جسٹس(ر)ناصرالملک بہترین انتخاب ہے، وہ انتخابات میں دھاندلی کے ایشوز پر معلومات رکھتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ناصر الملک کونگراں وزیراعظم مقررہونے پرمبارکباد دی اور کہا کہ ناصرالمک بہترین انتخاب ہیں،عمران خان وہ انتخابات میں دھاندلی کےمسائل پرمعلومات رکھتے ہیں۔


    جسٹس (ر) ناصرالملک کا نام پی ٹی آئی کےلیےقابل قبول ہے، شاہ محمود قریشی 

    دوسری جانب پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جسٹس(ر)ناصرالملک کانام پی ٹی آئی کےلیےقابل قبول ہے، وہ الیکشن اور قانونی معاملات سمجھتے ہیں، شفاف الیکشن نگراں حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے۔

    شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ جسٹس(ر)ناصرالملک کانام ن لیگ کی فہرست میں شامل تھا لیکن پیپلزپارٹی کی فہرست میں نہیں تھا، جسٹس(ر)ناصرالملک کےنام پرہم سےمشاورت نہیں کی گئی، پی ٹی آئی کوجسٹس(ر)ناصرالملک کےنام پراعتراض نہیں۔

    انھوں نے کہا کہ شاہ محمودقریشی نیک نیتی سےجسٹس(ر)ناصرالملک کےہاتھ مضبوط کرناچاہتےہیں، آئین کومدنظررکھتےہوئےجمہوریت تقاضوں کاتسلسل چاہتے ہیں، دھاندلی سےمتعلق فیصلہ ہماری توقعات کےبرعکس تھا، دھاندلی سے متعلق فیصلے کو سر خم تسلیم کیا تھا۔

    یاد رہے کہ اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے وزیراعظم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم کے نام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سابق چیف جسٹس جسٹس (ر) ناصرالملک نگراں وزیراعظم ہوں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔