کراچی: سندھ ہائی کورٹ نےصحافیوں پرتشدد اورتوہینِ عدالت کیس کی سماعت کرتے ہوئے مقدمے کافیصلہ محفوظ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق آج بروز جمعہ جسٹس سجاد نےصحافیوں پرتشدداور توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔
سماعت کے دوران آئی جی سندھ اورمیڈیاکےوکلاء نےدلائل دیئے، اس موقع پرآئی جی سندھ کے وکیل کاکہناتھا آئی جی سندھ اور واقعے میں ملوث دیگراہلکاروں پرمعمولی جرمانہ عائد کیاجائے۔
جسٹس سجاد نے اس پرجواب دیا کہ عدالت دس روپےجرمانہ لگائے گی لیکن واقعے میں ملوث ہر ایک شخص کو نوکریوں سےہاتھ دھونا پڑیں گے۔
فریقین کے وکلاء کا موقف سننےکےبعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا جو کہ اگلی سماعت پرسنائےجانےکاامکان ہے۔