Tag: justice saqib nisar

  • انسانی حقوق کی فراہمی اولین ترجیح ہے ‘ چیف جسٹس ثاقب نثار

    انسانی حقوق کی فراہمی اولین ترجیح ہے ‘ چیف جسٹس ثاقب نثار

    کراچی: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ ملک میں‌ قانون کی بالا دستی کے لئے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کرنا ضروری ہے .

    تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کا سارک لا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ستائشی انداز میں کہا کہ سارک مثالی فورم ہے.

    اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ہمیں آزادی اورانصاف کے اصولوں پر یقین ہے، ہمیں بامعنی تعاون پرزوردینا چاہئے اور علاقائی ریاستوں کو مضبوط کرنا ہوگا، نظام انصاف و قانون کا براہ راست فائدہ عوام کو ہوتا ہے ، قانون کی بالا دستی کیلئے بار اور بینچ اہم کردار ادا کرسکتے ہیں.

    انہوں نے دور حاضر کے تقاضے کے تحت خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دور جدید میں انصاف کی فراہمی کیلئے ٹیکنالوجی کا سہارا لینا ضروری ہوگیا ہے. پاکستان کی عدلیہ طاقت کے غلط استعمال پر نظر رکھتی ہے.

    انہوں نے حالیہ پرتشدد واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے حال ہی میں بچی پر تشدد کے واقعے کا نوٹس لیا ہے، انسانی حقوق کی فراہمی میری اولین ترجیح ہے،میں اپنی ذمے داریوں سے ذرا برابر بھی کوتاہی نہیں‌ برت سکتا ہوں.

    چیف جسٹس ثاقب نثارنے کہا کہ ملک میں‌ قانون کی بالا دستی کے لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کیا جائے.

    دوسری جانب کوئٹہ کے واقعات پر ان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ حملے سے معلوم ہوتا ہے عدالتی نظام پر حملہ کیا جارہا ہے.

  • سینیئرجج میاں ثاقب نثارسپریم کورٹ کے چیف جسٹس مقرر

    سینیئرجج میاں ثاقب نثارسپریم کورٹ کے چیف جسٹس مقرر

    اسلام آباد : صدر پاکستان ممنون حسین نے سپریم کورٹ کے سینیئر جج جسٹس میاں ثاقب نثار کو سپریم کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا ہے جو 31 دسمبر کو اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ پاکستان کے موجودہ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی 31 دسمبر کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہو جائیں گے۔ نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق صدرمملکت ممنون حسین کی منظوری کے بعد سپریم کورٹ کے سینئرترین جج جسٹس میاں ثاقب نثار کو نیا چیف جسٹس آف پاکستان مقررکر دیا گیا ہے، جسٹس میاں ثاقب نثار چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کے بعد سپریم کورٹ کے سینئیر ترین جج ہیں۔

    موجودہ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی 31 دسمبر کو ریٹائر ہو جائیں گے ان کی جگہ جسٹس ثاقب نثار یہ عہدہ سنبھال لیں گے، جسٹس ثاقب نثارسپریم کورٹ آف پاکستان کے پچیسویں چیف جسٹس ہوں گے۔

    اٹھارہ جنوری انیس سو چون کو لاہور پیدا ہو نے والے جسٹس ثاقب نثار نے میٹرک کیتھیڈرل ہائی اسکول اورقانون کی ڈگری پنجاب یو نیورسٹی لاہور سے انیس سو اسی میں حاصل کی اور انیس سو اسی میں ہی وکالت کاآغاز کیا،۔

    جسٹس ثاقب نثار انیس سو بیاسی میں بطورہائیکورٹ وکیل اور انیس سو چورانوے میں سپریم کورٹ میں رجسٹر ہوئے، جسٹس میاں ثاقب نثار، وزیر اعظم نواز شریف کے دور حکومت میں سیکریٹری قانون بھی رہے ہیں۔

    انیس سو اٹھا نوے میں ہائی کورٹ کے جج اوردو ہزاردس میں سپریم کو رٹ کے جج مقرر ہوئے۔ جسٹس میاں ثاقب نثار دو سال سے زائد عرصے تک پاکستان کے چیف جسٹس کے عہدے پر فائض رہیں گے۔

    نامزد چیف جسٹس اعلی عدلیہ کے ان ججوں میں شامل ہیں جنہوں نے سابق فوجی صدر پرویز مشرف کی جانب سے سال 2007 میں لگائی گئی ایمرجنسی کے بعد عبوری آئینی حکم نامے کے تحت حلف اُٹھانے سے انکار کردیا تھا۔

    میاں ثاقب نثار کی چیف جسٹس کے عہدے پر تعیناتی کے بعد جسٹس آصف سعید کھوسہ سپریم کورٹ کے سینیئر ترین جج ہوں گے۔