Tag: justice wajih uddin

  • تحریک انصاف کے سابق رہنما جسٹس وجیہہ الدین نے اپنی نئی پارٹی بنا لی

    تحریک انصاف کے سابق رہنما جسٹس وجیہہ الدین نے اپنی نئی پارٹی بنا لی

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما جسٹس (ر) وجیہہ الدین نے اپنی سیاسی جماعت عام لوگ اتحاد پارٹی کے نام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف میں موقع پرست عناصر داخل ہوکر قبضہ کرچکے ہیں، پانامہ لیکس پر الزامات ثابت کرنا لندن فلیٹس کی ملکیت کا دعوی کرنے والوں کی ذمہ داری ہے۔

    لاہور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے تحریک انصاف کے سابق رہنما جسٹس (ر) وجیہہ الدین نے کہا کہ وہ پانامہ لیکس پر کمیشن بنانے کے کبھی بھی حق میں نہیں رہے، لندن فلیٹس کے الزامات اور اُن کی ملکیت ثابت کرنا انہی لوگوں کی ذمہ داری ہے جنہوں نے الزامات عائد کیے۔

    انہوں نے کہا کہ  تحریک انصاف کی باگ دوڑ قاف لیگ اور دوسری جماعتوں سے آئے ہوئے موقع پرستوں کے ہاتھ میں آگئی ہے اور وہ پوری طرح اعلیٰ پوزیشنز پر قبضہ کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔


    پڑھیں: ’’ عمران خان کا جسٹس (ر) وجیہہ کے نام خط ‘‘


    انہوں نے اپنی نئی پارٹی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عام لوگ اتحاد پارٹی عام انتخابات سے پہلے پارٹی الیکشن کروائے گی جبکہ انتخابات میں پسے ہوئے طبقات کو ہر سطح پر آگے لایا جائے گا۔ جسٹس وجیہ الدین کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کی غفلت کے باعث عدلیہ اپنے کام کو موثر طریقے سے انجام نہیں دے پارہی۔
    خیال رہے سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین احمد نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی تاہم پارٹی پالیسیوں سے ناراضی کے باعث انہوں نے پارٹی سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔
  • قبضہ گروپ نے تحریک انصاف کو ہائی جیک کرلیا، جسٹس (ر) وجیہہ الدین

    قبضہ گروپ نے تحریک انصاف کو ہائی جیک کرلیا، جسٹس (ر) وجیہہ الدین

    لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین نے کہا ہے کہ انٹرا پارٹی الیکشن کرانا دل گردے کا کام تھا تحریک انصاف کو جمہوری ادارہ بنانا چاہتے ہیں۔

    لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہوئے جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں براہ راست الیکشن نہیں ہوئے جس کے باعث قبضہ گروپ نے پارٹی ہائی جیک کرلی۔

    کچھ لوگ پارٹی میں صرف اپنے مفادات کے لئے موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی میں گروہ بندی نہیں چاہتے بلکہ قبضہ گروپ کے خلاف پارٹی سے نکال بھی دیا جائے تو پروا نہیں۔

    وجیہہ الدین نے کہا کہ چودہ اگست کو پارٹی میں پیار محبت کا ایجنڈا دیں گے تحریک انصاف کو جمہوری ادارہ بنانا چاہتے ہیں۔

  • پی ٹی آئی میں تنظیمی انتخابات ہوں گے

    پی ٹی آئی میں تنظیمی انتخابات ہوں گے

    اسلام آباد: تحریک انصاف نے پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کےبعد انٹراپارٹی الیکشن کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جسٹس وجیہ الدین ٹریبونل کی رپورٹ اورکارکنان کا دباؤکارگرثابت ہوا اورکپتان ہتھیارڈالتے ہوئےدوبارہ پارٹی الیکشن کرانے پررضامند ہوگئے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کچھ دن میں دوبارہ انٹرا پارٹی الیکشن کی تاریخ کا اعلان کریں گے۔

    ترجمان پی ٹی آئی نعیم الحق کہتےہیں پارٹی الیکشن نئے آئین کےتحت ہوں گے۔ تاریخ کا اعلان ووٹرلسٹیں مکمل ہونے پرکیاجائے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی نے جسٹس وجیہ الدین ٹریبونل کی سفارشات پرعمل درآمد کافیصلہ کرلیا ہے لیکن ان کی سفارشات پرعملدرآمد ممکن ہوگا اس کا جواب تو عمران خان ہی دے سکتے ہیں۔