Tag: Justin

  • کینیڈا نے امریکی درآمدی مصنوعات پر اضافی محصولات عائد کر دیے

    کینیڈا نے امریکی درآمدی مصنوعات پر اضافی محصولات عائد کر دیے

    اوٹاوا: امریکا کی جانب سے اضافی محصولات کے ردعمل میں کینیڈا نے بھی امریکی درآمدی مصنوعات پر اضافی محصولات عائد کر دیے۔

    تفصیلات کے مطابق رواں سال یکم جون کو امریکا نے اپنے ملک میں درآمد کی جانے والی دیگر ملکوں کی مصنوعات پر اضافی ٹیکس کا اعلان کیا تھا جبکہ ردعمل کے طور پر کینیڈا نے بھی اضافی محصولات عائد کر دیے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ کینیڈا کی جانب سے امریکی درآمدی منصوعات پر اضافی محصولات کا اطلاق آج یکم جولائی سے ہوگا، کینیڈین حکومت نے امریکی امپورٹس پر دس سے پچیس فیصد تک کے اضافی ٹیکس نافذ کیا ہے۔


    کاروں پر اضافی محصولات عائد کردی جائیں گی‘ امریکی صدر کی دھمکی


    قبل ازیں ان محصولات کے نفاذ کے اعلان سے پہلے کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور امریکی صدر نے ٹیلی فون پر گفتگو بھی کی، ٹروڈو نے ٹرمپ پر واضح کیا کہ اضافی ٹیکسوں کے نفاذ کے علاوہ کوئی چارہ بچا نہیں ہے۔

    یاد رہے کہ امریکا نے رواں ماہ یکم جون سے اپنے ہاں یورپی اسٹیل اور ایلومینیم مصنوعات کی درآمد پر دس سے پچیس فیصد تک اضافی محصولات عائد کر دیے تھے۔


    بھارت: امریکی درآمدی مصنوعات پر اضافی محصولات عائد


    خیال رہے کہ یورپی یونین کے بعد کینیڈا اور میکسیکو کے عہدے داروں نے بھی امریکی فیصلے کے جواب میں محصولات عائد کرنے کی دھمکی دی تھی لیکن ابھی تک کینیڈا نے یہ واضح نہیں کیا کہ کن امریکی مصنوعات کو ہدف بنایا جائے گا۔

    واضح رہے کہ بھارت نے بھی گذشتہ ماہ اسٹیل اور ایلومینیم پر اضافی ٹیکس کے درعمل میں امریکا کی متعدد منصوعات پر اضافی محصولات کا اعلان کیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • جسٹسن بیبر کا پاکستانی ہم شکل، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    جسٹسن بیبر کا پاکستانی ہم شکل، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    راولپنڈی: لوگوں کی شکلیں ایک دوسرے سے کس قدر ملتی ہیں اس بات کا پاکستانی نوجوان کو اُس وقت علم ہوا کہ جب اُس کے دوستوں نے بتایا کہ تمھاری شکل امریکی گلوکار جسٹس بیبر سے مماثلث رکھتی ہے۔

    تفصیلات کے جسٹسن بیبر کے ہم شکل پاکستانی نوجوان کا نام عمر خلیل ہے جو راولپنڈی کا رہائشی ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ ’’میرے ایک دوست نے اس بات کا انکشاف کیا کہ میری شکل امریکی گلوکار سے بہت زیادہ ملتی ہے‘‘۔

    انہوں نے بھارتی  ویب سائٹ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’ابتدائی طور پر دوست کے کہنے کے بعد میں نے جب جسٹن کی تصاویر دیکھیں تو مجھے علم ہوا کہ واقعی یہ حقیقت ہے، بعد ازاں اہل خانہ اور گھر والوں کو بھی اس بات کا علم ہوگیا‘‘۔

    عمر خلیل کا کہنا ہے کہ جسٹن کی تصاویر سوشل میڈیا پر دیکھ کر میں نے اُسی کی طرح تصاویر بنوائیں اور اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کردیں جو بہت تیزی سے وائرل ہوئیں اور لوگوں نے مجھے پاکستانی جسٹن کا لقب دیا۔

    یاد رہے کہ کچھ دن قبل کراچی میں بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے ہم شکل کو ایک ریستوران میں کام کرتے دیکھا گیا تھا، ایک صارف نے اُن کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کی جو بہت تیزی سے وائرل ہوئی۔

    اس سے قبل رنویر سنگھ سے مشابہ پاکستانی نوجوان کی تصاویر بھی سوشل میڈیا کی زینت بنی تھیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔