Tag: K electric

  • عدم ادائیگی پر بجلی منقطع کرنے کی پالیسی ، کے الیکٹرک صارفین کیلئے بڑی‌ خوشخبری

    عدم ادائیگی پر بجلی منقطع کرنے کی پالیسی ، کے الیکٹرک صارفین کیلئے بڑی‌ خوشخبری

    کراچی : کے الیکٹرک نےعدم ادائیگی پربجلی منقطع کرنےکی پالیسی جاری کردی، جس کے تحت ایک ماہ کی عدم ادائیگی پرصارف کی بجلی منقطع نہیں کی جاسکتی۔

    تفصیلات کے مطابق نیپرا کے ایکشن کے بعد کے الیکٹرک نے عدم ادائیگی پر بجلی منقطع کرنے کی تحریری پالیسی جاری کردی، نیپرا قانون کے تحت ایک ماہ کی عدم ادائیگی پر کسی بھی صارف کی بجلی منقطع نہیں کی جاسکتی۔

    نیپرا کسٹمر سروس مینول سیکشن 8.2 ، شق 8.2.1 سے 8.2.4 مین بجلی منقطع کرنے کی پالیس واضح کی گئی ہے، 8.2.1 کی شق کے تحت صارفین بھی بجلی کے بل کو مقررہ تاریخ کے اندر ادائیگی کرنے کا پابند ہے۔

    ترجمان کےالیکٹرک کا کہنا ہے کہ بل کی ٓخری تاریخ گزرنے کے بعد تاخیر سے کی گئی دائیگی کے بعد بھی کنکشن منقطع نہیں کیا جائے گا، صارف کرنٹ ماہ کا بل جمع کرنے میں ناکام رہا تاہم کوئی واجبات باقی نہ ہوں 8.2.2 کے تحت بھی کنکشن کو منقطع نہیں کیا جا سکتا۔

    کےالیکٹرک کے مطابق ایک مہینے کے بل کی عدم ادائیگی کی صورت میں کمپنی دوسرے مہینے کے بل کے ساتھ سات دن کا وارننگ نوٹس جاری کرے گی ، نادہندہ صارفین ک دوسرے ماہ کے بل کے ساتھ بقایا واجبات ادا کرے یا نوتس جاری ہونے کے بعد بجلی منقطع ہونے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ 8.2.3 کی شق کے تحت ایک ماہ کا بل ڈیفالٹ ہونے پر کنکشن منقطع نہیں کیا جا سکتا جبکہ 8.2.4 کی شق تحت ادائیگی نہ ملنے کی صورت میں اور دوسرے مہینے کے بل پر دی گئی تاریخ کی میعاد ختم ہونے پر ، نادہندہ کی فراہمی منقطع کی جائے گی۔

    کےالیکٹرک کے ترجمان نے مزید کہا کہ بل کی مکمل ادائگی کیے جانے تک منقطع بجلی کو دوبارہ منسلک یا بحال نہیں کیا جائے گا، کے الیکترک باقاعدہ ادارے کے طور پراس بات کو یقینی بناتا ہے کہ تمام کام نیپرا پیرامیٹرز کے اندر رہیں۔

  • کے الیکٹرک نے صارفین کو واٹس ایپ پر بھی سروس فراہم کر دی

    کے الیکٹرک نے صارفین کو واٹس ایپ پر بھی سروس فراہم کر دی

    کراچی: کے الیکٹرک نے صارفین کی سہولت کے لیے واٹس ایپ سروس بھی متعارف کر ادی۔

    تفصیلات کے مطابق کے ای کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کہا گیا ہے کہ ادارے کی جانب سے واٹس ایپ سروس کی شان دار سہولت فراہم کر دی گئی ہے۔

    کے الیکٹرک کی چیف مارکیٹنگ اینڈ کمیونیکشن آفیسر سعدیہ دادا کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک واٹس ایپ استعمال کرنے والی ملک کی پہلی پاور یوٹیلٹی بن گئی ہے، کے الیکٹرک اپنے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کو جدید بناتے ہوئے صارفین سے رابطہ مزید بہتر بنا رہی ہے۔

    انھوں نے کہا صارفین شکایات کے اندراج اور معلومات حاصل کرنے کے لیے اس سہولت کے ساتھ 24 گھنٹے واٹس ایپ سروس استعمال کر سکیں گے۔

    سہولت کے استعمال کے لیے کے الیکٹرک کے صارفین اپنے بل پر موجود 13 ہندسوں کے اکاؤنٹ نمبر کو 92348000018+ پر ارسال کر کے رجسٹریشن حاصل کریں۔

    صارفین بلنگ کی شکایات، بل کی نقل، انکم ٹیکس سرٹیفکیٹ، نئے کنکشن کے فارم اور متعلقہ دستاویزات حاصل کر سکیں گے۔

    صارفین کے الیکٹرک کے کال سینٹر 118، ایس ایم ایس سروس 8119 کے ای لائیو ایپ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ متبادل ڈیلیوری چینلز کے ذریعے مالی سال 20-21 میں کے الیکٹرک کو 4.7 ارب روپے بلوں کی ادائیگی کی گئی۔

  • لوڈ شیڈنگ سے پریشان کراچی کے شہریوں کیلئے بڑی خبر آگئی،  معاہدہ طے

    لوڈ شیڈنگ سے پریشان کراچی کے شہریوں کیلئے بڑی خبر آگئی، معاہدہ طے

    اسلام آباد : کےالیکٹرک اور پاک ایل این جی کے درمیان گیس کی فراہمی کا معاہدہ طے پاگیا، معاہدے کے تحت کے الیکٹرک کو 150ایم ایم کیوبک فٹ ایل این جی فراہم کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق 900میگاواٹ کے تیسرے بن قاسم پاور پلانٹ کو گیس سپلائی کا معاہدہ طے پا گیا ، وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے بھی معاہدے کی تقریب میں شرکت کی۔

    اس موقع پر سی ای او ایل این جی لمیٹڈمسعودنبی اور سی ای اوکےالیکٹرک مونس علوی نے دستخط کئے ، سرکاری کمپنی کےالیکٹرک کو150 ایم ایم سی ایف ڈی گیس یومیہ سپلائی کرے گی۔

    اس حوالے سے وزیر توانائی حماداظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر معاہدے پر دستخط کی تصویر شیئر کرتے ہوئے پیغام میں کہا کہ کے الیکٹرک اور پاک ایل این جی کے درمیان گیس کی فراہمی کا معاہدہ ہوگیا ہے ، پاک ایل این جی کے الیکٹرک کو 150 ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کرے گی۔

    حماد اظہر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا گیس کی فروخت کا معاہدہ ہے، معاہدے سے کراچی شہر کو بجلی کی اضافی فراہمی کی راہ ہموار ہوئی ہے، گیس فروخت کے معاہدے پر کے الیکٹرک اور پاک ایل این جی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

  • جون میں بجلی کی پیداوری لاگت میں اضافہ کیوں ہوا؟

    جون میں بجلی کی پیداوری لاگت میں اضافہ کیوں ہوا؟

    کراچی: کے الیکٹرک کی جنوری سے جون کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر نیپرا میں آج منگل کو سماعت ہوئی، چیئرمین نیپرا نے کے الیکٹرک حکام سے استفسار کیا کہ جون میں بجلی کی پیداوری لاگت میں اضافہ کیوں ہوا؟

    کے الیکٹرک حکام نے بتایا کہ فرنس آئل اور گیس کی کمی کی وجہ سے ڈیزل سے بجلی پیدا کی گئی، جس کی وجہ سے بجلی کی پیداواری لاگت بڑھی، کے الیکٹرک نے یہ بھی بتایا کہ پہلے دستیاب ذرائع کو استعمال کیا گیا اور پھر ڈیزل سے بجلی پیدا کی گئی۔

    تاہم کے الیکٹرک کی طرف سے گیس سپلائی ڈیٹا پر اتھارٹی نے عدم اطمینان کا اظہار کیا، چیئرمین نے کہا گیس پریشر کم تھا یا نہیں، اس کی تفصیلی رپورٹ فراہم کریں۔

    چیئرمین نیپرا نے کے الیکٹرک حکام سے کہا گیس سپلائی معاہدہ نہ ہونے سے کب تک کراچی والے مہنگی بجلی خریدیں، گیس کمی پر ایس ایس جی سی کو ارسال شکایات کی تفصیل فراہم کی جائے۔

    کے الیکٹرک حکام نے سماعت کے دوران کہا کہ ہم کسی بھی کمپنی سے گیس معاہدہ کرنے کو تیار ہیں، پی ایل ایل سے 150 ایم ایم سی ایف ڈی گیس معاہدے پر جلد دستخط کر لیں گے۔

    زبیر موتی والا نے سماعت کے دوران شکایت کی کہ نئے کنکشن کے چارجز لاہور اور فیصل آباد کے مقابلے میں کراچی میں زیادہ ہیں، جس پر چیئرمین نیپرا نے کہا تحریری طور پر شکایت دیں تو معاملے کو دیکھا جائے گا۔ چیئرمین کا کہنا تھا کہ ایک مہینےکی عدم ادائیگی پر کے الیکٹرک بجلی منقطع نہیں کر سکتا۔

    ترجمان نیپرا کے مطابق فیول چارجز اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے عوامی سماعت مکمل ہو گئی ہے، اور اتھارٹی اب ڈیٹا کی جانچ پڑتال کے بعد اپنا فیصلہ جاری کرے گی۔

  • کے الیکٹرک نے شہریوں پر بجلی گرانے کی تیاری کرلی

    کے الیکٹرک نے شہریوں پر بجلی گرانے کی تیاری کرلی

    کراچی : کے الیکٹرک نے کراچی کے شہریوں پر ایک بار پھر بجلی گرانے کی تیاری کرلی، بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کی درخواست دائر کردی گئی جس کی منظوری کے بعد یونٹ ریٹ مزید مہنگا ہوجائے گا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں ماہ سے ماہانہ اور سہ ماہی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی6.52روپے مہنگی ہونے کا امکان ہے، اس سلسلے میں کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست دائر کردی ہے۔

    ذرائع کے مطابق ماہ جولائی تا جون اور جنوری تا مارچ 2021 تک کی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دائر کی گئی ہے جس کی منظوری کے بعد جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1.97روپے مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

    اس کے علاوہ فروری کے لیے بجلی 2 روپے 49 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے، کے الیکٹرک کی جانب سے مارچ کے لیے بجلی ایک روپیہ 49 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک نے اپنی درخواست میں ماہ اپریل کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 86 پیسے فی یونٹ اور مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی میں بجلی 86 پیسے فی یونٹ اضافے کا کہا ہے۔

    رواں ماہ جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 21 پیسے مہنگی جبکہ جنوری تا مارچ 2021 ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 36 پیسےمہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

    اس حوالے سے نیپرا ذرائع کا کہنا ہے کہ ادارہ کے الیکٹرک کی مذکورہ درخواست پر 28 جولائی کو سماعت کے بعد یہ فیصلہ کرے گا کہ بجلی کی قیمت میں اضافے کی گنجائش ہے یا نہیں۔

  • ’صارف کو موبائل فون کی طرح الیکٹرک کمپنی بدلنے کا بھی اختیار ہوگا‘

    ’صارف کو موبائل فون کی طرح الیکٹرک کمپنی بدلنے کا بھی اختیار ہوگا‘

    کراچی: معاون خصوصی تابش گوہر نے کہا ہے کہ ہم کے الیکٹرک کی اجارہ داری ختم کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے توانائی و پیٹرولیم تابش گوہر نے کہا ہے کہ ایک کمپنی کوڈھائی کروڑ آبادی کا شہر دینا خطرناک ہے، ہم کے الیکٹرک کی اجارہ داری کو ختم کر دیں گے۔

    وہ گزشتہ روز فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) میں خطاب کر رہے تھے، تابش گوہر نے کہا میں اس بات کے خلاف ہوں کہ کراچی کی چابی ایک کمپنی کے پاس ہو، ایک کمپنی کوڈھائی کروڑ آبادی کا شہر نہیں دیا جا سکتا۔

    انھوں نے کہا اگلے سال تک موبائل فون کی طرح صارف کو الیکٹرک کمپنی بدلنے کا بھی اختیار ہوگا، اگر کسی بجلی کمپنی سے بجلی نہیں خریدنی، تو صارف دوسری کمپنی سے خرید سکے گا۔

    تابش گوہر نے سندھ میں گیس بندش کے حوالے سے کہا کہ یہ عارضی ہے، اینگرو ٹرمینل کے جہاز کی مرمت کی جا رہی تھی جو ضروری تھی، تاہم مرمت کا کام مؤخر کرنے کی بھی بھرپور کوشش کی گئی۔ انھوں نے کہا اگلے دو دن ایل این جی کی سپلائی صفر ہوگی۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ اگر سندھ کے حصے کی گیس سوئی نادرن کو غلطی سے گئی ہے تو اس کو چیک کروں گا۔

  • کراچی والوں کیلئے دہرا عذاب، بجلی کے بعد اب سوئی گیس بھی بند

    کراچی والوں کیلئے دہرا عذاب، بجلی کے بعد اب سوئی گیس بھی بند

    کراچی : سوئی سدرن گیس بھی کے الیکٹرک کے نقش قدم پرچل پڑی، کے الیکٹرک کی طرح اب یہ ادارہ بھی عوام کی زندگی اجیرن کردے گا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس ایس جی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر عمران منیار  نے شہر قائد کے مختلف علاقوں میں باقاعدہ گیس لوڈشیڈنگ کا اعتراف کرلیا۔۫

    ایم ڈی عمران منیار نے کہا ہے کہ اگر رہائشی علاقوں کی سوئی گیس بند نہیں کریں گے تو اس سے جو نقصان ہوگا وہ بھی عوام کو ہی بھرنا پڑے گا۔

    ادارے نے گیس لیکج پر قابو پانے کے بجائے عوام پر نقصان بھرنے کی ذمہ داری ڈال دی، ایم ڈی کا کہنا ہے کہ زیادہ نقصان والے علاقوں میں 7گھنٹے تک گیس بند کی جارہی ہے۔

    ایم ڈی عمران منیار ن ے مزید کہا کہ گیس چوری اور زیادہ لیکج والےعلاقوں میں سوئی گیس بند کی جاتی ہے، ہم کےالیکٹرک کی طرح زیادہ گیس چوری والے علاقوں میں گیس کی سپلائی بند کردیتے ہیں۔

  • کے الیکٹرک صارفین کیلئے  بجلی کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا گیا

    کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا گیا

    کراچی : کے الیکٹرک کے لئے بجلی کی قیمتوں میں ردوبدل کا فیصلہ کرلیا ، جس میں 4 ماہ کے لئے ٹیرف میں اضافہ اور 3 ماہ کے لئے ٹیرف میں کمی کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیپرا نے کےالیکٹرک کے لئے بجلی کی قیمتوں میں ردوبدل کا فیصلہ جاری کرتے ہوئے 7ماہ کے لئے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

    نیپرا نے کہا 4ماہ کےلئےٹیرف میں اضافہ اور 3 ماہ کےلئےٹیرف میں کمی کی گئی، جون2020کےایف سی اےکی مدمیں75پیسے فی یونٹ کمی ، جولائی 2020 کے ایف سی اے کی مدمیں73پیسےفی یونٹ اضافہ اور اگست 2020کےایف سی اےکی مدمیں31پیسےفی یونٹ اضافہ کیاگیا۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ستمبر 2020کےایف سی اےکی مدمیں71پیسےفی یونٹ اضافہ ، اکتوبر 2020کےایف سی اےکی مدمیں3 پیسے فی یونٹ کمی، نومبر 2020کےایف سی اےکی مدمیں ایک روپے10پیسے فی یونٹ کمی اور دسمبر 2020کےایف سی اےکی مدمیں50 پیسےفی یونٹ اضافہ کیاگیا۔

    نیپرا کا کہنا ہے کہ جون ، جولائی ، اگست ، اکتوبر2020 کے ایف سی اے کا اطلاق جون2021 کےبل میں ہوگا جبکہ ستمبر، نومبر، دسمبر 2020 کے ایف سی اے کا اطلاق جولائی2021 کے بل میں ہوگا۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیرف میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پرہوگا جبکہ ٹیرف میں کمی کااطلاق کے الیکٹرک کے تمام صارفین ماسوائے 300تک یونٹ والوں پر ہوگا۔

    نیپرا نے کہا ہے کہ انڈسٹریل سپورٹ پیکج والے کو 20 ٹیرف کی حدتک منفی ایف سی اے کا فائدہ ملے گا۔

  • کراچی والے بجلی کے اضافی بل دینے کیلئے تیار ہوجائیں

    کراچی والے بجلی کے اضافی بل دینے کیلئے تیار ہوجائیں

    اسلام آباد : کے الیکٹرک نے نیپرا کو فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دے دی ، کے الیکٹرک کی درخواستوں پر 15 جون کو سماعت ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دے دی ، کے الیکٹرک نے نیپرا کو جنوری سے مارچ کی ایڈجسمنٹ کے تحت درخواست دی۔

    اپریل کی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی سستی کرنے ، جنوری 2021کی ایڈجسٹمنٹ مدمیں بجلی 1روپے 97 پیسے مہنگی کرنے ، فروری2021کی ایڈجسٹمنٹ مدمیں بجلی 2 روپے 49 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے۔

    ے الیکٹرک نے مارچ2021کی ایڈجسٹمنٹ کیلئےبجلی قیمت میں1روپے49پیسےفی یونٹ اضافے ، اپریل2021کی ایڈجسٹمنٹ مدمیں بجلی کی قیمت میں 86 پیسے کمی اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کیلئے بجلی 36 پیسےفی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دی ہے۔

    ، نیپرا کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کی درخواستوں پر 15 جون کو سماعت ہوگی۔

  • لوڈشیڈنگ سے نجات ، وفاقی حکومت کا کراچی کے شہریوں کیلئے بڑا اعلان

    لوڈشیڈنگ سے نجات ، وفاقی حکومت کا کراچی کے شہریوں کیلئے بڑا اعلان

    اسلام آباد : وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا ہے کہ کراچی کے شہریوں کی لوڈشیڈنگ سے نجات کیلئےمزید 200میگاواٹ بڑھادی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ کراچی الیکٹرک کو پہلے 350میگا واٹ  اضافی  بجلی فراہم کی جا رہی تھی، اب کراچی کے شہریوں کی لوڈشیڈنگ سے نجات کیلئےمزید 200میگاواٹ بڑھادی گئی ہے۔

    گذشتہ روز وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کراچی شہر ‏میں جاری طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے معاملے پر وفاقی وزیر برائے توانائی محمد حماد ‏اظہر سےاسلام آباد میں ملاقات کی تھی ۔

    رنر سندھ نے کہا کہ کے ای کراچی کو بلا تعطل بجلی فراہمی کو یقینی بنائے، کے الیکٹرک کو ‏وارننگ بھی جاری کی گئی ہے کہ کراچی کے لوگ اگر بجلی کے حوالے سے مزید تنگ اور پریشان ‏ہوئے تو وفاق اس معاملہ میں انتہائی اقدامات کر سکتا ہے۔

    گورنر سندھ نے بیان میں بتایا کہ وفاقی وزیر برائے توانائی محمد حماد ‏اظہر کی جانب سے کے الیکٹرک کو مزید 400 میگا واٹ اضافی بجلی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ‏ہے۔

    گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کو اگلے دس دن تک بلاتعطل بجلی کی فراہمی کے معاملات کو درست کرنے ‏کے لئے ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔