Tag: K electric

  • کراچی: بارش میں کےالیکٹرک کی جانب سے احتیاطی تدابیراختیار کرنے کی ہدایت

    کراچی: بارش میں کےالیکٹرک کی جانب سے احتیاطی تدابیراختیار کرنے کی ہدایت

    کراچی: ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ بارش میں شہری ٹوٹے تاروں، بجلی کے کھمبوں اور پی ایم ٹیز سے دور رہیں، غیر قانونی ذرائع سے بجلی کا حصول ہرگز نہ کریں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں صبح سویرے ہونے والی بارش کے باعث کے الیکٹرک نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق شہری ٹوٹے تاروں، بجلی کے کھمبوں اور پی ایم ٹیز سے دور رہیں، برقی آلات ننگے پاؤں یا گیلے ہاتھ کے ساتھ نہ چھوئیں، غیر قانونی ذرائع سے بجلی کا حصول ہرگز نہ کریں۔

    کے الیکٹرک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کسی بھی شکایت کی صورت میں 118 پر فوری رابطہ کریں۔

    کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش، موسم خوشگوار

    دوسری جانب کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہونے والی ہلکی بارش سے موسم سہانا ہوگیا، ٹھنڈی ہواؤں سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے اور شہری گھروں سے باہر نکل آئے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں صبح سویرے 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد اور 27 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

    محکمہ موسمیات نے اتوار سے سندھ اور بلوچستان کے وسطی وشمالی اضلاع میں مون سون بارشوں کی پیش گوئی کردی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار سے منگل تک کراچی، حیدرآباد، میرپور، ٹھٹھہ اور بینظیرآباد میں تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

    یاد رہے کہ پیر کے روز کراچی میں ہلکی بارش ہونے کے بعد کے الیکٹرک کا سسٹم بیٹھنے سے 70 فیصد شہر میں بجلی بند ہوگئی تھی۔

  • بلدیہ عظمی کراچی کے الیکٹرک کی 4 ارب 11 کروڑ روپے کی نادہندہ

    بلدیہ عظمی کراچی کے الیکٹرک کی 4 ارب 11 کروڑ روپے کی نادہندہ

    کراچی : بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے کے الیکٹرک کی املاک کو نقصان پہنچانے پر کے الیکٹرک نے سخت مذمت کا اظہار کیا ہے۔

    گزشتہ روز کے الیکٹرک نے اپریل 2019 سے ماہانہ بجلی بلوں کی عدم ادائیگی پر بلدیہ عظمیٰ کراچی (کے ایم سی) کے متعدد کنکشنز منقطع کردیئے تھے۔

    یہ بات قابل ذکر ہے کہ کے ایم سی پر کے الیکٹرک کے4 ارب 11 کروڑ روپے واجب الادا ہیں اور معزز عدالت نے بلدیہ عظمی کراچی کو اپریل 2019سے کے الیکٹرک کے ماہانہ بلوں کی ادائیگی کیلئے ہدایات جاری کی تھیں۔

    کے الیکٹرک کی جانب سے کنکشنز منقطع کرنے سے قبل بلدیہ عظمی کراچی کو ماہانہ بلوں کی ادائیگی کیلئے متعدد نوٹسز بھی بھیجے گئے تھے تاہم کے ایم سی نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے کے الیکٹرک کے دفاتر اور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچایا۔

    کے الیکٹرک ایک بار پھر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ عدالتی احکامات کی پاسداری کرتے ہوئے واجبات کی جلد ادائیگیوں کویقینی بنانے سمیت منصفانہ انداز میں لینڈ ریگولرائزیشن کے معاملے کو حل کیا جائے۔

  • کراچی واٹر بورڈ کے تمام اسٹریٹجک تنصیبات پرمتواتر بجلی کی فراہمی جاری ہے، ترجمان کے الیکٹرک

    کراچی واٹر بورڈ کے تمام اسٹریٹجک تنصیبات پرمتواتر بجلی کی فراہمی جاری ہے، ترجمان کے الیکٹرک

    کراچی: کے الیکٹرک کی جانب سے دھابیجی، گھارو اور پیپری پمپنگ اسٹیشنز سمیت کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے تمام اسٹریٹجک تنصیبات پرمتواتر بجلی کی فراہمی جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک انتظامیہ کا کہنا ہے ان کے ادارے کی جانب سے واٹر بورڈ کی تمام اسٹریٹجک تنصیبات کو بجلی کی متواتر فراہمی یقینی بنانے کے علاوہ واٹر بورڈ کے عملے کوہرممکن تکنیکی معاونت فراہم کی جاتی ہے جبکہ کے الیکٹرک کا عملہ واٹر بورڈ حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں بھی رہتا ہے۔

    منگل کے روز دھابیجی اور پیپری پمپنگ اسٹیشنز پر آنے والے تعطل کو ترجیحی بنیادوں پر درست کیا گیا۔اس حوالے سے پاور یوٹیلٹی نے فور ی طور پر اپنی ٹیموں کو بجلی کی فراہمی بحال کرنے کیلئے متحرک کردیا تھا۔مزید برآں ، دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے اندرونی ڈسٹری بیوشن سسٹم پر غیر مساوی لوڈ، اوورلوڈنگ اور ٹرپنگ کا باعث بنتا ہے۔

    کے الیکٹرک نے واٹربورڈ کے سسٹم کوبیلنس رکھنے میں معاونت کیلئے ایک پروپوزل بھی بھیجا ہے جس پرکے الیکٹرک تاحال واٹر بورڈ کے جواب کا منتظر ہے۔کے الیکٹرک کی جانب سے واٹر بورڈ پر زور دیا جاتا ہے کہ کے ڈبلیو ایس بی اپنے آپریشنل سسٹم کو بہتر بنانے اور اپ گریڈ کرنے کے ساتھ ساتھ بجلی کی متواترفراہمی کیلئے اپنے اندرونی ڈسٹری بیوشن سسٹم کو بہتر بنائے۔

    کے الیکٹرک کی ٹیمیں واٹر بورڈ کے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سمیت دیگر اسٹریٹجک تنصیبات پروقتاً فوقتاً سروے بھی کراتی ہیں تاکہ بلاتعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔

    علاوہ ازیں، واٹر بورڈ کی جانب سے تقریباً 32ارب روپے پاور یوٹیلٹی کو واجب الادا ہونے کے باوجود، کراچی کے عوام کے وسیع تر مفاد میں واٹر بورڈکے تما م بڑے پمپنگ اسٹیشنز لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ ہیں گزشتہ برسوں کے دوران پاور یوٹیلٹی نے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کیلئے بیک اپ فیڈر کی سہولت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ تمام پمپنگ اسٹیشنز کوترجیحی بنیادپر بجلی کی فراہمی کیلئے خاطر خواہ سرمایہ کاری کی ہے۔

  • شہر قائد میں ایک بار پھر بجلی اور پانی کا بحران : بیشتر علاقوں میں اندھیرے کا راج

    شہر قائد میں ایک بار پھر بجلی اور پانی کا بحران : بیشتر علاقوں میں اندھیرے کا راج

    کراچی : شہر قائد میں شدید گرمی کے ساتھ بجلی اور پانی کا بحران بھی برقرار ہے، شہریوں کو شدید گرمی میں ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں اعلانیہ اورغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، ملیر، شاہ فیصل کالونی، لانڈھی، قائدآباد اور لیاقت آباد کے مکین بجلی کی بندش سے پریشان ہیں۔

    اس کے علاوہ نارتھ کراچی، سرجانی ٹاؤن، اورنگی ٹاؤن اور کورنگی میں بھی بجلی کا تعطل برقرار ہے، دھابےجی پمپنگ اسٹیشن پر بھی بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا جس کے باعث شہر کے بیشتر علاقوں میں اندھیرا چھا گیا۔

    علاوہ ازیں 72انچ قطرکی پائپ لائن پھٹ گئی، جس کی وجہ سے شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی بند ہوگئی، دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی بجلی تاحال بحال نہ کی جاسکی۔

    اس حوالے سے کےالیکٹرک ترجمان کا کہنا ہے کہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی بحالی کیلئے عملہ کام کررہا ہے، کام مکمل ہونے پر پمپنگ اسٹیشن پربجلی بحال کردی جائیگی۔

    کےالیکٹرک ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ نیشنل گرڈ میں ٹرپنگ سے بیشتر شہروں میں ٹرپنگ آئی ہے، بجلی کی جزوی بحالی کا عمل شروع کیا جاچکا ہے۔

  • کےالیکٹرک کا کارنامہ : پچپن گز کے گھر میں ساڑھے چار لاکھ روپے کا بل

    کےالیکٹرک کا کارنامہ : پچپن گز کے گھر میں ساڑھے چار لاکھ روپے کا بل

    کراچی : کےالیکٹرک نے ایک اور کارنامہ انجام دیتے ہوئے کرنٹ لگنے سے جاں بحق شخص کے پچپن گز کے مکان پر ساڑھے چار لاکھ روپے کا بل بھیج دیا۔

    تفصیلات کے مطابق عید الفطر سے دو روز قبل کراچی کے رہائشی رکشہ ڈرائیور امیر حسین گھر کے قریب کرنٹ لگنے کے وجہ سے جان کی بازی ہار گیا تھا۔

    چار بچوں اور دو چھوٹے بھائیوں سمیت گھر کی ساری ذمہ داری صرف امیر حسین کے کاندھوں پر تھی، متوفی کے اہل خانہ ابھی اس صدمے سے باہر نہ نکلے تھے کہ کے الیکٹرک نے اس خاندان پر ایک اور ستم ڈھا دیا۔

    کے الیکٹرک نے امیر حسین کے صرف پچپن گز کے مکان پر ساڑھے چار لاکھ روپے کا بل بھجوا دیا، مرحوم کے اہل خانہ شدید پریشانی سے دوچار ہیں۔

    مزید پڑھیں: بجلی کے اضافی بل سے چھٹکارا حاصل کرنے کا آسان طریقہ، ویڈیو دیکھیں

    اس حوالے سے کے الیکٹرک ترجمان نے انوکھا مؤقف اختیار کیا ہے کہ جائے وقوع پر کسی قسم کی تار ہی نہیں ٹوٹی اور نہ ہی کوئی شکایت درج کی گئی۔

  • کراچی والوں کے لیے بجلی کی قیمت میں اضافہ

    کراچی والوں کے لیے بجلی کی قیمت میں اضافہ

    کراچی: کے الیکٹرک نے صارفین کا ٹیرف پورے ملک کے برابر کردیا، بجلی کے نرخوں میں 3 روپے تک کا اضافہ کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک نےکراچی والوں کے لیے بجلی کے نرخوں میں 2.15 سے 3.37 روپے تک کا اضافہ کردیا۔ ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق شہر قائد کے مکینوں کو اضافی بل اگلے ماہ سے ادا کرنا ہوں گے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ پیک اور آف پیک آورز کا نظام بھی متعارف کروا دیا گیا ہے، پیک آورز کے نرخ بڑھا دیے گئے ہیں۔ صارفین سے بینک چارجز اور میٹر رینٹ کی مد میں علیحدہ رقم نہیں لی جائے گی۔

    پیک آورز کا نظام 5 کلو واٹ اور اس سے زائد بجلی استعمال کرنے والوں کے لیے متعارف کروایا گیا ہے۔ 300 سے 700 یونٹ ماہانہ استعمال کے نرخ 17 روپے 33 پیسے مقرر کیے گئے ہیں جبکہ 700 یونٹ سے زائد کے استعمال پر 20.70 روپے فی یونٹ ادا کرنا ہوں گے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ کمرشل صارفین کے نرخ بھی بڑھائے گئے ہیں۔ کے الیکٹرک نے عدالت سے اسٹے آرڈر واپس لیے جانے کے بعد بجلی کے نرخ بڑھائے ہیں۔ کے الیکٹرک نے سنہ 2018 میں نیپرا کے مقرر کردہ نرخ کو چیلنج کیا تھا، 2018 میں دائر درخواست اپریل 2019 میں واپس لے لی گئی تھی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز نیپرا نے بجلی 55 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی تھی جس سے صارفین پر 5 ارب 20 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا، اضافہ اپریل کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔

  • کے ایم سی کے پاس وسائل  نہیں تو شاہانہ خرچے کیوں کیے، جسٹس سجادعلی شاہ

    کے ایم سی کے پاس وسائل نہیں تو شاہانہ خرچے کیوں کیے، جسٹس سجادعلی شاہ

    کراچی: سپریم کورٹ نے شہری حکومت کی جانب سے کے الیکٹرک کو58 کروڑ روپے واجبات کی ادائیگی نہ کرنے کے مسئلے پر سیکرٹری بلدیات، سیکرٹری توانائی اور سیکرٹری فنانس کو طلب کر لیاہے۔

    تفصیلات کے مطابق پیرکوسپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جسٹس مقبول باقر اور جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل ڈویژنل بینچ کے روبرو شہری حکومت کی جانب سے کے الیکٹرک کو 58 کروڑ روپے واجبات کی عدم ادائیگی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

    جسٹس سجاد علی شاہ نے ریمارکس دیئے کہ شہری حکومت کے ادارے واش روم میں بھی اے سی لگا کر بیٹھے ہیں، جب وسائل نہیں تو شاہانہ خرچے کیوں کیے جاتے ہیں، کے ایم سی کئی سال سے بجلی کے بل کی ادائیگی نہیں کر رہی۔

    کے ایم سی کے وکیل سمیر غضنفر ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ سندھ حکومت جو فنڈز دیتی ہے وہ ملازمین کی تنخواہوں پر لگ جاتے ہیں، سندھ حکومت سے گزارشات کر کر کے تھک چکے ۔

    جسٹس سجاد علی شاہ نے کہا تو پھر کے ایم سی ادارے کو بند کریں، قصہ ہی ختم کریں، آپ لوگ سالوں سے بل نہیں دے رہے، اب تو عادت بن چکی۔سمیر غضنفر نے کہا کہ بل کیسے ادا کریں، عباسی شہید اسپتال ملازمین کی تنخواہیں 4 ماہ بعد دی ہیں۔ جسٹس سجاد علی شاہ نے کہا کہ بل نہیں دیں گے تو کے الیکٹرک کیسے چلے گی۔

    کے الیکٹرک کے وکیل عابد زبیری نے موقف دیا کہ 58 کروڑ سے زائد واجبات ہو گئے، کب تک ایسا چلے گا، شہری حکومت کو واجبات کی ادائیگی کی ہدایت دی جائے۔عدالت نے سیکرٹری بلدیات، سیکرٹری توانائی اور سیکرٹری فنانس کو طلب کرتے ہوئے کہا کہ بدھ کو پیش ہوں اور مسئلے سے نکلنے کا حل تجویز کریں۔

  • ممتاز دفاعی تجزیہ کار اکرام سہگل کے الیکٹرک کے  نئے چیئرمین مقرر

    ممتاز دفاعی تجزیہ کار اکرام سہگل کے الیکٹرک کے نئے چیئرمین مقرر

    کراچی : ممتاز دفاعی تجزیہ کار اکرام سہگل کو کے الیکٹرک کا نیا چیئرمین مقرر کر دیا گیا، ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ نئے چیئرمین کی تقرری کے بارے میں اسٹاک ایکسچینج کو مطلع کیا جاچکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معروف دفاعی تجزیہ کار اکرام سہگل کو کراچی الیکٹرک کا نیا چیئرمین مقر کیاگیا، کے الیکٹرک کے بورڈ نے اکرام سہگل کی تقرری کی منظوری دی۔

    ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ نئے چیئرمین کی تقرری کے بارے میں اسٹاک ایکسچینج کو مطلع کیا جاچکا ہے۔

    اکرام سہگل نے اکتوبر انیس سو پینسٹھ میں پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول سے گریجویٹ کیا، انیس سو تہیتر میں بلوچستان میں گوریلا آپریشن کا حصہ رہے، انہوں نے کمرشل پائلٹ کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔

    اس وقت پاتھ فائنڈر گروپ پاکستان میں چیئرمین کی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں، اس کے علاوہ ورلڈ اکنامک فورم، انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن سمیت کئی بین الاقوامی تنظیموں میں بھی فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔

  • کراچی : کے الیکٹرک کی غفلت نے پانچ سالہ بچے کو موت کی نیند سلادیا

    کراچی : کے الیکٹرک کی غفلت نے پانچ سالہ بچے کو موت کی نیند سلادیا

    کراچی : کے الیکٹرک عملے کی غفلت نے ایک اور بچے کی جان لے لی، سرجانی ٹاؤن میں پانچ سالہ بچہ بجلی کے گرے ہوئے تار سے کرنٹ لگنے کے باعث جاں بحق ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی تیسرٹاؤن میں کے الیکٹرک عملے کی غفلت کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے، تیسرٹاؤن میں 5سال کا بچہ بجلی کے گرے ہوئے تار سے کرنٹ لگنے کے باعث بے ہوش ہوگیا۔

    خضر کو کرنٹ لگنے کے بعد اسپتال لے جایا گیا تھا جہاں اس نے دوران علاج دم توڑ دیا، خضر کو اس کے گھر کے سامنے بجلی کے گرے ہوئے تار سے کرنٹ لگا، علاوہ ازیں گزشتہ رات بھی اورنگی ٹاؤن میں پی ایم ٹی گرنے سے ایک شخص شدید زخمی ہوا تھا۔

    یاد رہے کہ کراچی کے علاقے احسن آباد میں کے الیکٹرک کی لاپرواہی کے باعث 8 سالہ بچے عمر پر بجلی کے تار گرگئے تھے جس کے باعث بچے کے دونوں بازو ضائع ہوگئے تھے، متاثرہ بچے کے والدین کی جانب سے کے الیکٹرک کی لاپرواہی پر ادارے کے خلاف بھرپور قانونی چارہ جوئی کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

    مزید پڑھیں: ننھا عمر دونوں بازؤں سےمحروم، غفلت پر کے الیکٹرک کیخلاف مقدمہ درج

    بعد ازاں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے8سالہ بچے عمر کے بازو ضائع ہونے پر کے الیکٹرک کے حکام سے تار گرنے کی وضاحت طلب کرتے ہوئے متاثرہ بچے کو علاج معالجے کی تمام سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں۔

  • وزیرِ اعظم نے کے الیکٹرک کے حصص کی فروخت میں مبینہ کرپشن کا نوٹس لے لیا

    وزیرِ اعظم نے کے الیکٹرک کے حصص کی فروخت میں مبینہ کرپشن کا نوٹس لے لیا

    اسلام آباد: وزیرِ اعظم پاکستان نے کے الیکٹرک کے حصص کی فروخت میں مبینہ کرپشن کا نوٹس لے لیا، انھوں نے کہا یہ اہم معاملہ ہے، اس کی انکوائری ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی شہزاد اکبر نے اے آروائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کو آج ابراج گروپ کے الیکٹرک معاملے سے آگاہ کیا گیا تو انھوں نے معاملے کو اہم قرار دیتے ہوئے انکوائری کی ہدایت کر دی۔

    [bs-quote quote=”نیب کے الیکٹرک کا معاملہ نہیں دیکھ رہی تو ہم با ضابطہ انکوائری کا کہہ دیں گے: شہزاد اکبر” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا کہ نیب کے الیکٹرک کا معاملہ نہیں دیکھ رہی تو ہم با ضابطہ انکوائری کا کہہ دیں گے، اس معاملے پر نیب کو ابراج گروپ کے عارف نقوی کو بلانا چاہیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ وال اسٹریٹ کی کے الیکٹرک پر رپورٹ کو پہلے سے دیکھا جا رہا ہے، یقینی بنائیں گے کہیں کوئی کرپٹ پریکٹس تو نہیں، بے ضابطگی نظر آنے پر کے الیکٹرک معاملے کو وزیرِ اعظم ہاؤس میں قائم ایسِٹ ریکوری یونٹ آگے بڑھائے گا، ایف آئی اے کو ابراج، کے الیکٹرک کا معاملہ دیکھنے کے لیے کہہ دیا ہے۔


    یہ بھی پڑھیں:  شریف برادران نے کے الیکٹرک کے سودے میں کرپشن کی، وال اسٹریٹ جرنل کا دعویٰ


    بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا کہ ماضی میں جوبھی پیسا لوٹا جاتا تھا وہ زیادہ تر یو اے ای اور برطانیہ گیا، اس سلسلے میں برطانیہ میں نیشنل کرائم ایجنسی کے ہیڈ، اسکاٹ لینڈ یارڈ کے منی لانڈرنگ یونٹ، اور 4 سے 5 ممالک کی اینٹی کرپشن ایجنسیوں کی یونین اور برطانوی سیکریٹری داخلہ سے ملاقات ہوگی۔

    [bs-quote quote=”ماضی میں لوٹا جانے والا زیادہ تر پیسا یو اے ای اور برطانیہ گیا۔ برطانوی این سی اے کے ہیڈ اور اسکاٹ لینڈ یارڈ کے منی لانڈرنگ یونٹ سے بات کریں گے: معاونِ خصوصی” style=”style-7″ align=”center” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    ان کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے کی 20 سے زائد درخواستیں برطانیہ میں زیرِ التوا ہیں، یو کے کے ساتھ پارٹنر شپ کا اعلان برطانوی وزیرِ داخلہ کی آمد پر ہوا تھا، نئی حکومت احتساب کے عمل کو آگے بڑھانے کا مینڈیٹ لے کر آئی ہے، عدالتوں سے مفرور ملزمان کو واپس لانے کے لیے بات چیت کی جائے گی۔

    انھوں نے مزید کہا ’اسحاق ڈار عدالت میں جا کر فیصلے کو چیلنج کر سکتے ہیں ہمیں اعتراض نہیں، یقین ہے اسحاق ڈار کو واپس لا کرعدالت میں پیش کرنے میں کام یاب ہوں گے، اسحاق ڈار اس عمل سے پہلے واپس آئے تو یہ معاملہ رک سکتا ہے۔‘

    [bs-quote quote=”اسحاق ڈار کو واپس لا کرعدالت میں پیش کریں گے، وہ اس عمل سے پہلے واپس آئے تو یہ معاملہ رک سکتا ہے” style=”style-7″ align=”right” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی نے کہا ’7 قتل میں مطلوب شخص کو حکومت نے آتے ہی برطانیہ کے حوالے کر دیا تھا، پاکستانی عدالتوں میں مطلوب لوگوں سے متعلق بھی برطانیہ سے سوال اٹھاؤں گا۔‘

    بیرسٹر شہزاد نے بتایا کہ میٹرو بس لاہور، اورنج ٹرین لاہور کی تفتیش نیب لاہور کر رہی ہے، ملتان میٹرو کی بھی تفتیش نیب کے پاس ہے، ان تمام کیسز سے متعلق بہت سے شواہد موجود ہیں، میرا کردار بہ طور مشیر صرف مشاورت کا ہے، مقدمات میں تفتیش نیب، ایف آئی اے یا اینٹی کرپشن یونٹ نے کرنی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پورٹ قاسم، قائدِ اعظم سولر پاور پراجیکٹ کو دیکھا جا رہا ہے، پاناما پیپرز کی کمپنیوں پر ہم نے ایف بی آر کو درخواست دے دی ہے، نیب کے پاس آئی پی پیز کے کیسز بھی شکایتی سطح پر موجود ہیں، کوئی بھی انویسٹر کرپشن میں ملوث ہے تو رعایت نہیں برتی جائے گی۔