Tag: K electric

  • وفاق کا تین دن کے الیکٹرک کا دو دن لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان

    وفاق کا تین دن کے الیکٹرک کا دو دن لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان

    کراچی : وفاق حکومت کی جانب سے عید الاضحی کی تعطیلات کے دوران تینوں‌ دن لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے لیکن کے الیکٹرک نے شہر بھر میں‌ صرف دو دن لو‌شیڈنگ نہ کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے انجم وہاب کے مطابق وفاقی حکومت نے عید کی تعطیلات پر صارفین کو سہولت دینے کے لیے تین دین تک لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم کے الیکٹرک انتظامیہ نے  تین کے بجائے صرف دو دن منگل اور بدھ لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    کے الیکٹرک کے مطابق عید الاضحیٰ کے تینوں دن شہر بھر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی تاہم کسی بھی فالٹ یا بجلی کی بندش سے فوری نمٹنے کے لیے کے الیکٹرک کا عملہ 24 گھنٹے ڈیوٹی پر موجود رہے گا۔

    کے الیکٹرک کے مطابق عید کی تعطیلات کے دوران بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کے انتظامات مکمل کر لیے ہیں اور کسی بھی فنی خرابی پر فوری قابو پانے کے لیے آن ڈیوٹی ملازمین کو خصوصی ہدایات بھی جاری کر دی ہیں لیکن شہریوں کو ہر بار کی طرح اس بار بھی دعووں پر اعتبار نہیں۔

    قبل ازیں بھی کے الیکٹرک انتظامیہ کی جانب سے تعطیلات میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کے اعلانات کیے جاتے رہے ہیں تاہم متعدد بار اعلانات کے باوجوود غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کردی جاتی ہے۔

  • شنگھائی الیکٹرک کا کے الیکٹرک کو خریدنے کے لیے باقاعدہ اعلان

    شنگھائی الیکٹرک کا کے الیکٹرک کو خریدنے کے لیے باقاعدہ اعلان

    کراچی: چینی کمپنی شنگھائی الیکٹرک پاور کے الیکٹرک کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے باقاعدہ لیٹر ارسال کردیا جب کہ خریداری کے لیے عارف حبیب لمیٹڈ کو مشیر مقرر کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کے صحافی و اینکر ارشد حسین نے آن لائن بات کرتے ہوئے کہا کہ شنگھائی الیکٹرک نے کراچی الیکٹرک کمپنی کی خریداری کے لیے باقاعدہ لیٹرارسال کردیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ کمپنی کے الیکٹرک کی خریداری کی خواہش مند ہے جس کے لیے یہاں موجود ادارے عارف حبیب انویسٹمنٹ گروپ کو مشیر کردیا گیا ہے ۔

    یہاں یہ امر بھی قابل غور ہے کہ کے الیکٹرک میں 24 فیصد حصص حکومت کے اور 66.40 شیئر ز کے الیکٹرک کی موجودہ انتظامیہ کے ہیں، شنگھائی الیکٹرک پاور 66.40 حصص خرید کر انتظام سنبھالے گی تاہم اس ادارے کی فروکت میں حکومتی منظوری ناگزیر ہے حکومت کی اجازت کے بغیر اس کی فروخت نہیں ہوسکے گی۔

    واضح رہے کہ ڈیل کامیاب ہونے کی صورت میں کے الیکٹرک تیسری بار فروخت ہوگی۔

    یہ بھی پڑھیں: کے الیکٹرک کی فروخت حکومتی منظوری کے بغیر نہیں ہوگی،حکومت

  • نوجوان کی ہلاکت، کے الیکٹرک کے خلاف مقدمہ درج

    نوجوان کی ہلاکت، کے الیکٹرک کے خلاف مقدمہ درج

    کراچی : سرجانی ٹاؤن میں کے الیکٹرک کے عملے کی مبینہ غفلت سے جاں بحق ہونے والے نوجوان کی ایف آئی آر انتظامیہ کے خلاف درج کر لی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں یکم جولائی کو 11 ہزار میگا واٹ کی ہائی ٹینشن لائن سے کرنٹ لگ کر جاں بحق ہونے والے 22 سالہ نوجوان فیضان ولد سید فرقان کے اہل خانہ نے کے الیکٹرک انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کروادیا۔

    پولیس حکا نے تصدیق کی ہے کہ مقدمہ اہل خانہ کی جانب سےسرجانی ٹاؤن تھانے میں ایف آئی آر نمبر 136/16 مقتول فیضان ولد سید فرقان کی مدعیت میں کے الیکٹرک کے نامعلوم عملے کے خلاف درج کیا گیا ہے، مقدمے میں قتل عمد کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

    سرجانی ٹاؤن کا رہائشی نوجوان کے الیکٹرک کی ہائی ٹینشن لائن کے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوا تھا، علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ’’نوجوان کی ہلاکت کے الیکٹرک کے عملے کی وجہ سے ہے‘‘۔
    حادثے کے فوری بعد مشتعل علاقہ مکینوں اور اہل خانہ نے وہاں موجود کے الیکٹرک کی دو گاڑیوں میں توڑ پھوڑ اورنظر آتش کرنے کی کوشش کی، جس کے بعد متعلقہ تھانے کی پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر دونوں گاڑیوں کو اپنی تحویل میں لے کر سرجانی تھانے منتقل کردیا تھا۔

    علاقہ مکینوں کے اشتعال کو دیکھتے ہوئے کے الیکٹرک کا عملہ علاقے سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا۔

  • کے الیکٹرک کی بجلی ایک ماہ کیلئے 32 پیسے فی یونٹ سستی

    کے الیکٹرک کی بجلی ایک ماہ کیلئے 32 پیسے فی یونٹ سستی

    اسلام آباد: کراچی والوں کیلئے بجلی بتیس پیسے فی یونٹ سستی ہوگئی، تاہم تین سو یونٹ استعمال کرنے والے اور زرعی صارفین کو بجلی کی قیمت میں کمی سے محروم رکھا گیا ہے۔

    نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک کے صارفین کو بجلی قیمت میں ایک ماہ کیلئے 32 پیسے فی یونٹ کمی کا ریلیف ملےگا مگر صرف اُن صارفین کو جنھوں نے ایک ماہ میں 300یونٹ سے کم بجلی استعمال کی ہوگی۔

    نیپرا کےجاری کردہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ قیمت میں کمی اپریل کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔

    کے الیکٹرک کےصارفین کو یہ ریلیف جولائی کے بلوں میں ملے گا تاہم زرعی صارفین کو ریلیف سے محروم رکھا گیا ہے۔

  • کے الیکٹرک انڈر16 لیاری فٹبال چیمپیئن شپ میں سنسنی خیزمقابلے جاری

    کے الیکٹرک انڈر16 لیاری فٹبال چیمپیئن شپ میں سنسنی خیزمقابلے جاری

    کراچی : کے الیکٹرک انڈر 16 لیاری فٹبال چیمپیئن شپ میں سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اے آر وائی نیوز چیمپیئن شپ کا میڈیا پارٹنر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک انڈرسولہ لیاری فٹبال چیمپیئن شپ کے راؤنڈ میچز پیپلز اسٹیڈیم اور کے ایم سی فٹبال اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ہیں۔

    سابق فٹبالرز کے نام سے منسوب اس چیمپیئن شپ میں سولہ ٹیمیں ٹائٹل جیتنے کیلئے بھرپورمحنت کررہی ہیں۔ پہلے میچ میں چوہدری غلام محمد فٹبال ٹیم نے ایم ایچ ملتانی کو صفر کے مقابلے میں دس گول سے شکست دی۔

    میچ میں محمد متین نے پانچ اورعاقب نے تین گول اسکور کئے۔ دوسرے میچ میں واجہ عبدالغنی نے پیر بخش بلوچ کو دو صفر سے زیر کیا۔

    سر صادق سنگھارکی ٹیم نے یاسین قریشی کو ایک صفر اور امام بخش ساجدی نے مشتاق راجپوت نامی ٹیم کیخلاف ایک صفر سے کامیابی حاصل کی۔

     

  • ایک دن میں دوسری بارکراچی کو بجلی کی فراہمی معطل، کاروبارزندگی مفلوج

    ایک دن میں دوسری بارکراچی کو بجلی کی فراہمی معطل، کاروبارزندگی مفلوج

    کراچی : شہر قائد کے مکین ایک بار پھر بجلی سے محروم ہوگئے، ایک دن میں دوسری مرتبہ شہر سے بجلی غائب ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق کےالیکٹرک کی ہائی ٹینشن لائن ایک بارپھرٹرپ کرگئی۔جس کی وجہ سے کراچی کے چالیس فیصد علاقوں میں بجلی کی سپلائی دوبارہ معطل ہوگئی ہے۔

    بجلی کی معطلی کے باعث نارتھ کراچی، ایف بی ایریا، صدر گارڈن اور سے ملحقہ علاقوں کے مکین متاثر ہوئے ہیں،

    اس سے قبل آج صبح کے اوقات میں بھی جامشورو سے آنے والی پانچ سو کے وی کی ہائی ٹرانسمیشن لائن ٹرپ ہوجانے کے باعث شہر کا 80 فیصد علاقہ بجلی سے محروم ہوگیا تھا۔ جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

    دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ دوسری بار شہر کی کوئی ہائی ٹرانسمیشن لائن ٹرپ نہیں ہوئی،  کراچی میں بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔

    بجلی کی فرا ہمی میں معطلی کے باعث شہر کراچی کو بیس کروڑ گیلن سے زائد پانی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی ہے۔

  • کراچی کے صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں 54 پیسے کا اضافہ

    کراچی کے صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں 54 پیسے کا اضافہ

    اسلام آباد: نیپرا نے کراچی کے صارفین کیلئے بجلی کی قیمت چوون پیسے کا اضافہ کردیا.

    نیپرا نے کے الیکٹرک کیلئے بجلی کی فی یونٹ بجلی کی قیمت میں چوون پیسے اضافے کی منظوری دے دی ہے، بجلی کی قیمت میں اضافہ اکتوبر کے فیول ایڈجسٹمنٹ مد میں کیا گیا ہے۔

    اضافے کا اطلاق صرف کے الیکٹرک کے صارفین پر ہوگا۔

    کے الیکٹرک کے مطابق اکتوبر میں این ٹی ڈی سی سے بجلی کی خریداری مہنگی پڑی ہے، اگست اور ستمبر کے فیول ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں کے الیکٹرک کے ٹیرف میں دو روپے آٹھ پیسے کمی کی گئی تھی۔

  • کے الیکٹرک کے بجلی کے نرخوں میں 2روپے 8 پیسے کی کمی

    کے الیکٹرک کے بجلی کے نرخوں میں 2روپے 8 پیسے کی کمی

    اسلام آباد: نیپرا نے کے الیکٹرک کے بجلی کے نرخوں میں دو روپے آٹھ پیسے کمی کا اعلان کردیا۔

    کے الیکٹرک ترجمان کے مطابق ٹیرف میں کمی اگست اور ستمبر کے فیول ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے، کمی کا اطلاق صرف کے الیکٹرک کے صارفین پر ہوگا، یہ کمی دسمبر کے بلوں میں ایڈجسٹ کی جائے گی۔

    دوسری جانب کے الیکٹرک نے اکتوبر کے مہینے کیلئے بجلی کے نرخوں میں تریپن پیسے اضافہ کی درخواست بھی کر دی ہے، نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست کی سماعت سترہ دسمبر کو کرے گی.

  • عید پربجلی کی بلا تعطل فراہمی کا دعویٰ بھی جھوٹانکلا

    عید پربجلی کی بلا تعطل فراہمی کا دعویٰ بھی جھوٹانکلا

    کراچی: بجلی فراہم کرنے والی کمپنیوں نے وزیر اعظم کےاعلانات ہوامیں اڑا دیئے، لوڈ شیڈنگ نے میٹھی عید کی خوشیاں گہنا دیں۔

    کےالیکٹر ک نےرمضان کےبعد عید پربھی وعدہ وفانہ کیا، شہرکوروشن کرنےکادعوی کرنےوالوں نے عوام کونہیں بخشا،بلدیہ کی مدینہ کالونی کے مکینوں کی چاند رات کےبعدعیدبھی بجلی کے بغیر گزررہی ہے۔

    حسر ت موہانی سوسائٹی، نارتھ ناظم آباد، شاہ فیصل کالونی، گلشن اقبال اور گلستان جوہر میں شہری عیدپرلوڈشیڈنگ کاعذاب بھگت رہےہیں۔

    لاہورمیں بارش برستے ہی بجلی غائب ہوگئی جبکہ ساہیوال میں بھی عوام بغیر بجلی کے عید منارہے ہیں۔

    کوئٹہ اور پشاور سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں میٹھی عید بجلی نہ ہونےکے سبب پھیکی پڑگئی ہے۔

  • فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ: کے الیکٹرک قصور وار قرار

    فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ: کے الیکٹرک قصور وار قرار

    کراچی :  بجلی کے نظام کی تباہی پر قائم نیپرا کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی حتمی رپورٹ منظور ہوگئی ، جس میں کے الیکٹرک  کو ذمےدار قرار دیا گیا ہے جبکہ وفاقی حکومت بھی بری الزمہ نہیں۔

    کراچی کےعوام پر شدید گرمی میں بدترین لوڈشیڈنگ کا عذاب مسلط کرنے والی کے الیکٹرک کیخلاف تحقیقات اپنے انجام کی طرف بڑھتی نظر آرہی ہیں، نیپرا کی فیکٹ فایئنڈنگ کمیٹی کی حتمی رپورٹ کی منظوری دی جاچکی ہے۔

    ذرائع کے مطابق رپورٹ میں کےالیکٹرک کو قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں کا مرتکب قراردیا گیا ہے، رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرنے کیلئے کابینہ ڈویژن کو ارسال کردی گئی ہے، جو 120 سے زائد صفحات پرمشتمل ہے۔

    رپورٹ کے مطابق کے الیکٹرک ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن سسٹم میں بہتری لانے میں ناکام رہی ہے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں لوڈشیڈنگ میں کمی کا کےالیکٹرک کا دعویٰ غلط ہے، کراچی میں گھنٹوں اضافی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے کےالیکٹرک کی ناقص کارکردگی کا ذمےدار وفاقی حکومت کو بھی ٹہرایا ہے۔

    وفاقی حکومت کےالیکٹرک میں 25 فیصد شیئرز کی مالک ہے، رپورٹ کے مطابق کےالیکٹرک کے بورڈ میں وفاقی حکومت کے دو ڈائریکٹرز نے مؤثر کردارادا نہیں کیا، نیپرا نے کےالیکٹرک کو سیکشن 28 کےتحت نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سیکشن 28 کےتحت کےالیکٹرک پر 10کروڑ روپے جرمانہ ہوسکتا ہے۔

    نیپرا سیکشن 28 کےتحت کے الیکٹرک کو ٹیک اوور کرکے ایڈمنسٹریٹر بھی مقرر کرسکتا ہے۔