Tag: K electric

  • کے الیکٹریک کو گیس کی فراہمی میں کمی

    کراچی: کے الیکٹرک حکام کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے کے الیکٹرک کو صرف سو ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کی جارہی ہے۔

    کے الیکٹرک کے ترجمان کے مطابق حکومت پاکستان گیس کی الوکیشن پالیسی کی کھلی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔ معاہدے کے مطابق سردیوں میں کے الیکٹرک کو ایک سو تیسس ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم جانے چاہیئے مگر صرف سو ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کی جارہی ہے۔گیس فراہمی میں کمی کے باعث متعدد پاور پلانٹس کی پیداوار شدید متاثر ہوئی ہے ۔

  • کے الیکٹرک صارفین پر ظلم کرنا بند کرے،ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی

    کے الیکٹرک صارفین پر ظلم کرنا بند کرے،ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے عالمی سطح پرپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کے پیش نظروزیراعظم پاکستان کی جانب سے ملک بھرمیں بجلی کے نرخوں میں کمی کے واضح اعلان کے باوجودکے الیکٹرک ترجمان کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق کےالیکٹرک کےصارفین پرلاگونہ کرنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اوراسے کراچی کے غریب شہریوں کے ساتھ سراسرناانصافی اورکھلی کراچی دشمنی قراردیاہے۔

    ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف نے اپنے حالیہ خطاب میں ملک بھر میں بجلی کے نرخوں میں2روپے32پیسے فی یونٹ کمی کااعلان کیاتھا تاہم کےالیکٹرک کی متعصب انتظامیہ وزیر اعظم کے اعلان کے برعکس ہٹ دھرمی کامظاہرہ کرتے ہوئے اعلان کررہی ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کااطلاق کےالیکٹرک صارفین پرلاگونہیں ہوگا۔

    رابطہ کمیٹی نے سوال کیا کہ کیاکراچی پاکستان کاحصہ نہیں جواس کے شہریوں کو بجلی کے نرخوں میں کمی کے اطلاق سے لا تعلق قراردیاجارہاہے؟

    رابطہ کمیٹی نے کہاکہ جب بجلی کے نرخوں میں اضافے کااطلاق کراچی کے شہریوں پرلاگوکیاجاسکتاہے توکمی کے اطلاق سے لاتعلق قراردینا سراسر کراچی دشمنی ہے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایک جانب کے الیکٹرک انتظامیہ کی ہٹ دھرمی اور نااہلی کے سبب کراچی کے شہریوں کو12سے14گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کاسامناہے ۔

    جبکہ طویل لوڈشیڈنگ کے باوجودشہریوں کوہرماہ اضافی اوراووربلنگ کی مدمیں ہزاروں روپے کے بھاری بل ارسال کیے جارہے ہیں۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی کے شہری پہلے ہی ملک کی سب سے مہنگی ترین بجلی استعمال کرنے پرمجبورہیں اورتمام ترمالی مشکلات کے باوجودہرماہ باقاعدگی سے بجلی کے بھاری بل جمع کروارہے ہیں ۔

    ایسے میں حکومت کی جانب سے بجلی کے نرخوں میں کمی سے کراچی کے غریب شہریوں کوبجلی میں کمی کے ثمرات سے محروم رکھناسراسرناانصافی اورکھلی کراچی دشمنی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

    رابطہ کمیٹی نے کے الیکٹرک انتظامیہ کوخبردارکرتے ہوئے کہاکہ وہ اپناقبلہ درست کرلے اوروزیراعظم کے احکامات مطابق کراچی میں بجلی کے نرخوں میں کمی کااعلان کرے۔

    رابطہ کمیٹی نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف،وفاقی وزیرپانی وبجلی خواجہ آصف سے مطالبہ کیاکہ کےالیکٹرک کی جانب سے بجلی کے نرخوں میں کمی کے اطلاق کوکراچی کے صارفین پرلاگو کرنے سے انکارکانوٹس لیاجائے اورکراچی کے شہریوں کوبجلی کے نرخوں میں کمی کافائدہ پہنچانے میں اپناکرداراداکریں۔

  • کے الیکٹرک کےملازمین ڈکیٹی کے الزام میں گرفتار

    کے الیکٹرک کےملازمین ڈکیٹی کے الزام میں گرفتار

    کراچی: گزشتہ رات بلدیہ کے علاقے سے حراست میں لئے گئےمشتبہ ڈاکو،کے الیکٹرک کےملازمین نکلے،ابتدائی تفتیش کےبعد رہاکر دیے گئے۔

    کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں گزشتہ رات علاقہ مکینوں نے پانچ مشتبہ ڈاکورینجرز کے حوالےکئے تھے جو تفتیشی مرحلے کے بعد کے الیکٹرک کے ملازمین نکلے،علاقہ مکینوں کا کہناہے کہ پکڑے گئے افراد کافی عرصے سے مشتبہ کارروائیوں میں مصروف تھے تاہم ترجمان کےالیکٹرک نے موقف دیتے ہوئے کہاکہ ملازمین کو غلط فہمی کی بنیاد پرتشدد کا نشانہ بنایا اور رینجرز کے حوالے کیاگیا، رینجرز حکام نے بھی ابتدائی تفتیش کے بعد پانچوں افراد کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے رہا کردیا۔

  • کراچی میں بارش، نظامِ زندگی درہم برہم

    کراچی میں بارش، نظامِ زندگی درہم برہم

    کراچی: سمندری طوفان نیلوفر کے ہوا کے کم دباؤ کے طوفان میں تبدیل ہونے کے بعد کراچی سمندری طوفان سے تو محفوظ رہا تاہم شہر میں جمعے کی شب گرج چمک کے ساتھ ہلکی اورتیزبارش کا سلسلہ شروع ہوگیا جو وقفے وقفے سے جاری رہا۔

    بارش کے باعث اہم شاہراہوں پرپانی جمع ہوگیا جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، شہر میں ممکنہ طوفان کے باعث رین ایمرجنسی نافذ ہونے کے باوجود بلدیاتی ادارے سڑکوں سے غائب رہے اوربارش کی پیشگی اطلاع ہونے کے باوجود کے الیکٹرک بجلی کی بحالی میں ناکام رہا اوربارش کا پہلا چھینٹا پڑتے ہی شہر کا بڑا حصہ تاریکی میں ڈوب گیا۔

    کراچی میں ہونے والی بارش سے شہرکے بیشتر فیڈر ٹرپ کرنے سے بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی، شرجیل انعام میمن، گورنر سندھ عشرت العباد کا کے الیکٹرک حکام سے رابطہ، بجلی فوری بحال کرنے کی ہدایت، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے بھی اظہار تشویش کر تے ہوئے کہا ہے کہ بارشوں کی پیشگوئی کےباوجودموثراقدامات نہ ہوناافسوسناک ہے۔

  • نیپرا نےبجلی فی یونٹ52پیسےمہنگی کردی

    نیپرا نےبجلی فی یونٹ52پیسےمہنگی کردی

       اسلام آباد: مہنگائی کے مارے عوام پرحکومت نے ایک بار پھربجلی گرا دی، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں باون پیسے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

    نپیرا نے بجلی کے نرخوں میں باون پیسے کا اضافہ کردیا، نیپرا کے مطابق اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹ منٹ کی مد میں کیا گیا ہے، نیپرا کے مطابق اضافے کی وصولی کیلئے نوٹفیکشن بعد میں جاری کیا جائے گا، بجلی تقسیم کرنے والی تمام کمپنیوں پراس اضافے کا اطلاق ہوگا۔

  • ٹرپ ہونیوالی ہائی ٹینشن لائن بحال کردی گئی، کے الیکٹرک

    ٹرپ ہونیوالی ہائی ٹینشن لائن بحال کردی گئی، کے الیکٹرک

    کراچی :کے الیکٹرک کے مطابق آج صبح  ٹرپ ہونے والی ہائی ٹینشن لائن کو مرمت کرکے بحال کرد یا گیا ۔

    کراچی شہر میں بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے، صبح سویرے کے الیکٹرک کی ایکسٹراہائی ٹینشن لائن ٹرپ ہونے سے کراچی کے مختلف علاقے بجلی کی فراہمی سے محروم ہوگئے تھے۔

    جس سے بلدیہ، سائٹ، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، ناگن چورنگی کے علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات سامنا کرنا پڑا ۔

    ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق دو سو بیس کے وی کی متاثرہ ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن کو مرمت کے بعد بحال کردیا گیا۔

  • کراچی:ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن ٹرپ، بجلی غائب ، شہری پریشان

    کراچی:ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن ٹرپ، بجلی غائب ، شہری پریشان

    کراچی : کے الیکٹرک کی ایکسٹراہائی ٹینشن لائن ٹرپ ہونے سے کراچی کے مختلف علاقے بجلی کی فراہمی سے محروم ہوگئے۔

    شہر قائد میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا تو کے الیکٹرک کا سسٹم پھرجھٹکے لینے لگا اور ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن دباو بڑھتے ہی ٹرپ کرگئی۔

    کے الیکٹرک حکام کے مطابق ایکسٹراہائی ٹینشن لائن فنی خرابی کے باعث ٹرپ ہوگئی، جس سے بلدیہ، سائٹ، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، ناگن چورنگی کے علاقوں میں صبح کے اوقات میں بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے شہریوں کوشدید مشکلات سامنا کرنا پڑا ۔

    اس دوران کے الیکٹرک حکام نے تسلی کرائی کہ مرمتی کام جاری ہے اور جلد ہی بجلی بحال کر دی جائیگی۔

  • کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمت میں کمی کیلئے درخواست دیدی

    کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمت میں کمی کیلئے درخواست دیدی

    کراچی : نیپرا نے کےالیکٹرک کی درخواستوں پر سماعت کا نیا شیڈول جاری کردیا، کے الیکٹرک کی تین درخواستوں پر سماعت چار ستمبر کو کراچی میں ہوگی۔

    نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے تہتر پیسے کمی کی درخواست کی ہے، ٹیرف میں ردوبدل کیلئے نیپرا چار ستمبرکو کراچی میں سماعت کرے گی۔

    کے الیکٹرک کل تین درخواستوں پر سماعت کی جائے گی، کے الیکٹرک نےاپریل کیلئے بجلی انسٹھ پیسے فی یونٹ ، مئی کیلئے بیاسی پیسے اور جون کیلئے بتیس پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی گئی ہے ۔

    نیپرا کے مطابق صارفین کو بجلی کے بلوں میں دو ارب تریپن کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔

  • کراچی میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش

    کراچی میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش

    کراچی: شہر قائد میں گرج چمک اور گرد کےتوفان کے ساتھ موسلا دھار بارش شروع ہوگیؑ۔

    کراچی میں رات گئے تیز ہواوں کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا، میٹروول اور نیول کالونی میں دیوارگرنےسےبچےسمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے،کےالیکٹرک کے فیڈر ٹرپ کرجانے سےشہرکا بیشرحصہ تاریکی میں ڈوب گیا۔

    تیزموسلا دھاربارش نے جھل تھل ایک کردیا اوربارش کا پانی شہرکی سڑکوں جمع ہوگیا، بارش کے بعد شہر میں کےالیکٹرک کے 170فیڈر ٹرپ کر گئے اور شہر کا بیشتر حصہ تاریکی میں ڈوب گیا۔

    دوسری جانب بارش کے بعد سائٹ میٹروول کےعلاقے میں دیوارگرنےسے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، بلدیہ تاون کےعلاقےنیول کالونی میں دیوار گرنےسے تین افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

  • کراچی: بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن،12گرڈ اسٹیشن ٹرپ

    کراچی: بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن،12گرڈ اسٹیشن ٹرپ

    کراچی: بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے باعث باسٹھ میں سے بارہ گرڈ اسٹیشن ٹرپ کرگئے، جس سے صدر، گارڈن، اورنگی، بلدیہ، ملیر سمیت کئی علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی، کےالیکٹرک کے مطابق مرمت کا کام جاری ہے، چند گھنٹوں میں بجلی بحال کر دی جائے گی۔

    کراچی کے مختلف علاقوں میں غیراعلانیہ طور پر بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی، جس کے باعث عوام کو شدید مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، کےالیکٹرک کی لائنوں میں فنی خرابی کے باعث کراچی کے چالیس فیصد علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا ہے ۔

    ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق ٹرانسمیشن لائن میں فنی خرابی کے باعث بجلی معطل ہوئی ہے، ٹرپنگ کے باعث بارہ گرڈ اسٹیشن متاثر ہوئے ہیں، خرابی دور کرنے کے لیے مرمت کا کام جاری ہے۔

    فنی خرابی کے باعث کراچی کے علاقےناطم آباد، گارڈن، صدر، لائنزایریا، اولڈسٹی ایریا کے علاقے کھارادر، میٹھادر، لیاری، کورنگی کراسنگ، لکھنوسوسائٹی اور اطراف کے علاقے کئی گھنٹوں سے اندھیرے میں ڈوبے ہوئے ہیں ۔