Tag: K electric

  • پانچ بڑے پمپنگ اسٹشینز کو لوڈ شیڈ نگ سے مستثنیٰ کیا جائے

    پانچ بڑے پمپنگ اسٹشینز کو لوڈ شیڈ نگ سے مستثنیٰ کیا جائے

    کراچی: واٹر بورڈ کے مینجنگ ڈائریکٹر نے کےالیکٹرک سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں پانی کا بحران ہے، پانچ بڑے پمپنگ اسٹشینز کو لوڈ شیڈ نگ سے مستثنی قرار دیا جائے۔

    نماز عید کے بعد اےآر وائی نیوز سے گفتگوکرتے ہوئے ایم ڈی واٹر بورڈ نےکہا کہ کراچی کی آبادی دو سے ڈھائی کروڑ کے درمیان ہے، کے الیکٹرک کی مشکلات کا احساس ہے لیکن وہ بھی شہریوں کا احساس کرے۔

    ایم ڈی واٹر بورڈ کا کہنا تھا کہ شہر کے دو سو پمپنگ اسٹیشنز پر لوڈ شیڈنگ ایڈجسٹ کرنے سے مسائل حل ہوسکتے ہیں۔

    حب ڈیم کے مکمل فعال ہونے تک لوڈشیڈنگ کوکنٹرول کرنا ہوگا۔دوسری جانب کےالیکٹرک کے دعوؤں کے باوجود کراچی کے مختلف علاقوں میں آج عید کے دن بھی بجلی کی بند ش جاری ہے، جس کے باعث شہریوں کو شدیدمشکلات کا سامنا ہے

  • عید کی تعطیلات میں سی این جی اسٹیشن کھلے رہیں گے

    عید کی تعطیلات میں سی این جی اسٹیشن کھلے رہیں گے

     اسلام آباد:حکو مت کو عوام کو ریلیف دینے کا خیا ل آہی گیا، اعلان کیا گیا کہ عید کی تعطیلات میں سی این جی اور بجلی بلا تعطل عوام کو میسر رہے گی گو یا عید کے موقع پر لوڈ شیڈنگ  سے عارضی نجات ملے گا ,سوئی سدرن گیس کمپنی اور سوئی نادرن گیس پائپ لائن نےعید کی تعطیلات کے دوراں ملک بھر میں سی این جی اسٹیشن کھولے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

    ملک بھر میں پیر کی صبح سے ہفتے کی صبح تک سی این جی سیکٹر کو بلا تعطل گیس کی فراہمی جاری رہے گی ۔ دوسری جانب کے الیکٹرک اور این ٹی ڈی سی نے عیدپر کراچی سیمت ملک بھر میں عید کی تعطیلات میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

    کے الیکٹرک ترجمان نے کہا ہے کہ آٹھائیس جولائی سے چار اگست تک ادارے کی جانب سے لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی، البتہ کسی بھی قسم کی فنی خرابی کی وجہ سے بجلی کی بندش کا سامنا ہوسکتا ہے ۔ تاہم آپریشنل ٹیمیں چوبیس گھنٹے کام کریں گی۔

  • کراچی :کے الیکٹرک کے دعوے بھی بارش کے ساتھ بہہ گئے

    کراچی :کے الیکٹرک کے دعوے بھی بارش کے ساتھ بہہ گئے

    کراچی : افطار سے کچھ دیر قبل بجلی کی آمد پر کراچی کے عوام نےسکون کا سانس لیا ہی تھا کہ رم جھم میگھا پڑتے ہی شہر پھر اندھیروں میں ڈوب گیا۔
    کراچی میں جمعے کی سحری کے اوقات میں بند ی جانے والی بجلی افطار کے وقت آئی تو لوگوں نے سکون کا سانس لیا، لیکن افطار ختم ہوتے ھی  بجلی پھر غائب ہوگئی ۔

    دس سے بارہ گھنٹے کے بجلی کے تعطل کے بعد لوگوں کو چین نصیب ہوا تھا کہ روزہ کھولتے ہی ابر کرم برسنے لگا، ابھی بارش کی بوندیں زمین تک بھی نہ پہنچیں تھیں  کہ بجلی پھر چلی گئی  اور کیوں نہ جاتی ،بجلی کے کھمبے زمین سے اوپر جو ہوتے ہیں،

    اس طرح کراچی کے شہریوں کو ایک دن میں بجلی کے دو بڑے بریک ڈائونز کا سامنا کرناپڑا،پہلا سحری سے افطار تک اور دوسرا افطار سے شب قدر کی عبادات تک ، پہلا بریک ڈائون جامشورو میں پانچ سو کلو واٹ کا ٹرانسفارمر جلنے سے ہوا تھا ۔ دوسرا شاید کسی کا دل جلنے سے ہو گیا۔

    اور رہ گئے وہ لوگ جو رات کو شاپنگ کیلئے نکلنا چاہتے تھے۔ ان کے نئے کپڑوں اور جوتوں کے خواب ادھورے رہ گئے ،بجلی چلی گئی  یہ تو سب جانتےہیں۔۔ لیکن آئے گی کب،کسی کو نہیں معلوم  شاید بجلی والوں کو بھی نہیں۔

  • کے الیکٹرک سے پاک اسٹیل کو خطرہ ہے،سی ای او ظہیراحمد خان

    کے الیکٹرک سے پاک اسٹیل کو خطرہ ہے،سی ای او ظہیراحمد خان

     کراچی :پاکستان اسٹیل ملز کےسی ای او میجرجنرل ریٹائرڈ ظہیراحمد خان نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کسی کی بات نہیں سنتی۔گھارو پمپنگ اسٹیشن پربجلی کی بندش سے پاکستان اسٹیل کو خطرہ ہے۔

    کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب میں میجر جنرل ریٹائرڈ ظہیر احمد خان کا کہنا تھا کہ گھارو پمپنگ اسٹیشن پر فروری سے اب تک 44 مرتبہ ٹرپنگ ہوئی ہے ، جس سے پانی کا ذخیرہ 110 ملین گیلن سے کم ہوکر 25 ملین گیلن رہ گیا ہے ،انہوں نے کہا کہ پانی کی کمی کی وجہ سے رواں ماہ 20 فیصد پیداواری ہدف حاصل کرنا مشکل ہوگیا ہے ،

    انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے پانی کے ریزروائیر کا لیول پندرہ گیلن کی کم ترین سطح پر آگیا ہے،جس کی وجہ سے اسٹیل ٹاؤن اور گلشن حدید کو پانی کی فراہمی بند ہوچکی ہے ، ظہیر احمد خان نے کہا کہ بجلی کی بندش اور پانی کی قلت سے اسٹیل ملز کے کچھ پلانٹس کو بند کیا گیا ہے اور اس وقت صرف دو پلانٹس کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزارت پیدوار حکومت سندھ اور گورنر سندھ پانی اور بجلی کے مسلے کو حل کریں

  • کے الیکٹرک کا عید پر لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان

    کے الیکٹرک کا عید پر لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان

    کراچی : بجلی فراہم کرنے والے ادارے کے الیکٹرک نے عید پر لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    کے الیکٹرک نے عید پر کراچی کے شہریوں کو خوشخبری دی ہے کہ شہر میں عید پر بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی، کے الیکٹرک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عید کے تینوں دن کراچی کے رہائشی علاقوں میں لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی۔