Tag: K electric

  • اہلیان کراچی بجلی کی اضافی قیمت ادا کرنے پر کیوں مجبور ہیں؟

    اہلیان کراچی بجلی کی اضافی قیمت ادا کرنے پر کیوں مجبور ہیں؟

    بجلی کی مسلسل مہنگی پیداوار سے کراچی والے اضافی قیمت ادا کرنے پرمجبور ہیں، اس حوالے سے دستاویزات میں حقیقت سامنے آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق شہر قائد کو بجلی فراہم کرنے والے ادارے کےالیکٹرک کی بیرونی ذرائع سے حاصل بجلی کے مقابلے میں تقریباً114فیصد مہنگی بجلی پیدا کی گئی۔

    دستاویز میں کہا گیا ہے کہ کے الیکٹرک نے جون میں50روپے31پیسے تک فی یونٹ مہنگی بجلی پیدا کی، یہ فی یونٹ بجلی اوسط24روپے90 پیسے میں پیدا کی گئی۔

    اس کے علاوہ کےالیکٹرک نے بیرونی ذرائع سے بجلی اوسط11.65پیسے فی یونٹ میں خریدی جبکہ کےالیکٹرک نے جون میں ڈیزل سے فی یونٹ بجلی50.31پیسے تک پیدا کی تھی۔

    دستاویز کے مطابق کےالیکٹرک نے جون میں ایل این جی سے فی یونٹ بجلی43.37پیسے تک پیدا کی جبکہ جون میں فرنس آئل سے فی یونٹ بجلی35روپے 91پیسے تک پیدا کی گئی۔

    دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ کےالیکٹرک نے جون میں گیس سے کوئی بجلی پیدا نہیں کی، جون 2023 میں50.2 فیصد بجلی اپنے ذرائع سے پیدا کی گئی، کے الیکٹرک نے جون2023 میں49.8فیصد بجلی خریدی۔

  • کے الیکٹرک نے کراچی میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بتادیا

    کے الیکٹرک نے کراچی میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بتادیا

    کراچی : ترجمان کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ شہر قائد میں لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں تبدیلی نہیں کی گئی ہے، لوڈ شیڈنگ کا شیڈول کے الیکٹرک کی ویب سائٹ پر موجود ہے۔

    اپنے ایک جاری بیان میں ترجمان نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ علاقے میں ہونے والی بجلی چوری، نقصانات کی شرح پر منحصر ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بجلی کی متواتر فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے مینٹنس شٹ ڈاؤن کی اطلاع رجسٹرڈ صارفین بذریعہ ایس ایم ایس کی جاتی ہے، مینٹنس شٹ ڈاؤن اور علاقائی فالٹز کو لوڈشیڈنگ سے تشبیہ دینا درست نہیں۔

    ترجمان کے الیکٹرک بتایا کہ صارفین دیگر رہنمائی کے لیے 118 یا کے الیکٹرک کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

  • کے الیکٹرک کو بجلی فراہم کرنے والی دوسری ٹرانسمیشن لائن بھی بحال

    کے الیکٹرک کو بجلی فراہم کرنے والی دوسری ٹرانسمیشن لائن بھی بحال

    لاہور: این ٹی ڈی سی نے کے الیکٹرک کو بجلی فراہم کرنے والی دوسری ٹرانسمیشن لائن بھی بحال کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان این ٹی ڈی سی کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان سے 500 کے وی کے ٹو کے تھری، اور این کے آئی لائن کا کنڈکٹر متاثر ہوا تھا، دونوں لائنیں بحال کر دی گئی ہیں۔

    این ٹی ڈی سی اور کے الیکٹرک کے انجینئرز اور اسٹاف نے بحالی کاکام رات گئے تک مکمل کیا، پہلی ٹرانسمیشن لائن گزشتہ روز 2 بجے بحال کر دی گئی تھی۔

    ترجمان نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کے مطابق اس وقت کے الیکٹرک کو 3 ٹرانسمیشن لائنوں سے بجلی کی ترسیل جاری ہے۔

  • کراچی کو بجلی کی فراہمی بحال کردی گئی

    کراچی کو بجلی کی فراہمی بحال کردی گئی

    کراچی : شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بجلی فراہمی بحال کردی گئی ہے اس حوالے سے ترجمان این ٹی ڈی سی کا کہنا ہے کہ طوفان کی وجہ سے ٹرانسمیشن لائن متاثر ہوئی۔

    ترجمان نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) نے اپنے ایک جاری بیان میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ شہر کراچی کو این ٹی ڈی سی کی جانب سے بجلی کی فراہمی بحال کردی گئی ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کو معمول کے مطابق بجلی کی ترسیل بھی جاری ہے، جامشورو این کے آئی ٹرانسمیشن لائن 2 بج کر 10 منٹ پر بحال کی گئی تھی۔

    نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کے ترجمان کے مطابق کے الیکٹرک کو 2 ٹرانسمیشن لائنز کے ذریعے بجلی کی ترسیل جاری ہے، طوفان کی وجہ سے جامشورو این کے آئی ٹرانسمیشن لائن کے انسولیٹرز متاثر ہوئے۔

    واضح رہے کہ آج صبح شہر قائد میں ہائی ٹینشن لائن ٹرپ کرنے سے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی تھی، جن علاقوں میں بجلی کی بندش کا سامنا رہا ان میں نارتھ کراچی، سرجانی ٹاؤن، بفر زون، نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد شامل تھے۔

    اس کے علاوہ ملیر، لیاقت آباد، فیڈرل بی ایریا اور اورنگی ٹاؤن میں بھی ہائی ٹیشن لائن ٹرپ کرنے سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی تھی۔

    کے الیکٹرک کی ہائی ٹینشن لائن ٹرپ ہونے سے 18 گرڈ اسٹیشن جب کہ کے الیکٹرک کے 621 فیڈرز بھی بند ہوئے۔

    اس حوالے سے ترجمان کے الیکٹرک نے بتایا کہ این ٹی ڈی سی سے کنکشن میں خلل پیش آیا ہے، کراچی میں محدود پیمانے پر بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔

  • کروڑوں کے واجبات : ڈی ایم سی ایسٹ کا بجلی کنکشن کاٹ دیا گیا

    کروڑوں کے واجبات : ڈی ایم سی ایسٹ کا بجلی کنکشن کاٹ دیا گیا

    کراچی : ڈی ایم سی ایسٹ ’’کے الیکٹرکـ‘‘کی 15 کروڑ سے زائد کی نادہندہ نکلی، ادارے کی بجلی منقطع کردی گئی۔

    اس حوالے سے ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ ڈی ایم سی ایسٹ کے141کنکشن پر15کروڑ30لاکھ سے زائد کے واجبات ہیں۔

    اپنے ایک جارہ بیان میں ترجمان نے بتایا کہ واجبات کی عدم ادائیگی پر ڈی ایم سی ایسٹ کے مرکزی دفتر کی بجلی منقطع کی گئی ہے۔

    تاہم بعد ازاں ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی کی واجب الادا رقم کی ادائیگی کی یقین دہانی پر بجلی بحال کردی گئی، بلنگ ریگولیٹری کے قوانین کےمطابق کی جاتی ہے۔

    ترجمان کےالیکٹرک کا کہنا ہے کہ منقطع کئے گئے کنکشنز پر بجلی کی مد میں آخری ادائیگی نومبر2022میں کی گئی تھی، متعدد یاد دہانیوں کے باوجود ادائیگیاں نہیں کی گئیں۔

  • کے الیکٹرک نے خسارے کا بہانہ بنا کر متعدد علاقوں میں بجلی فراہمی منقطع کرنے کے لیے پر تول لیے

    کے الیکٹرک نے خسارے کا بہانہ بنا کر متعدد علاقوں میں بجلی فراہمی منقطع کرنے کے لیے پر تول لیے

    کراچی: کے الیکٹرک نے خسارے کا بہانہ بنا کر شہر کے متعدد علاقوں میں بجلی فراہمی منقطع کرنے کے لیے پر تول لیے۔

    تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک نے شہر قائد کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے، موسم گرما میں شہر میں بدترین لوڈ شیڈنگ کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے، کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ اسے مالی سال 22-2023 کے ابتدائی 9 ماہ میں ریکارڈ 39.4 ارب کا خسارہ ہوا ہے۔

    ذرائع کے الیکٹرک کے مطابق شہر میں ہائی لاس والے ایریاز میں بجلی فراہم کرنا ممکن نہیں ہوگا، گرمیوں میں چوری والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ دورانیے میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ مالی سال 21-2022 کے ابتدائی 9 ماہ میں 1.49 ارب روپے کا منافع ہوا تھا، تاہم اب معاشی سست روی کے باعث کے الیکٹرک کے بجلی یونٹس کے استعمال میں نمایاں کمی ہو گئی ہے۔

    ترجمان کے مطابق جولائی 2021 سے مارچ 2022 کے مقابلے میں جولائی 2022 تا مارچ 2023 تک بجلی استعمال میں کمی آئی ہے، اس دوران 5.8 فی صد بجلی کے یونٹس کے استعمال میں کمی آئی۔

    ترجمان نے کہا ہے کہ مہنگائی کے باعث کے الیکٹرک کو صارفین کی جانب سے بل ادائیگیوں میں کمی کا سامنا ہے، ادائیگیوں میں کمی، اربوں کے خسارے سے آپریشن چلانے میں مشکلات ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں ماہ اپریل میں بجلی چوری والے علاقوں میں 8 سے 12 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے، جب کہ کم چوری والے علاقوں میں 8 سے 10 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے، اب بجلی چوری والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹے سے بھی زیادہ ہو سکتا ہے۔

  • کراچی کے لیے بجلی مزید مہنگی، فیصلہ کل ہوگا

    کراچی کے لیے بجلی مزید مہنگی، فیصلہ کل ہوگا

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کو بجلی کی تقسیم کے ادارے کے الیکٹرک نے بجلی 1.62 روپے مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے جس پر سماعت کل ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک اور سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی درخواستوں پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کل سماعت کرے گا۔

    کے الیکٹرک کی بجلی کی قیمت میں 1 روپے 62 پیسے اضافے کی درخواست کی گئی ہے، کراچی کے علاوہ باقی ملک کے لیے بجلی 86 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

    نیپرا میں درخواستیں فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی گئیں، نیپرا سماعت کے بعد بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق فیصلہ کرے گا۔

  • اہلیان کراچی کو بجلی کا ایک اور جھٹکا، قیمت میں پھر اضافہ

    اہلیان کراچی کو بجلی کا ایک اور جھٹکا، قیمت میں پھر اضافہ

    نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا ) نے کراچی کیلئے بجلی ایک روپے 17 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی، مذکورہ اضافہ اضافہ جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اہلیان کراچی کیلئے بُری خبر آگئی، نیپرا نے کے الیکٹرک کیلئے بجلی مزید ایک روپیہ 71 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی، ملک بھر کے دیگر صارفین کیلئے 48 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے۔

    نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ جنوری کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، کراچی والوں سے اضافی وصولی مارچ کے بجلی بلوں میں کی جائے گی۔

    نیپرا کے مطابق کراچی کے علاوہ ملک میں باقی صارفین کیلئے بجلی 48 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے، یہ وصولی بھی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جنوری کے بلوں پر کی جائے گی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی کابینہ نے مہنگائی کے ستائے کراچی کے عوام کیلیے بجلی مزید مہنگی کرنے کی منظوری دی تھی، وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اجلاس میں کابینہ نے کراچی کیلیے بجلی 4 روپے 76 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دی۔

    رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 3 روپے 21 پیسے جبکہ دوسری سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 1 روپے 55 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی۔

    مذکورہ اضافہ ملک بھر میں بجلی کا یکساں ٹیرف برقرار رکھنے کیلیے کیا گیا۔ صارفین سے اضافی وصولیاں مارچ سے مئی 2023ء کے دوران کی جائیں گی۔

  • کراچی کے بجلی صارفین کیلئے بری خبر

    کراچی کے بجلی صارفین کیلئے بری خبر

    اسلام آباد : حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پرعمل درآمد کا فیصلہ کرتے ہوئے کےالیکٹرک کے صارفین کے لیے بجلی مزید مہنگی کردی۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی کے نرخ دو طرح سے بڑھائے جائیں گے، کے الیکٹرک صارفین کیلئے یکساں ٹیرف کے اطلاق کا فیصلہ کیا گیا ہے، یکساں ٹیرف کے نفاذ سے بجلی اوسط 3.21روپے فی یونٹ مہنگی ہوگی۔

    دستاویز کے مطابق کے الیکٹرک کے 100یونٹ والے صارفین کیلئے بجلی 1.4روپے اور700 یونٹ والے صارفین کیلئے بجلی 3.2روپے جبکہ کے الیکٹرک کے عارضی رہائشی صارفین کیلئے بجلی 4.45روپے تک مہنگی ہوگی۔

    اس کے علاوہ کےالیکٹرک کے صنعتی صارفین کیلئے بجلی 4.45روپے فی یونٹ مہنگی ہوگی، صارفین کے لیے سہ ماہی بنیادوں پر بھی بجلی کے ریٹ 1.55 روپے بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    صارفین کے جولائی 2022سے ستمبر 2022تک سہ ماہی کے ریٹ اور مارچ 2023سے مئی 2023تک سہ ماہی ریٹ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،100یونٹس والے صارفین کے لیے بجلی سہ ماہی بنیاد پر1.55روپے مہنگی ہوگی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کیلئے سہ ماہی ٹیرف میں بھی 1.55روپے کا اضافہ ہوگا۔

  • کےالیکٹرک کو اربوں روپے کا نقصان، رپورٹ جاری

    کےالیکٹرک کو اربوں روپے کا نقصان، رپورٹ جاری

    کراچی : شہر قائد میں بجلی کی فراہمی کے ادارے کے الیکٹرک نے مالی سال2023کی پہلی ششماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا۔

    اس حوالے سے ترجمان کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے نے کمپنی کی آمدنی اور وصولیوں کو شدید متاثر کیا ہے۔

    مشکل سماجی سیاسی صورتحال اور میکرو اکنامک عوامل نے متعدد شعبوں کی کارکردگی پر منفی اثر ڈالا ہے، مالی سال23کی پہلی ششماہی کے دوران بہت سی مشکلات کا سامنا رہا۔

    کےالیکٹرک اعلامیے کے مطابق غیریقینی قرضوں میں اضافہ اور کمپنی کی یونٹس کھپت میں5.7فیصد کمی دیکھی گئی ہے، مالی سال23کی پہلی ششماہی میں کمپنی کو27.0ارب کا نقصان ہوا۔

    ترجمان کےالیکٹرک کے مطابق مالی سال22کی اسی مدت میں3.3ارب کا خالص منافع ہوا تھا، کمپنی یکم جولائی2023سے اگلی مدت کیلئے ٹیرف کی تجدید پر بھی کام کررہی ہے۔