Tag: kabbadi worldcup

  • پاکستان بھارت کو ہرا کر پہلی بار کبڈی ورلڈ کپ کا چیمپئن بن گیا

    پاکستان بھارت کو ہرا کر پہلی بار کبڈی ورلڈ کپ کا چیمپئن بن گیا

    لاہور: پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر پہلی بار کبڈی ورلڈ کپ 2020 کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کبڈی ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو پچھاڑ دیا، قومی کبڈی ٹیم نے بھارت کو 41 کے مقابلے میں 43 پوائنٹس سے شکست دی۔

    پاکستان کو پوائنٹس ملنے پر بھارتی کھلاڑیوں نے احتجاج شروع کیا اور بھارتی ٹیم کے آفیشل میدان میں آگئے تھے۔

    رپورٹ کے مطابق بھارتی ٹیم کے آفیشلز نے کھلاڑیوں کو میدان چھوڑنے کا کہا جس کے بعد فائنل میچ کچھ دیر روک دیا گیا تھا۔

    بھارتی ٹیم جس وقت میدان سے باہر گئی تو پاکستان کے 43 اور بھارت کے 39 پوائنٹس تھے، بھارتی ٹیم میدان میں واپس آکر صرف 2 پوائنٹس حاصل کرسکی اور پاکستان نے بھارت کو 41 کے مقابلے میں 43 پوائنٹس سے شکست دی۔

    واضح رہے کہ پہلے ہاف کے اختتام پر بھارت کو پاکستان پر 18 کے مقابلے میں 24 پوائنٹس برتری حاصل تھی، قومی کبڈی ٹیم نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے کامیابی اپنے نام کی۔

    دوسری جانب ایران نے آسٹریلیا کو شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ہے، ایران نے آسٹریلیا کو 33 کے مقابلے میں 54 پوائنٹس سے شکست دی۔

    یاد رہے بھارتی ٹیم کبڈی ورلڈ کپ کے ٹائٹل کا دفاع کرنے میں ناکام رہی، بھارتی ٹیم 6 مرتبہ ورلڈ کپ کی فاتح رہ چکی ہے اور یہ اس کی پہلی شکست ہے۔

  • کبڈی ورلڈ‌ کپ کی میزبانی پاکستان کو مل گئی

    کبڈی ورلڈ‌ کپ کی میزبانی پاکستان کو مل گئی

    لاہور: کبڈی ورلڈ کپ کی میزبانی پاکستان کو مل گئی، ورلڈ‌ کپ سرکل اسٹائل 12 سے 18 جنوری تک پاکستان میں‌ کھیلا جائے گا.

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کو کبڈی ورلڈ‌ کپ کی میزبانی مل گئی ہے جس کے میچز لاہور، فیصل آباد، ننکانہ صاحب اور کرتارپور میں‌ کھیلے جائیں‌ گے، ٹورنامنٹ میں‌ شرکت کے لیے 9 ٹیمیں‌ کوالیفائی کرچکی ہیں.

    [bs-quote quote=”بھارتی ٹیم نے شرکت کی زبانی یقین دہانی کرائی ہے” style=”style-8″ align=”left” author_name=”صدر پاکستان کبڈی فیڈریشن”][/bs-quote]

    پاکستان اور آذربائیجان کی خواتین کبڈی ٹیموں‌ کے درمیان نمائشی میچ کھیلا جائے گا جبکہ ایک ٹیم کوالیفائنگ راؤنڈ کے ذریعے ورلڈ‌ کپ میں‌ شامل ہوگی.

    ٹورنامنٹ میں‌ پاکستان سمیت بھارت، ایران، کینیڈا اور انگلینڈ‌ کی ٹیمیں‌ شامل ہوں‌ گی، آسٹریلیا، سپر الیون، امریکا اور کینیا کی ٹیمیں‌ بھی ورلڈ کپ کھیلیں‌ گی.

    صدر پاکستان کبڈی فیڈریشن کا کہنا ہے کہ 8 ٹیموں‌ نے تحریری طور پر کبڈی ورلڈ کپ میں‌ شرکت کی تصدیق کردی ہے.

    شافع حسین کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم نے شرکت کی زبانی یقین دہانی کرائی ہے، امید ہے رواں‌ ماہ بھارتی ٹیم بھی تحریری تصدیق کردے گی.

    واضح‌ رہے کہ کبڈی ورلڈ‌ کپ کی فاتح ٹیم کو ایک کروڑ روپے، رنر اپ 75 لاکھ اور تیسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کو 50 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا.