Tag: Kabeer Singh

  • شاہد کپور کی فلم سیٹ پر خطرناک حادثہ، ایک شخص ہلاک

    شاہد کپور کی فلم سیٹ پر خطرناک حادثہ، ایک شخص ہلاک

    ممبئی: بالی ووڈ اداکار شاہد کپور کی نئی آنے والی فلم کے سیٹ پر شوٹنگ کے دوران حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ٹیم کا ایک رکن ہلاک ہوگیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہد کپور کی نئی آنے والی فلم ’کبیر سنگھ‘ کی شوٹنگ بھارتی ریاست اترکھنڈ کے پرفضا مقام مسوری میں جاری ہے جہاں جمعے کے روز سیٹ پر حادثہ پیش آیا۔

    رپورٹ کے مطابق سیٹ پر شوٹنگ کی تیاری مکمل ہوگئی تھی کہ اسی دوران ٹیم میں شامل رام کمار نامی انجینیئر جرنیٹر چیک کرنے گئے تو اُن لے گلے میں لپٹا مفلر جرنیٹر کے پنکھے میں پھنس گیا۔

    مزید پڑھیں: شاہد کپور کی فلم سیٹ پر خطرناک حادثہ، ایک شخص ہلاک

    پنکھے میں مفلر پھنسنے کی وجہ سے رام کمار شدید زخمی ہوئے جس کے بعد شوٹنگ منسوخ کر کے انہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔

    ڈاکٹرز کے مطابق رام کمار کے سر پر کافی گہری چوٹیں آئیں جو اُن کی موت کا سبب بنیں، پنکھے میں مفلر پھنسنے سے اُن کا گلا دب گیا تھا جس کی وجہ سے اُن کا دم بھی گُھٹا۔

    کبیرسنگھ کی پروڈکشن کمپنی کے ترجمان نے کریو ممبر کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندان سے ہمدری کی اور انہیں مالی معاونت کی پیش کش بھی کی۔ ایک اور میڈیا رپورٹ کے مطابق رام کمار کا تعلق بھارتی ریاست اتر پردیش سے تھا۔

    یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ اداکار شاہد کپور معدے کے کینسر میں مبتلا؟

    سندیپ ریڈی کی ہدایت کاری میں بنائی جانے والی فلم رواں سال جون میں ریلیز کی جائے گی جس میں شاہد کپور کے مدمقابل را ایڈوانی مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔