Tag: Kabhi Main Kabhi Tum

  • فہد مصطفیٰ کا ’کبھی میں کبھی تم‘ کے سیکوئل سے متعلق دوٹوک جواب

    فہد مصطفیٰ کا ’کبھی میں کبھی تم‘ کے سیکوئل سے متعلق دوٹوک جواب

    پروڈیوسر و اداکار فہد مصطفیٰ نے حال ہی میں اختتام پذیر ہونے والے اپنے مقبول ڈرامے ’کبھی میں کبھی تم‘ کے سیکوئل پر دوٹوک اعلان کیا ہے۔

    فہد مصطفیٰ ایک انتہائی کامیاب اور مشہور پاکستانی اداکار، میزبان اور پروڈیوسر ہیں، ان کے قابل ذکر ڈراموں میں دوسری بیوی، میں عبدالقادر ہوں اور دیگر شامل ہیں۔

    اداکار نے 2014 میں ٹیلی ویژن سے بریک لیا تھا جس کے بعد بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل کبھی میں کبھی تم کے ذریعے کامیاب واپسی کی، کبھی میں کبھی تم کا آغاز جولائی کے شروع میں ہوا تھا اور 5 نومبر کو اس کی آخری قسط نشر کی گئی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Fahad Mustafa (@mustafafahad26)

    اور ڈرامے کا اختتام بھی خوشگوار انداز میں کرنے پر صارفین بھی خوش دکھائی دیے تھے، تاہم سوشل میڈیا پر بعض مداحوں نے مطالبہ کرنا شروع کیا کہ ’کبھی میں کبھی تم‘ کا سیکوئل بنایا جانا چاہیے جس پر اب ڈرامے کے پروڈیوسر و اداکار فہد مصطفیٰ نے دو ٹوک جواب دیا ہے۔

    حال ہی میں انہوں نے وسیم بادامی کے کرکٹ شو ہر لمہ پرجوش میں شرکت کی۔ شو میں انہوں نے کبھی میں کبھی تم کے سیکوئل کے بارے میں بات کی۔

    سیکوئل کے بارے میں بات کرتے ہوئے فہد مصطفیٰ نے کہا کہ میں کبھی میں کبھی تم کے سیکوئل کی اجازت نہیں دوں گا، میں ایسا کبھی نہیں ہونے دوں گا۔

    انہوں نے کہا کہ اس ڈرامے کا سیکوئل بننے نہیں دوں گا، یہ ایک مکمل کہانی ہے جو اپنے انجام کو پہنچ چکی ہے، اسے چھیڑنا زیادتی ہوگی، بعض کہانیاں وہیں رہنے دی جائیں تو بہتر ہوتا ہے اور یہی اصل کامیابی کی علامت ہے۔

  • ’کبھی میں کبھی تم‘ کی اداکارہ کی تصاویر وائرل

    ’کبھی میں کبھی تم‘ کی اداکارہ کی تصاویر وائرل

    پاکستان انڈسٹری کے مقبول ترین ڈرامہ ’کبھی میں کبھی تم‘ کی اداکارہ اریج چوہدری کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ اریچ چوہدری عرف نتاشہ نے اپنی چند ویسٹرن اسٹائل میں تصاویر شیئر کی ہے جس میں انہیں فوٹو شوٹ کرواتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    اداکارہ نے پنگ کلر کے گاؤن میں تصاویر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ’میں اپنے خوبصورت اور خالص دل کے ساتھ‘۔

    اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

    اداکارہ اریج چوہدری سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنے پروجیکٹس اور سیرو تفریح کی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ میں اداکارہ اریج چوہدری نے نتاشہ کا منفی کردار نبھایا جو اپنی بچپن کی دوست کو دھوکہ دینے کے بعد خودکشی کرنے کی کوشش کرتی ہے۔

    ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ میں فہد مصطفیٰ (مصطفیٰ)، ہانیہ عامر (شرجینا)، عماد عرفانی (عدیل)، جاوید شیخ (افتخار)، بشریٰ انصاری، نعیمہ بٹ (رباب)، اریج چوہدری، (نتاشا)،  مایا خان ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

    ڈرامے کی کہانی فرحت اشتیاق نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض بدر محمود نے انجام دیے ہیں۔

  • رباب نے اپنے الوداعی پیغام میں کیا کہا؟

    رباب نے اپنے الوداعی پیغام میں کیا کہا؟

    بلاشبہ پاکستانی ڈرامے بھارت میں بے پناہ مقبولیت رکھتے ہیں، اس ڈرامے نے پڑوسی ممالک کے ناظرین کو بھی اپنی طرف متوجہ کررکھا ہے۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کا مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’ کبھی میں کبھی تم‘نے تیزی سے کئی ممالک کے ناظرین کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے اور اس وقت یہ پاکستان کے بہترین ڈراموں میں سے ایک ہے۔

    ڈرامے کی دلکش اور متاثر کرنے والی کہانی  کے ساتھ ہانیہ عامر اور فہد مصطفیٰ کے شاندار پرفارمنس کو  مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے، تاہم اس ڈرامے میں رُباب کا کردار ادا کرنے والی نعیمہ بٹ نے بھی اپنی اداکاری سے سب کر متاثر کیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by NaeemaButt(naima) (@naeemabutt)

    اداکارہ نعیمہ بٹ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اشعار پیش کرتے ہوئے اپنے ناظرین سے رخصت ہونے کی اجازت طلب کی اور ان تمام لالچی شوہروں کی بیویوں کو پیغام بھی دے دیا۔

    نعیمہ بٹ نے لکھا کہ ’’یہ مشورہ ان تمام لوگوں کیلئے ہے جنہوں نے اپنے پارٹنر کو دھوکا دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا،’آج کیلئے فی الحال اتنا ہی آپکی طرح میں بھی مایوس ہوں، لیکن امید پر دنیا قائم ہے، دل دکھا ہے لیکن ٹوٹا تو نہیں ہے، اور امید کا دامن چھوٹا تو نہیں ہے ‘۔

    دوسری جانب نعیمہ بٹ نے کیپشن میں لکھا کہ رُباب کی طرف سے الوداع، بس اتنا ہی ہے، دوستو! اگر میں نے رباب کا کردار ادا کر کے ایک کو بھی ایک مضبوط عورت بننے کی ترغیب دی ہے تو یہاں میرا کام مکمل ہوا‘۔

    نعیمہ بٹ کا کہنا تھا کہ’اگلی بار تک یاد رکھیں دُنیا اور یہاں کے رشتوں کے لیے ’بے تعلقی‘ ہی وہ لفظ ہے جو ہمیں اپنانا چاہیے، زندگی ہی وہ واحد حقیقت ہے جو ہمیشہ چلتی رہتی ہے اور کسی کے لیے نہیں رکتی، زندگی کے ساتھ بہیں اور پچھلے رشتوں میں نہ الجھیں، اگر کچھ چھوٹتا ہے تو چھوڑ دینا چاہیے، کیونکہ ہمیں آگے بڑھنا ہے! ‘۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ARY Digital (@arydigital.tv)

    واضح رہے کہ ڈرامہ کبھی میں کبھی تم اختتام کی جانب رواں دواں ہے، ولن کا کردار ادا کرنے والی جوڑی عدیل اور رباب اپنے کیے کی سزا بھگت رہے ہیں کیونکہ رباب پر لالچی شوہر عدیل کے تمام فریب آشکار ہوجانے کے بعد اس نے عدیل سے بدلہ لیتے ہوئے جیل بھیج دیا۔

    خیال رہے کہ ’کبھی میں کبھی تم‘ کی کہانی فرحت اشتیاق نے لکھی ہے، اس کی ہدایات بدر محمود دی ہیں جب کہ اسے فہد مصطفیٰ کے ہمراہ ڈاکٹر علی کاظمی نے پروڈیوس کیا ہے۔

    ڈرامے کی کاسٹ میں اداکارہ ہانیہ عامر، اداکار فہد مصطفی، عمادعرفانی، سینیئر اداکار جاوید شیخ، بشری انصاری، مایا خان، زینب مظہر اور دیگر شامل ہیں۔

  • ’کبھی میں کبھی تم‘ پاکستان سمیت بھارت اور بنگلہ دیش میں بھی ٹرینڈ کرنے لگا

    ’کبھی میں کبھی تم‘ پاکستان سمیت بھارت اور بنگلہ دیش میں بھی ٹرینڈ کرنے لگا

    بلاشبہ پاکستانی ڈرامے بھارت میں بے پناہ مقبولیت رکھتے ہیں، اس کے ساتھ ہی بنگلا دیش جیسے پڑوسی ممالک کے ناظرین کو اپنی طرف متوجہ کر رہے ہیں۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کا مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’ کبھی میں کبھی تم‘نے تیزی سے کئی ممالک کے ناظرین کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے اور اس وقت یہ پاکستان کے بہترین ڈراموں میں سے ایک ہے۔

    ڈرامے کی دلکش اور متاثر کرنے والی کہانی  کے ساتھ ہانیہ عامر اور فہد مصطفیٰ کے شاندار پرفارمنس کو  مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے، ان کی آن اسکرین کیمسٹری نے نہ صرف پاکستان میں ناظرین کو مسحور کیا بلکہ ہندوستان، بنگلہ دیش، ترکی اور مشرق وسطیٰ میں بھی مقبولیت حاصل کی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Fahad Mustafa (@mustafafahad26)

    تاہم 17ویں ایپی سوڈ کے بعد ڈرامہ ’کبھی میں کبھی تم ‘ سوشل میڈیا پر پاکستان سمیت انڈیا اور بنگلا دیش میں ٹاپ ٹرینڈ پر آگیا، جبکہ پاکستان کے یوٹیوب پر بھی یہ ڈرامہ ٹرینڈ کررہا ہے۔

    ڈرامے میں فہد مصطفیٰ کے کردار اور ان کی اداکاری کو ناظرین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے، یاد رہے کہ معروف اداکار اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ نے اداکاری کی دنیا سے طویل عرصے دوری اختیار کرنے کے دس سال بعد اس ڈرامے سے اسکرین پر واپسی کی ہے، اداکار نے 2015 میں ڈراموں سے وقفی لینے کے بعد اپنی پوری توجہ فلم انڈسٹری پر مرکوز کرلی تھی۔

    گزشتہ ایک دہائی کے دوران فہد مصطفیٰ نے متعدد فلموں میں کام کیا اور درجنوں ڈراموں اور فلموں کو پروڈیوس بھی کیا لیکن اب وہ  ’کبھی میں کبھی تم‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ARY Digital (@arydigital.tv)

    واضح رہے کہ ’کبھی میں کبھی تم‘ کی کہانی فرحت اشتیاق نے لکھی ہے، اس کی ہدایات بدر محمود دی ہیں جب کہ اسے فہد مصطفیٰ کے ہمراہ ڈاکٹر علی کاظمی نے پروڈیوس کیا ہے۔

    ڈرامے کی کاسٹ میں اداکارہ ہانیہ عامر، اداکار فہد مصطفی، عمادعرفانی، سینیئر اداکار جاوید شیخ، بشری انصاری، مایا خان، زینب مظہر اور دیگر شامل ہیں۔

    ڈرامے کی کہانی شرجینا اور مصطفی کے گرد گھومتی ہے، شرجینا شادی سے چند دن پہلے اپنی منگنی ٹوٹنے کے بعد اپنے سابقہ منگیتر کے چھوٹے بھائی مصطفی سے شادی کر لیتی ہے۔

     مصطفی ایک لا پروا شخص ہے، لیکن شرجینا کی محبت اور توجہ اسے آہستہ آہستہ ذمہ دار بنا دیتی ہے۔

    اب تک زیادہ تر ناظرین نے اظہار کیا کہ وہ اس ڈرامے کی سادہ اور حقیقت پسندانہ کہانی کی وجہ سے اس سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔