Tag: Kabhi Mein Kabhi Tum

  • کبھی میں کبھی تم کا گانا ’سجنا دا دل توڑیا‘ سے متعلق اہم انکشاف

    کبھی میں کبھی تم کا گانا ’سجنا دا دل توڑیا‘ سے متعلق اہم انکشاف

    ڈرامہ سیریل کبھی میں کبھی تم کا مقبول ترین گانا سجنا دا دل توڑیا کے گلوکار ذیشان علی نے گانے سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔

    پاکستان کے مقبول ترین ڈرامے ’کبھی میں کبھی تم‘ میں مصفطفیٰ اور شرجینا کے ایک ہونے کے بعد ڈرامے کے شاندار اختتام نے لوگوں کے دل جیت لیے۔

    ڈرامہ سیریل کبھی میں کبھی تم کی کامیابی میں جہاں ڈرامے کی اسٹوری اور اداکاری نے اہم کردار ادا کیا وہیں اس کے گانوں نے بھی اسے ہٹ بنانے میں بھرپور کردار ادا کیا۔

    اس ڈرامے کی اقساط یوٹیوب پر نشر ہونے کے ساتھ ٹرینڈنگ میں رہیں وہیں اس کے گانے بھی سپر ہٹ ہوئے، اسی ڈرامے کا گانا ’سجنا دا دل توڑیا ‘ ڈرامے کی کہانی کے حساب سے نہ صرف خوب جما بلکہ ہر زبان زد عام بھی ہوا۔

    یہ گانا معروف گلوکار ذیشان علی نے گایا ہے، اس کی مقبولیت نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت اور بنگلہ دیش میں تھی، اسی مقبولیت اور دلچسپی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے بھارتی شوبز صحافی نے ذیشان علی کا آن لائن انٹرویو کیا۔

    اسی انٹرویو کے دوران پاکستانی گلوکار ذیشان علی نے یہ دلچسپ انکشاف کیا کہ یہ بات ابھی تک کہیں رپورٹ نہیں ہوئی کہ ’سجنا کا دل توڑیا‘ اصل میں میرا 10 سال پرانا گانا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    ذیشان علی نے کہا کہ یہ گانا میری زندگی کا پہلا گانا تھا جو میں نے ریکارڈ کیا تھا، لیکن اس گانے کی ویڈیو کے لیے مجھے ایسی کہانی نہیں مل رہی تھی کہ میں اسے آن ائیر کرتا۔

    گلوکار کا کہنا تھا کہ فہد مصطفیٰ نے مجھے کال کی اور بتایا کہ وہ اپنے ڈرامے کے مطابق ایک گانا چاہتے ہیں، فہد مصطفیٰ کی فرمائش پر میں نے کچھ گانے تیار کیے لیکن وہ کبھی میں کبھی تم کی کہانی کے ساتھ فٹ نہیں بیٹھے۔

    گلوکار نے بتایا کہ اسی دوران مجھے اپنے پروگرام کے لیے غیر ملکی دورے پر نکلنا تھا تو میں نے فہد مصطفیٰ سے معذرت کرلی کہ یہ میں نہیں کرسکتا، بعدازاں میری اہلیہ مجھے اس گانے کی یاد دلائی جو فہد مصطفیٰ کو بھی بہت پسند آیا۔

    ذیشان علی نے فہد مصطفیٰ کی ٹیم سے درخواست کی تھی کہ گانے میں کوئی ردو بدل نہ کی جائے اور اسے اسی طرح استعمال کیا جائے جیسے 10 سال پہلے ریکارڈ کیا گیا تھا، چنانچہ گانے میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

  • انتظار کی گھڑیاں ختم، اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’کبھی میں کبھی تم‘ کا آج سے آغاز

    انتظار کی گھڑیاں ختم، اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’کبھی میں کبھی تم‘ کا آج سے آغاز

    مداحوں کی انتظار کی گھڑیاں ختم ہوگئیں، اے آر وائی ڈیجیٹل پر اداکارہ ہانیہ عامر اور فہد مصطفیٰ کا نیا ڈراما ’کبھی تم کبھی میں‘ کا آج سے آغاز ہورہا ہے۔

    مذکورہ ڈراما سیریل آج رات 8 بجے سے اے آروائی ڈیجیٹل پر نشر ہوگا، میگا ڈرامہ سیریل ہر پیر اور منگل کو رات آٹھ بجے صرف اے آروائی ڈیجیٹل پر نشر کیا جائے گا۔

    ڈرامہ کبھی میں کبھی تم سے پاکستان کے فیورٹ ہوسٹ فہد مصطفیٰ نے اداکاری کی دنیا سے طویل عرصے دوری اختیار کرنے کے دس سال بعد واپسی کی ہے، ڈرامے میں فہد مصطفیٰ کو ہانیہ عامر کے ساتھ آپ دیکھ سکیں گے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ARY Digital (@arydigital.tv)

    دیگر کاسٹ میں بشریٰ انصاری، عماد عرفانی، جاوید شیخ ودیگر شامل ہیں، اس ڈرامے کی کہانی فرحت اشتیاق نے لکھی ہے، اس کے ہدایت کار بدر محمود ہیں جبکہ اسے فہد مصطفیٰ اور ڈاکٹر علی کاظمی نے پروڈیوس کیا ہے۔

    اس آنے والے ڈرامے کا پہلا منظر، ٹیزر اور ٹریلر لانچ کیا جاچکا ہے، ہانیہ عامر اور فہد مصطفیٰ کے مداح ڈرامے کے ٹیزر کو بے حد پسند کر رہے ہیں اور ڈرامے کے منتظر ہیں۔