Tag: Kabirwala

  • کبیروالا: خاتون کے ہاں بیک وقت چار بچوں کی پیدائش

    کبیروالا: خاتون کے ہاں بیک وقت چار بچوں کی پیدائش

    پنجاب کی تحصیل خانیوال سٹی کبیروالا میں خاتون کے ہاں بیک وقت چار بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کبیروالا میں ایک خاتون کے ہاں چار بچوں کی پیدائش ہوئی ہے، بچوں میں تین بیٹے اور بیٹی شامل ہیں، 4 بچوں کی پیدائش پر اہل خانہ خوشی نہال ہوگئے، والد بھی چار نونہالوں کی خاطر تواضع میں مصروف ہے۔

    والد اسرار حسین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا اللہ پاک نے مہربانی کی ہے، مجھے یکمشت چار بچوں سے نوازا ہے، یہ خوشخبری علاقے میں خوشیوں کا باعث بنی ہے اور اہل علاقہ خبر سنتے ہی اسرار حسین کے گھر مٹھائی لے کر پہنچ گئے۔

    اس سے پہلے اسرار حسین ایک بیٹے کا باپ ہے اب مجموعی طور پر اسرار حسین چار بیٹوں اور ایک بیٹی کا باپ ہے۔

  • رشتے کے تنازع پر سوتیلے بھائی نے اپنے 2 بھائیوں کو قتل کر دیا

    رشتے کے تنازع پر سوتیلے بھائی نے اپنے 2 بھائیوں کو قتل کر دیا

    کبیروالا میں رشتے کے تنازع پر سوتیلے بھائی نے اپنے 2 بھائیوں کو قتل کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے علاقے کبیروالا میں رشتے کے تنازع پر سوتیلے بھائی نے اپنے 2 بھائیوں کو قتل کر دیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین کی شناخت قیصر عباس اور ناصر عباس کے نام سے ہوئی، ملزم منیر احمد نے ایک بھائی کو فائرنگ اور دوسرے کو چھری کے وار کر کے قتل کیا۔

    عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ملزم منیر احمد نے دوسرے بھائی کو گلیوں میں بھگا بھگا کر چھری کے وار سے قتل کیا۔

    دوسری جانب پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کر لیا۔

  • کبیر والا میں 45 سال پرانا چائے کا ہوٹل

    کبیر والا میں 45 سال پرانا چائے کا ہوٹل

    صوبہ پنجاب کے ٹاؤن کبیر والا میں 45 سال پرانا چائے کا ہوٹل اپنی لذیذ چائے کی وجہ سے بے حد مشہور ہے اور یہاں ہر وقت چائے پینے والوں کا ہجوم رہتا ہے۔

    کبیر والا میں موجود اس ہوٹل کی چائے بے حد مزیدار ہے، الائچی والی اس چائے کے ساتھ سوہن حلوہ اور برفی بھی سرو کی جاتی ہے، بعض افراد روزانہ یہاں کی چائے پینے آتے ہیں۔

    ہوٹل کے مالک کا کہنا ہے کہ وہ چائے کے لیے خالص دودھ اور معیاری پتی استعمال کرتے ہیں جس کی وجہ سے اس کا ذائقہ بہترین اور منفرد ہوتا ہے۔

    مالک کا کہنا ہے کہ یہ ہوٹل اس کے والد نے 45 سال قبل قائم کیا تھا اور اب وہ اس ہوٹل کو چلا رہے ہیں۔

    مقامی افراد کا کہنا ہے کہ موسم سرما میں گرما گرم مزیدار چائے سے لطف اندوز ہونے کے لیے یہ ہوٹل ان کی پہلی ترجیح ہے۔

  • خانہ بدوش شوہر نے بیوی کا سر مونڈ دیا، ملزم گرفتار

    خانہ بدوش شوہر نے بیوی کا سر مونڈ دیا، ملزم گرفتار

    کبیروالا: پنجاب کے ضلع خانیوال کے شہر کبیروالا میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا، خانہ بدوش شوہر نے بیوی کے سر کے بال کاٹ کر اسے گنجی کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کبیر والا میں خانہ بدوش گل شیر نے بیوی پر تشدد کر کے اس کے سر کے بال کاٹ دیے، گل شیر نے اپنی بیوی زبیدہ کو شک کی وجہ سے تشدد کا نشانہ بنایا۔

    سٹی کبیر والا پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کر لیا، شوہر کے تشدد سے خاتون کے چہرے، بازو اور کمر پر زخم آئے۔ خاتون کا کہنا تھا کہ شوہر نے اسے مارا پیٹا اور قینچی سے سر کے بال کاٹ دیے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ خانہ بدوش گل شیر نے دوسری شادی کی ہے، گھریلو ناچاقی کی وجہ سے اس نے بیوی پر تشدد کیا اور اس کا سر مونڈ دیا۔ ملزم کو موقع ہی پر گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

    خاتون نے پولیس کو بتایا کہ وہ نیو سبزی منڈی میں واقع جھگیوں میں اپنے گھر میں موجود تھی کہ شوہر نے آکر تشدد کیا، اس نے دوسری شادی کر رکھی ہے اور اب مجھ پر شک کرتا ہے کہ دیور کے ساتھ میرے ناجائز تعلقات ہیں، تشدد کے دوران میرے شور مچانے پر مجھے شوہر کے چنگل سے رشتے دار نے آکر بچایا۔

  • کبیروالا میں ٹریکٹراورموٹرسائیکل میں تصادم‘ 4 افراد جاں بحق

    کبیروالا میں ٹریکٹراورموٹرسائیکل میں تصادم‘ 4 افراد جاں بحق

    خانیوال : صوبہ پنجاب کے علاقے کبیر والا میں ٹریکٹر اور موٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے چار نوجوان جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق خانیوال کے علاقے کبیروالا میں موٹرسائیکل ٹریکٹر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    پولیس کے مطابق صابر اپنے کزنز کے ہمراہ موٹرسائیکل پرعبدالحکیم جا رہا تھا کہ اس کی موٹر سائکل ٹریکٹر سے ٹکرا گئی، حادثے میں موٹرسائیکل پرسوار چاروں افراد جاں بحق ہوگئے۔

    پولیس حکام کےمطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت صابر، جمشید، مزمل اور عنصر کے نام سے ہوئی ہے اوران کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔


    گوجرانوالہ: تیزرفتارکارکی موٹرسائیکل کوٹکر‘ خاتون جاں بحق

    خیال رہے کہ 5 اکتوبر 2017 کو صوبہ پنجاب کے شہرگوجرانوالہ میں تیزرفتار کار نے موٹرسائیکل کوٹکر مار دی تھی جس کے نتیجے میں خاتون جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے تھے۔


    منڈی بہاوالدین میں ٹریکٹرٹرالی کی ٹکرسے موٹرسائیکل شخص جاں بحق

    یاد رہے کہ گزشتہ سال 5 ستمبر کو صوبہ پنجاب کے شہر منڈی بہاوالدین میں موٹرسائیکل اورٹریکٹر ٹرالی میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ خاتون زخمی ہوگئی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔