Tag: kabul afghanistan

  • کابل میں خود کش حملہ، 24 افراد ہلاک، متعدد زخمی

    کابل میں خود کش حملہ، 24 افراد ہلاک، متعدد زخمی

    کابل : افغانستان کے دارالحکومت کابل کے وسطی علاقے میں خودکش حملے میں چوبیس افراد ہلاک اوردوسو افراد زخمی ہوگئے۔

    افغان میڈیا کے مطابق دھماکہ امریکی سفارتخانے کے قریب افغان سیکرٹ سروس کے دفترکے باہرہوا۔ خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری کاراڑا دی۔

    افغان سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ خود کش حملہ آور نے دھماکہ خیز مواد سے بھری کار افغان انٹیلی جنس ایجنسی این ڈی ایس کے دفتر کے قریب پلِ محمود خان پر آرمی کے قافلے سے ٹکرادی جس کے نتیجے میں 24 افراد ہلاک جبکہ 200 زخمی ہوگئے.

    دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز کئی میل دور تک سنی گئی۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد کافی دیر تک علاقے میں شدید فائرنگ ہوتی رہی، دھماکے کے بعد امریکی سفارت خانے میں سائرن بجائے گئے۔

    علاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیاہے۔ افغان صدراشرف غنی نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکہ دہشت گردوں کی شکست ہے۔ دہشت گرد افغان فورسز سے جنگ میں پسپا ہورہے ہیں۔

     

  • کابل میں مولانا فضل الرحمان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

    کابل میں مولانا فضل الرحمان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

    کابل: سینکڑوں افغان شہریوں نے گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان کے دورہ کابل کیخلاف احتجاج کیا۔

    تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمن افغان صدر کی دعوت پر کابل کا دورہ کرنے والے پاکستانی سیاستدانوں کے وفد میں شامل ہیں اور افغان مظاہرین نے مولانا فضل الرحمن پر افغانستان میں طالبان کی سرگرمیوں کی حمایت کا الزام عائد کیا۔

     مظاہرین نے کابل ائیرپورٹ پر ”قاتلوں کی جماعت کا افغانستان داخلہ بند کرو، طالبان کے حامی مردہ باد“ کے نعرے لگائے۔

    ذرائع کے مطابق مظاہرین ان اطلاعات کے بعد ہوائی اڈے جانے والی شاہراه پر جمع ہوئے کہ فضل الرحمان پاکستانی سیاسی جماعتوں کے ایک وفد کے ہمراہ صدر اشرف غنی کی دعوت پر افغانستان کا دورہ کرنے کے لیے پہنچے ہیں۔ صدر غنی نے گزشتہ ہفتے ایک رسمی دعوت نامے کے تحت پاکستانی سیاسی جماعتوں کے رہنماوں کو اس دو روزہ دورے کی دعوت دی تهی۔

    سرکاری ذرائع کے مطابق اس وفد میں عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنما محمود خان اچکزئی، اور سابق وفاقی وزیر آفتاب خان شیرپاؤ بھی شامل ہیں۔