Tag: kabul attack

  • چین کا اپنے شہریوں کو فوری افغانستان چھوڑنے کی ہدایت

    چین کا اپنے شہریوں کو فوری افغانستان چھوڑنے کی ہدایت

    افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک چینی ہوٹل پر  عسکریت پسندوں کے حملے کے بعد چین نے اپنے شہریوں کو جلد از جلد افغانستان چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔

    خبر ایجنسی کے مطابق چین کی جانب سے جاری کی گئی ایڈوائزری افغانستان طالبان حکمرانوں کے لیے ایک دھچکا ہے کیوں کہ اس سے افغان کی معیشت روک سکتی ہے۔

    طالبان کے اہم حریف شدت پسند گروپ داعش نے پیر کی سہ پہر کابل لونگان ہوٹل پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

    کابل کی چینی ہوٹل میں تین حملہ آور ہلاک اور ہوٹل کے کم از کم دو مہمان اس وقت زخمی ہو گئے تھے جب وہ کھڑکی سے چھلانگ لگا کر فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔

    یہ بھی پڑھیں: کابل میں ہوٹل پر نامعلوم افراد کا حملہ، 3 دہشت گرد مارے گئے

    طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بتایا کہ تین حملہ آور اور دو غیر ملکی مہمان زخمی ہوئے ہیں، تاہم کابل کے مقامی ایمرجنسی اسپتال نے بتایا کہ 3 لاش جبکہ 21 زخمی افراد کو اسپتال لایا گیا ہے۔

    چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس حملے کو سنگین نوعیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے چین کو سخت صدمہ پہنچا ہے۔

    چین نے حملے کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے طالبان حکومت پر زور دیا کہ وہ افغانستان میں چینی شہریوں، اداروں اور منصوبوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ٹھوس اقدام کرے۔

  • کابل حملہ بزدلانہ واقعہ اور قابل مذمت ہے، شاہ محمود قریشی

    کابل حملہ بزدلانہ واقعہ اور قابل مذمت ہے، شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کابل میں تقریب میں حملہ بزدلانہ واقعہ اور قابل مذمت ہے، یہ حملہ ان ہی لوگوں نے کیا جو افغانستان میں امن نہیں چاہتے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ کابل حملہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت عمل ہے، تقریب میں حملہ بزدلانہ واقعہ ہے، افغان طالبان نے حملے سے اظہار لاتعلقی کیا ہے۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یہ حملہ ان ہی لوگوں نے کیا جو افغانستان امن نہیں چاہتے کیونکہ حملہ کرنے والے افغانستان میں کسی صورت قیام امن اور ملکی ترقی کیخلاف ہیں، امن کے مخالفین افغانستان اور باہر بھی بیٹھے ہیں،افغانستان کو اپنے مقاصد کیلئے استعمال کرنے والے امن نہیں چاہتے۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان میں امن سبوتاژ کرنے والوں پر نظر رکھنی ہوگی، امریکا ودیگر قوتیں افغانستان میں گڑبڑ کرنے والوں پر نظر رکھیں، صبرآزما اور دشوار سفر ہے لیکن طے کرنا پڑے گا۔

    مزید پڑھیں : کابل میں خوف ناک حملہ، 27 ہلاک، عبداللہ عبداللہ بال بال بچ گئے

    یاد رہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں افغان رہنما عبد العلی مزاری کی برسی کی تقریب پر ہونے والے حملے میں درجنوں افراد ہلاک ہو گئے، چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ بھی تقریب میں موجود تھے تاہم وہ بال بال بچ گئے۔

    ابتدا میں راکٹ فائر کیا گیا، دھماکے کے بعد تقریب میں موجود لوگوں کو گولیوں کا نشانہ بنایا گیا، جس میں درجنوں افراد ہلاک ہو گئے، بتایا جا رہا ہے کہ حملے میں 27 افراد جان سے گئے، حملے میں 20 کے قریب افراد کے شدید زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

  • کابل ملٹری اکیڈمی حملہ: پاکستان دفتر خارجہ کی شدید مذمت

    کابل ملٹری اکیڈمی حملہ: پاکستان دفتر خارجہ کی شدید مذمت

    اسلام آباد: پاکستان دفتر خارجہ نے کابل ملٹری اکیڈمی پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے انسانی جانوں‌کے ضیاع پر افغان حکومت سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے.

    تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر افغان حکومت، ہلاک شدگان اور زخمیوں کے ورثا سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے دہشت گردی کو ایک عالمی مسئلہ قرار دیا.

    یاد رہے کہ یہ افغان دارالحکومت کابل کے حساس علاقے میں‌ ہونے والا لگاتار تیسرا حملہ ہے. آج صبح‌ دہشت گردوں‌نے ملٹری اکیڈمی کو نشانہ بنایا، جس میں‌ 11 کیڈٹس ہلاک اور 16زخمی ہو ئے. افغان فورسزکی جوابی کارروائی میں چاروں حملہ آورمارے گئے، جب کہ ایک حملہ آور کی گرفتاری کا دعویٰ کیا گیا ہے.

    ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے ٹویٹ میں‌ کہا کہ دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے، پاکستان ہر نوع کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے اور اس موقع پر اپنے افغان بہن بھائیوں کے غم میں‌ یکساں‌شریک ہیں.

    کابل میں کاربم دھماکہ، 95 افراد ہلاک، 158 زخمی

    واضح رہے کہ گذشتہ دنوں‌ کابل میں‌ دہشت گردی کا ایک بڑا واقعہ ہوا تھا، جب ایک کار بم دھماکے کے نتیجے میں 95 افراد ہلاک جبکہ 158 سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے.

    اس سے قبل کابل کے ایک ہوٹل کو نشانہ بنایا گیا تھا، جس میں دس افراد ہلاک ہوئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • طالبان اوران کےحامیوں کےخلاف فیصلہ کن اقدام اٹھانا چاہیے‘ ڈونلڈ ٹرمپ

    طالبان اوران کےحامیوں کےخلاف فیصلہ کن اقدام اٹھانا چاہیے‘ ڈونلڈ ٹرمپ

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کابل دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے میں عام شہری ہلاک اور زخمی ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں کابل دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے نے ہمارے اور افغان پارٹنرز کے عزم کو مضبوط کیا۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کابل دھماکے میں عام شہری ہلاک اور زخمی ہوئے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ طالبان اور ان کے حامیوں کے خلاف فیصلہ کن اقدام اٹھانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہم طالبان کو جیتنے نہیں دیں گے۔


    کابل میں کاربم دھماکہ، 95 افراد ہلاک، 158 زخمی


    خیال رہے کہ گزشتہ روز افغانستان کے دارالحکومت کابل میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 95 افراد ہلاک جبکہ 158 سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ہفتے 21 جنوری کو افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مسلح افراد کے ہوٹل پرحملے میں 18 افراد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 3 حملہ آور مارے گئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • کابل: عراقی سفارتخانے پر حملہ، حملہ آور ہلاک

    کابل: عراقی سفارتخانے پر حملہ، حملہ آور ہلاک

    کابل: افغان دار الحکومت کابل میں عراقی سفارتخانے کے قریب خودکش دھماکہ اور فائرنگ کی گئی۔ حملہ آوروں نے سفارتخانے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم حملہ آوروں کو ہلاک کردیا گیا۔

    ترجمان افغان وزارت دفاع کے مطابق کابل کے علاقے شہرِ نو میں واقع عراقی سفارتخانے کو 4 دہشت گردوں نے نشانہ بنانے کی کوشش کی۔

    حملہ آوروں نے عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کی جس میں ناکامی کے بعد 1 حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ اس دوران فائرنگ کا سلسلہ بھی مستقل جاری رہا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ عمارت میں موجود افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

    حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر جوابی کارروائی کی۔ فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان جھڑپ 4 گھنٹے تک جاری رہی جس کے بعد فورسز 3 حملہ آوروں کو ہلاک کرنے میں کامیاب رہیں۔

    افغان میڈیا کے مطابق شدت پسند دہشت گرد تنظیم داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔


  • کابل: فوجی اسپتال پر حملے میں جاں‌ بحق افراد کی تعداد 49 ہوگئی

    کابل: فوجی اسپتال پر حملے میں جاں‌ بحق افراد کی تعداد 49 ہوگئی

    کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں فوجی اسپتال پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں جاں بحق افراد کی تعداد 49 ہوگئی اب بھی کئی درجن زخمی اسپتال میں زیر علاج ہیں ان میں سے کچھ کی حالت تشویش ناک ہے۔

    افغان میڈیا کے مطابق امریکی سفارتخانے کے قریب ملٹری اسپتال کے گیٹ پر دھماکا ہوا جس کے بعد حملہ آور ڈاکٹروں کے بھیس میں اسپتال میں داخل ہوئے تھے۔

      kabul-post-3

    ملٹری اسپتال کو 5 حملہ آوروں نے نشانہ بنایا ایک خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جبکہ بقیہ چار حملہ آور اسپتال میں داخل ہوئے، اسپتال میں داخل ہونے والے دہشت گرد خود کار ہتھیاروں اور ہینڈ گرنیڈز سے مسلح تھے جنہوں نے اندر داخل ہوکر مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی۔

    kabul-post-2

    واقعے کی اطلاع موصول ہوتے ہی سیکیورٹی فورسز جائے وقوع پر پہنچیں جبکہ فوجی ہیلی کاپٹرز بھی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے لیے آئے۔

    افغان وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف آپریشن 6 گھنٹے تک جاری رہا۔ آپریشن میں تمام دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔

    kabul-post-1

    افغان صدر اشرف غنی نے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی

    واضح رہے کہ دہشت گرد تنظیم داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے، اس سے قبل افغان طالبان کے ترجمان نے واقعے سے اظہار لا تعلقی کرتے ہوئے ذمہ داری قبول کرنے سے انکار کردیا تھا۔

    امریکا نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے انسانیت پر حملہ قرار دیا، افغانستان میں‌ موجود امریکی سفارت خانے نے کہا ہے کہ حملہ افغانستان میں‌ جاری جمہوری عمل سبوثاژ کرنے کی سازش ہے۔

    افغانستان کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر عبداللہ نے کہا ہے کہ اسپتال حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، امن کی جگہ پر حملہ کیا گیا، ہم اپنے لوگوں کے جاں بحق ہونے کا انتقام لیں‌ گے۔

  • کابل: ایئرپورٹ کے قریب دھماکا، 4 افراد ہلاک

    کابل: ایئرپورٹ کے قریب دھماکا، 4 افراد ہلاک

    کابل : افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ائیرپورٹ کے قریب غیر ملکی قافلے پر خودکش حملے میں غیر ملکی سمیت چار افراد ہلاک اور سترہ سے زائد زخمی ہوگئے۔

    افغان میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ قافلے پر حملہ کابل انٹرنیشنل ائر پورٹ کے پہلے گیٹ کے قریب کیا گیا، ہلاک ہونے والوں میں ایک خواتین اور بچہ شامل ہیں، حکام کے مطابق حملے کے لیے بارودی مواد سے بھری گاڑی استعمال کی گئی۔

    حملہ میں غیر ملکیوں کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔

  • کابل میں طالبان کا حملہ، دو افغان اہلکار ہلاک

    کابل میں طالبان کا حملہ، دو افغان اہلکار ہلاک

    کابل: افغانستان میں طالبان کی جانب سے کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے اور طالبان نے حالیہ حملے میں افغانستان کے دارالحکومت کابل میں غیر ملکی افواج کے اڈے کو نشانہ بنایا جس میں دو افغان سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے۔

    ذرائع کے مطابق منگل کی صبح کیے گئے حملے کی ذمے داری افغان طالبان نے قبول کر لی ہے۔ جیسے جیسے افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کا وقت قریب آتا جا رہا ہے غیر ملکی افواج اور افغان حکومت پر حملوں میں تیزی آتی جا رہی ہے۔

    کابل پولیس کے سربراہ جنرل محمد ظاہر کے مطابق منگل کو مشرقی کابل کے ضلع پل چرخی میں غیر ملکی افواج کے اڈے کو نشانہ بنایا جس میں دو افغان سیکیورٹی گارڈ ہلاک ہو گئے۔

    انہوں نے بتایا کہ تحقیقات جاری ہے تاہم ابتدائی تفتیش کے مطابق دھماکا خیز مواد فوجی اڈے پر مٹی لے کر آنے والے ٹرک میں چھپایا گیا تھا۔

    طالبان ترجمان زبیح اللہ مجاہد نے ای میل میں بھیجے گئے بیان میں کہا کہ ٹرک بم کا مقصد غیر ملکی افواج کے انٹیلی جنس سینٹر کو نشانہ بنانا تھا۔

  • کابل :نیٹو کے قافلے پرحملہ،3غیرملکی فوجی ہلاک،2زخمی

    کابل :نیٹو کے قافلے پرحملہ،3غیرملکی فوجی ہلاک،2زخمی

    کابل : افغانستان کے دارالحکومت کابل میں نیٹو فورسز کے قافلے پر خودکش حملے میں تین غیر ملکی فوجی ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔

    افغان وزارتِ داخلہ کے مطابق کابل کے ایئر پورٹ روڈ پر واقع سپریم کورٹ کے قریب غیر ملکی فوجی قافلے کو نشانہ بنایا گیا، دھماکا اتنا شدید تھا کہ عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور دھوئیں کے گہرے بادل چھا گئے۔

    دھماکے کے بعد امریکی سفارتخانے میں الرٹ جاری کردیا گیا ہے، دھماکے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرلی ہے۔

    فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

  • کابل: حملے میں امریکی میجرجنرل کی ہلاکت کی تصدیق

    کابل: حملے میں امریکی میجرجنرل کی ہلاکت کی تصدیق

    کابل: کابل میں ہونے والے دہشتگرد حملے میں امریکی میجر جنرل کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی ۔

    کابل کی مارشل ڈیفنس یونیورسٹی میں ہونے والے دہشتگرد حملے میں پندرہ سے زائد اتحادی فوجی ہلاک ہوگئے تھے، پینٹاگون کے ترجمان رئیرایڈمرل جان کربی نے حملے میں امریکی میجرجنرل کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

    پینٹاگون کے ترجمان کا کہنا تھا کہ حملے میں متعدد اتحادی فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ حملہ آور اتحادی فوج کی جوابی فائرنگ میں مارا گیا۔