Tag: kabul blast

  • مشکل گھڑی میں افغان بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں ،دفترخارجہ

    مشکل گھڑی میں افغان بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں ،دفترخارجہ

    اسلام آباد : پاکستان دفتر خارجہ نے کابل میں دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ہر صورت میں دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے کابل دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کابل میں صبح ہونے والے دھماکے میں بہت سی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، دھماکے میں کچھ پاکستانی سفارتکار معمولی زخمی ہوئے۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستانی سفارتکاروں اور عملے کی رہائشگاہوں کو نقصان پہنچا۔

    نفیس زکریا نے کہا کہ پاکستان ہر صورت میں دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے ، مشکل گھڑی میں افغان بھائیوں کےساتھ کھڑے ہیں۔


    مزید پڑھیں : کابل: ڈپلومیٹک انکلیو میں دھماکا،80 افراد ہلاک ، 300زخمی


    واضح رہے کہ آج صبح افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ڈپلومیٹک انکلیو کے قریب دھماکے میں 80 افراد جاں بحق جبکہ 300 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • کابل: ڈپلومیٹک انکلیو میں دھماکا،90 افراد ہلاک ، 300زخمی

    کابل: ڈپلومیٹک انکلیو میں دھماکا،90 افراد ہلاک ، 300زخمی

    کابل : افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ڈپلومیٹک انکلیو میں دھماکے کے نتیجے میں 90 افراد ہلاک اور 300 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

    غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ڈپلومیٹک انکلیو کے قریب دھماکہ ہوا ، جس میں 90افراد ہلاک جبکہ 300 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

    کابل دھماکےمیں پاکستان کےدفاعی اتا شی کےگھر کو نقصان پہنچا، دھماکے سے پاکستان اہلکاروں کو معمولی زخم آئے جبکہ ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

    ڈپولمیٹک انکلیو کے قریب دھماکے سے ہر طرف لاشیں بکھر گئیں، دھماکہ جرمن سفارتخانے کے قریب ہوا، دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ دھماکے کی جگہ سے دھواں اٹھتا دکھائی دے رہا ہے۔

    ذرائع کے مطابق بارودی مواد جرمن سفارتخانے کے قریب کھڑے واٹر ٹینکر میں موجود تھا۔

    دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔


    مزید پڑھیں : کابل میں نیٹوقافلے کےقریب دھماکہ‘8افراد ہلاک


    یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں افغان دارالحکومت کابل میں نیٹو قافلے کے قریب ہونے والے خودکش دھماکے میں 8افراد ہلاک اور کم ازکم25افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    خیال رہے کہ حالیہ چند ماہ میں کابل سمیت افغانستان کے مختلف علاقوں میں بڑے حملے ہوئے ہیں، جو ملک کی خراب ہوتی ہوئی سکیورٹی کی صورتحال ظاہر کرتے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • کابل: صدارتی محل کے قریب خودکش دھماکا، 5 ہلاک متعدد زخمی

    کابل: صدارتی محل کے قریب خودکش دھماکا، 5 ہلاک متعدد زخمی

    کابل: صدارتی محل کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، افغان وزارتِ داخلہ نے کہا ہے کہ حملہ خودکش تھا جس کی ذمہ داری داعش نے قبول کی۔

    افغان میڈیا کے مطابق صدارتی محل کے قریب واقع پولیس ہیڈ کوارٹر کے باہر دھماکے میں سیکیورٹی فورس کے دو اہلکار ہلاک ہوئے، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی ہے۔

    وزارتِ داخلہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ دھماکے کی ذمہ داری اسلامی شدت پسند تنظیم داعش نے قبول کی، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

    برطانوی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے پولیس افسر نے کہا کہ ایک شخص آیا اور اُس کے بعد زوردار دھماکا ہوگیا، آواز کی شدت بہت زیادہ تھی جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ ایک اور سرکاری افسر کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور نے خود کو سرکاری گاڑی کے ساتھ ٹکرایا جس کے نتیجے میں زوردار دھماکا ہوا۔

  • کابل دھماکا، قمر باجوہ کی زخمیوں کے علاج و معالجے کی پیش کش

    کابل دھماکا، قمر باجوہ کی زخمیوں کے علاج و معالجے کی پیش کش

    راولپنڈی: سینئر ملٹری قیادت نے آرمی چیف کی جانب سے پاکستان میں متعین افغان سفیر سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے کابل فوجی اسپتال میں خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور زخمیوں کے علاج و معالجے کی پیش کش بھی کی۔

    آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سینئر ملٹری آفیسر نے پاکستان میں متعین افغان سفیر کو ٹیلی فون کیااورانہیں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کاپیغام پہنچایا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق اپنے پیغام میں آرمی چیف نے کابل میں فوجی اسپتال پرخودکش حملےپر افسوس کا اظہار کیااورافغان حکومت کو ہر قسم کی مدد زخمیوں کے پاکستان میں علاج کی بھی پیشکش کی۔

    پڑھیں: ’’ پاک افغان سرحد دو روز کھلنے کے بعد دوبارہ غیر معینہ مدت کے لئے بند ‘‘

    افغان سفیر نے آرمی چیف کے بیان کو سراہا اور اُن کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔
    یاد رہے گزشتہ روز کابل کے فوجی اسپتال میں اسلامی شدت پسند جماعت کے مسلح کارندے ڈاکٹرز کا روپ دھار کر اسپتال میں داخل ہوئے اور فائرنگ کر کے 32 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔
  • کابل: امریکی یونیورسٹی پر حملہ،7طلبہ سمیت 13افرادجاں بحق

    کابل: امریکی یونیورسٹی پر حملہ،7طلبہ سمیت 13افرادجاں بحق

    کابل:افغانستان کے دارالحکومت کابل میں امریکی یونیورسٹی پر حملے میں سات طلبہ سمیت 13 افراد جان کی بازی ہار گئے.

    تفصیلات کےمطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں امریکی یونیورسٹی پرگزشتہ رات دہشت گردوں نے حملہ کیاجس کے نتیجے میں سات طلبہ سمیت 13 افرادجاں بحق ہوگئے.

    پولیس کا کہنا ہے کہ 10 گھنٹوں کے آپریشن کے بعد سکیورٹی فورسز نے دو حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا جبکہ اس حملے میں سات طلبہ کے علاوہ تین پولیس اہلکار اور تین گارڈز بھی جاں بحق ہوئے ہیں.

    کابل پولیس کے سربراہ کا کہنا ہے کہ حملے میں 35 طلبہ اور 9 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں جبکہ 750 طلبہ اور اسٹاف کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے.

    *باچا خان یونی ورسٹی حملہ: پروفیسرسمیت 20 شہید، 4 دہشت گرد ہلاک

    افغان وزارت داخلہ کے مطابق گزشتہ روز یونیورسٹی میں مقامی وقت کےمطابق شام سات بجے مسلح افراد داخل ہوئے جنہوں نے خود کش جیکٹس بھی پہنی ہوئی تھیں جبکہ حملہ آوروں نے یونیورسٹی میں داخل ہونے کے بعد نہ صرف اندھا دھند فائرنگ کی بلکہ بم دھماکے بھی کیے.

    *افغانستان کے دارالحکومت کابل سے دو غیر ملکی اغوا

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ دہشت گردوں کی جانب سے اسی یونیورسٹی کے 2 پروفیسرز کو بھی اغوا کیا گیا تھا.

    واضح رہےکہ رواں سال جون میں بھارت سے تعلق رکھنے والے امدادی کارکن کو کابل سے اغوا کیا گیا،جبکہ اپریل میں فوج کے یونیفارم میں ملبوس مسلح افراد نے آسٹریلوی امدادی کارکن کو جلال آباد سے اغوا کیا تھا.

  • کابل : غیر ملکیوں کے گیسٹ ہاؤس پر ٹرک بم دھماکا

    کابل : غیر ملکیوں کے گیسٹ ہاؤس پر ٹرک بم دھماکا

    کابل: افغان دارالحکومت کابل ایک مرتبہ پھردھماکے سے گونج اٹھا ، بگرام ایئربیس کے قریب واقع غیر ملکیوں کے گیسٹ ہاؤس پر بارود سے بھرے ٹرک سے حملہ کیا گیا۔

    افغان ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ دارالحکومت کابل کے نواحی علاقے میں بگرام ایئربیس کے قریب واقع نارتھ گیٹ گیسٹ ہاؤس کو بارود سے لدے ایک ٹرک سے نشانہ بنایا گیا، دھماکے کے وقت گیسٹ ہاؤس میں غیرملکی شہری قیام پذیر تھے۔

    برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق ایک سکیورٹی اہلکار نے بتایا کہ اس حملے میں چار مسلح افراد بھی ملوث ہیں۔

    دھماکے کے بعد علاقے کو سیکورٹی فورسز نے گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ دھماکے کے بعد علاقے سے فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں ہیں تاہم تاحال حکام کی جانب سے کسی شخص کےہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں دی گئی ہے۔

    افغان حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے سے غیرملکیوں سمیت متعدد افراد کی ہلاکتوں کا خدشہ ہے، حملے میں غیرملکی فوجیوں کے ہوٹل اور لاجسٹک کمپاؤنڈ کو نشانہ بنایا گیا،حملہ آوروں کی گیسٹ ہاؤس کے اندر موجودگی کی اطلاع ہے جبکہ غیرملکی اسپیشل فورسز بھی جائے وقوع پرپہنچ گئی۔

    یاد رہے کہ تین سال قبل بھی اس مقام کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

    افغان میڈیا کے مطابق طالبان نے ٹرک دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

    مزید پڑھیں : کابل : مظاہرے کے دوران دو بم دھماکے، 80 افراد ہلاک 200 سے زائد زخمی

    واضح رہے کہ گذشہ دنوں کابل میں ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کے ایک مظاہرے بھی خودکش حملے میں کم از کم 80 افراد ہلاک اور 230 سے زیادہ زخمی ہوگئے تھے۔

  • کابل:  بس پر خودکش حملہ، 6سیکورٹی اہلکار ہلاک

    کابل: بس پر خودکش حملہ، 6سیکورٹی اہلکار ہلاک

    کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں افغان سیکورٹی اہلکاروں کو لے جانے والی بس پرخودکش حملے میں چھ سیکورٹی اہلکار ہلاک اورآٹھ زخمی ہوگئے۔

    افغان پولیس حکام کے مطابق حملہ کابل کے مضافاتی علاقے تنگی تاراخیل میں رش کے اوقات میں ہوا، پیدل حملہ آوروں نے بس کو نشانہ بنایا، دھماکے کے بعد زخمیوں اورلاشوں کواسپتال منتقل کردیا گیا اورعلاقے کی ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

    طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔