Tag: Kabul suicide blast

  • کابل میں سرکاری دفتر پر خودکش دھماکا

    کابل میں سرکاری دفتر پر خودکش دھماکا

    افغانستان کے دارالحکومت کابل میں وزارتِ شہری ترقی اور ہاؤسنگ کے دفتر پر خودکش دھماکا ہوا ہے، جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ترجمان وزارتِ داخلہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور نے عمارت میں گھسنے کی کوشش کی، فورسز نے خودکش حملہ آور پر فائرنگ کی جس سے دھماکا ہوگیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق کابل میں ہونے والے خودکش بم حملے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 3 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

    واضح رہے کہ 11 فروری کو بھی قندوز میں بینک کے باہر ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں طالبان کے سیکورٹی کمانڈر سمیت 25 افراد ہلاک جبکہ 30 زخمی ہوگئے تھے۔

    مغرب افغانستان کو ترقی یافتہ نہیں دیکھنا چاہتا، سپریم لیڈر افغانستان

    عینی شاہدین کے مطابق افغانستان کے قندوز ڈسٹرکٹ اسپتال میں 30 لاشیں لائی گئی، اس کے علاوہ دیگر اسپتالوں میں بھی زخمی لائے گئے ہیں، مرنے والوں میں زیادہ تعداد طالبان اہلکاروں کی بتائی جارہی ہے۔

  • کابل میں خودکش دھماکا، 6 افراد ہلاک، 13زخمی

    کابل میں خودکش دھماکا، 6 افراد ہلاک، 13زخمی

    افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک جبکہ 13 زخمی ہوگئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کابل پولیس کے ترجمان خالد زدران کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ جنوبی کابل کے علاقے قلعہ بختیار میں ہوا ہے۔

    پولیس ترجمان کے مطابق خودکش حملے میں ایک خاتون سمیت 6 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ 13زخمی ہیں، دھماکے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، ابھی تک کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

    دوسری جانب امریکی ریاست شکاگو میں مسافر ٹرین کے اندر اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 4 مسافر ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    امریکی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شکاگو میں فائرنگ کا واقعہ ٹرین کے اندر پیش آیا، اطلاع پر پولیس کی ٹیمیں فوری موقع پر پہنچ گئیں۔

    فائرنگ کے باعث 3 افراد موقع پر جبکہ ایک شخص دوران علاج دم توڑ گیا، پولیس نے 25 سالہ حملہ آور نکولس اور ٹزکو حراست میں لے لیا ہے۔

    بھارت کا فوجی طیارہ راجھستان میں گر کر تباہ

    پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ملزم کے بارے میں ابھی تک کوئی واضح معلومات حاصل نہیں ہوسکیں، تحقیق کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔

  • کابل، سرکاری عمارت میں خودکش حملہ، 12 افراد ہلاک

    کابل، سرکاری عمارت میں خودکش حملہ، 12 افراد ہلاک

    کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل کے مغربی علاقے میں سرکاری عمارت پر خودکش حملے کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک ہوگئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل کے مغربی علاقے میں خودکش حملے کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 31 افراد زخمی ہیں۔

    خودکش بمبار نے محکمہ دیہاتی بہبود و ترقی کی عمارت کے داخلی گیٹ پر خود کو اُڑایا، شدت پسند تنظیم داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

    دھماکے کے نتیجے میں ہلاک و زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر ایبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم زخمیوں کے بیشتر کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

    واضح رہے کہ افغان حکومت نے بھی دو روز قبل عید الفطر کی آمد کے پیش نظر طالبان کے خلاف کارروائیاں روکنے کا اعلان کیا تاہم ساتھ میں یہ بھی واضح کیا کہ اگر کسی بھی مسلح گروہ کی جانب سے دہشت گردی کی گئی تو سیکیورٹی ادارے بھرپور جواب دیں گے۔

    خیال رہے کہ افغان طالبان نے عید الفطر کے موقع پر تین روزہ جنگ بندی کا اعلان کیا ہے، افغانستان کی تاریخ میں 17 سال بعد مسلح شدت پسندوں کی جانب سے اس طرح کا اعلان کیا گیا۔

    طالبان ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جنگ بندی کا اطلاق صرف مقامی یعنی افغان فوجیوں پر ہوگا جبکہ نیٹو اور امریکی افواج کو کسی بھی صورت کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کابل میں نیٹوقافلے کےقریب دھماکہ‘8افراد ہلاک

    کابل میں نیٹوقافلے کےقریب دھماکہ‘8افراد ہلاک

    کابل: افغانستان کےدارالحکومت کابل میں نیٹوقافلے کےقریب ہونے والے خودکش دھماکےمیں 8افراد ہلاک اور کم ازکم25افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق افغان دارالحکومت کابل میں امریکی سفارت خانےکےقریب خودکش حملہ آور نےنیٹو کےقافلے کو نشانہ بنایا جس کےنتیجے میں 8افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو حکام کےمطابق خودکش حملے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔

    سیکورٹی ذرائع کاکہناہےکہ دھماکے میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔دھماکے کےبعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کامحاصرہ کرکے سرچ آپریشن کا آغاز کردیاہے۔


    افغانستان میں فوجی ہیڈکوارٹر پرحملہ‘140فوجی ہلاک


    یاد رہےکہ گزشتہ ماہ  افغانستان کے شمالی صوبے بلخ میں افغان فوجی اڈے پرطالبان کی جانب سے کیے جانے والے حملے میں 140فوجی جان کی بازی ہارگئےتھے۔

    افغان شہر مزار شریف کے ایک فوجی اڈے پر یہ حملہ جمعے کےدن ہوا تھااور افغان فوج کا یہ ہیڈکوارٹر مسجد کےقریب واقع تھا۔

    افغان عسکری حکام کاکہنا تھاکہ حملے کے بعد کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والی لڑائی میں دس طالبان جنگجو بھی مارے گئےتھے۔

    واضح رہےکہ طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیاتھا کہ انہوں نےافغان فوج کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں