Tag: Kabul

  • کابل میں جنگ سے زیادہ فضائی آلودگی لوگوں کی اموات کا سبب

    کابل میں جنگ سے زیادہ فضائی آلودگی لوگوں کی اموات کا سبب

    کابل: ایک طویل عرصے سے جنگ کا شکار ملک افغانستان کا دارالحکومت اپنے شہریوں کے لیے کوئی محفوظ جائے پناہ نہیں رہا۔ آئے روز ہونے والے دہشت گردی کے واقعات سے کابل کے لوگوں کی زندگی ہر وقت خطرے کا شکار رہتی ہے کہ کب اور کہاں وہ کسی دھماکے کا شکار ہوجائیں۔

    لیکن اس کے علاوہ ایک شے اور ہے جو کابل کے شہریوں کو بلا دریغ موت کے گھاٹ اتار رہی ہے، اور وہ ہے فضائی آلودگی۔

    اقوام متحدہ کے مطابق فضائی آلودگی کی وجہ سے مختلف بیماریوں کا شکار ہو کر مرنے والے افراد کی سالانہ تعداد جنگ میں مرنے والے افراد کی تعداد سے دگنی ہے۔

    گو کہ افغانستان قدرتی مناظر اور خوبصورت مقامات سے بھرپور ملک ہے تاہم اس کی فضائی آلودگی اس ملک کا حسن برباد کر رہی ہے۔ ملک کا دارالحکومت کابل اکثر و بیشتر اسموگ کی لپیٹ میں رہتا ہے۔

    مزید پڑھیں: طالبان اب درخت اگائیں گے

    کابل پولی ٹیکنک یونیورسٹی کے ایک پروفیسر ڈاکٹر اسرار الدین گزید کا کہنا ہے کہ شہر میں آلودگی کی سب سے بڑی وجہ شہر میں جابجا بکھرے گندگی کے ڈھیر ہیں جنہیں مناسب طور پر ٹھکانے لگانے کا انتظام موجود نہیں۔

    بالآخر اس کچرے کو ختم کرنے کے لیے اسے جلایا جاتا ہے۔

    ایک اور وجہ گاڑیوں سے نکلنے والا دھواں ہے جس نے کابل کو آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل کردیا ہے۔ کابل میں زیادہ تر پرانی گاڑیاں اور غیر معیاری فیول استعمال ہوتا ہے جن سے نکلنے والا دھواں شہر کی فضا میں سانس لینا دو بھر کردیتا ہے۔

    کابل میں گاڑیوں، کچرا جلانے سے اٹھنے والا دھواں، اور پاور جنریٹرز یہاں کی آلودگی کی اہم وجوہات ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کابل میں ٹی وی چینل پر حملہ ، خاتون ہلاک ، متعدد زخمی

    کابل میں ٹی وی چینل پر حملہ ، خاتون ہلاک ، متعدد زخمی

    کابل: نامعلوم مسلح افراد نے نجی ٹی وی چینل پر حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں ایک خاتون کے ہلاک اور 20 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

    افغان میڈیا کے مطابق افغان دارلحکومت کابل ایک بار پھر دھماکے سے گونج اٹھا ، نامعلوم افراد نے ٹی وی چینل کے دفتر پر حملہ کردیا ،جس کے نتیجے میں ایک خاتون ہلاک اور 20افراد زخمی ہوگئے ۔

    میڈیا کے مطابق حملہ آور ٹی وی چینل کی بلڈنگ میں موجود ہیں اور فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے، معلوم افراد کابل میں واقع شمشاد ٹی وی چینل کے مرکزی دروازے پر تعینات سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کرتے ہوئے اندر داخل ہوئے جہاں اندھا دھند فائرنگ کی گئی۔

    حملے کے بعد ٹی وی چینل کی نشریات معطل ہوگئی ہے۔

    افغان وزارتِ داخلہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری ہے اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

    حملے میں ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے جبکہ طالبان نے اس حملے میں ملوث ہونے کی تردید کردی ہے۔

    خیال کیا جا رہا ہے کہ ٹی وی چینل کے دفتر میں 100 کے قریب ملازمین موجود ہیں جبکہ عینی شاہدین کے مطابق حملے میں ٹی وی چینل کے عملے کے کچھ اراکین ہلاک ہوگئے ہیں۔


    مزید پڑھیں : کابل: آسٹریلوی سفارت خانے کے باہر دھماکا، 14 ہلاک، متعدد زخمی


    یاد رہے گذشتہ ہفتے افغانستان کے دارالحکومت میں آسٹریلوی سفارت خانے کے قریب خودکش دھماکے کے نتیجے میں 14 ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    واضح رہے کہ کابل میں اس سے قبل بھی ملٹری اکیڈمی کے قریب دھماکا ہوا تھا، جس کے نتیجے میں 15 کیڈٹس جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوئے تھے، علاوہ ازیں ستمبر کے ماہ میں ایک مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں 6 نمازی شہید ہوئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • افغانستان: واٹس ایپ پر پابندی کا فیصلہ صحافیوں کے احتجاج پرواپس

    افغانستان: واٹس ایپ پر پابندی کا فیصلہ صحافیوں کے احتجاج پرواپس

    کابل : افغانستان حکومت نے واٹس ایپ اور دیگر ایپس پر پابندی کا فیصلہ صحافیوں اور صارفین کی جانب سے شدید احتجاج کے بعد واپس لے لیا، حکومتی فیصلے کیخلاف صحافیوں، میڈیا اور ایپ صارفین نے احتجاج کرتے ہوئے اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق افغان حکومت کی جانب سے واٹس ایپ پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا تاہم ابھی اس پر عمل درآمد بھی نہیں ہوا تھا کہ صحافیوں، میڈیا گروپوں اور دیگر صارفین کی جانب سے اس فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایاگیا۔

    اس کے علاوہ افغانستان کے ایک سینیئر صحافی نے اس اقدام کو ترقی سے منہ موڑنا قرار دیتے ہوئے فیصلے کیخلاف بھرپور مزاحمت کا اعلان کیا تھا۔

    برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق حکومت نے یہ اقدام طالبان اور دیگر جنگجو گروپوں کی جانب سے ایسی ایپس کو استعمال کرنے کی اطلاعات کے بعد کیا تھا۔


    مزید پڑھیں: افغان حکومت نے واٹس ایپ پر پابندی عائد کردی


    ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے افغان حکام نے موبائل کمپنیوں کو ایک لیٹر جاری کیا جس میں کہا گیا تھا کہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ایسی ایپس کو عارضی پر بند کیا جائے۔

    واضح رہے کہ واٹس ایپ، فیس بک میسنجر اور وائبر افغانی عوام بڑی تعداد میں استعمال کرتے ہیں۔

  • آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ ایک روزہ دورے پرکابل روانہ

    آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ ایک روزہ دورے پرکابل روانہ

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ایک روزہ دورے پر کابل روانہ ہوگئے جہاں وہ افغان صدر اور فوجی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ ایک روزہ دورے پر کابل روانہ ہوگئے جہاں وہ افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کریں گے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ایک روزہ دورے کے دوران افغان آرمی چیف سمیت دیگر عسکری حکام سے بھی ملاقات کریں گے۔


    مزید پڑھیں: امریکی وزیردفاع کے کابل پہنچتے ہی ایئرپورٹ پرحملہ


    یاد رہے کہ 3 روز قبل امریکی وزیردفاع جیمزمیٹس کے افغانستان پہنچتے ہی کابل ایئرپورٹ کے قریب راکٹ سے حملہ کیا گیا تھا، طالبان نے راکٹ حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔


    افغانستان کو محفوظ بنانے کے لیے کوشش کریں گے‘ جیمزمیٹس


    واضح رہے کہ امریکی وزیردفاع جیمزمیٹس نے افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ اتحادیوں کے ساتھ مل کر افغانستان کو محفوظ بنانے کے لیے کوشش کریں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • افغانستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں سے متعلق پاکستان کے خدشات پر کھل کر بات کرنا چاہتے ہیں، جیمز میٹس

    افغانستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں سے متعلق پاکستان کے خدشات پر کھل کر بات کرنا چاہتے ہیں، جیمز میٹس

    کابل : امریکی سیکریٹری دفاع جیمز میٹس نے افغان صدر سے ملاقات کی ، جیمز میٹس نے افغانستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہیں سے متعلق پاکستان سے کھل کر بات کرنے کا عندیہ دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کے دو روزہ دورہ کے بعد امریکی سیکریٹری دفاع جیمس میٹس نیٹو چیف کے ہمراہ اچانک کابل پہنچے اور افغان صدر سے ملاقات کی کابل میں امریکی وزیر دفاع ،افغان صدر اور نیٹو چیف نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

    پریس کانفرنس میں امریکی وزیر دفاع جیمس میٹس کا کہنا تھا اتحادیوں کے ساتھ مل کر افغانستان کو محفوظ بنانے کیلیے کوشش کرینگے ،افغان سرزمیں پر دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں سے متعلق پاکستان کے خدشات پر اسلام آباد سے بات کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن کی بحالی کیلئے ممکنہ کوششیں کرینگے، افغانستان میں القاعدہ، حقانی اور دیگر انتہا پسند گروپوں کو قدم جمانےنہیں دیں گے،افغانستان میں امن بحالی کی پالیسیوں کاکوئی وقت مقررنہیں۔

    افغان صدر نے امریکی پالیسیوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ نئی امریکی پالیسیاں خطے سے ہر طرح کے ابہام کو ختم کردینگی، روس،بھارت سمیت مختلف ممالک افغان امن کیلئےکرداراداکریں۔

    اشرف غنی نے کہا کہ افغانستان امن کی بحالی کیلئے نیا عمل شروع کرناچاہتا ہے، مزاحمت کاروں کواس عمل کاحصہ بناناچاہتاہیں ، افغانستان امن کیلئے تیار ہے، اب بال پاکستان کے کورٹ میں ہے۔


    مزید پڑھیں : کابل ایئرپورٹ پر راکٹ حملے


    پریس کانفرنس میں نیٹو چیف کا کہنا تھا افغانستان کو دوبارہ دہشتگردوں کی محفوظ پناگاہ نہیں بننے دینگے، نیٹو افواج افغانستان کومحفوظ بنانے کیلیے موجود ہے۔

    یاد رہے کہ امریکی وزیردفاع جیمزمیٹس کے افغانستان پہنچتے ہی حامد کرزئی ایئرپورٹ کے قریب راکٹ سے حملہ کیا گیا ، جس کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی ، راکٹ حملے کا نشانہ امریکی وزیردفاع تھے۔

    نیٹوسیکرٹری جنرل اسٹالٹن برگ بھی جیمزمیٹس ہمراہ ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کابل میں امریکی سفارت خانے کے قریب خودکش حملہ‘4 افراد ہلاک

    کابل میں امریکی سفارت خانے کے قریب خودکش حملہ‘4 افراد ہلاک

    کابل : افغان دارالحکومت کابل میں امریکی سفارت خانے کے قریب خودکش حملے کےنتیجے میں 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق افغان دارالحکومت کابل میں امریکی سفارت خانے کے قریب بینک کے باہر خودکش حملے میں 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نجیب دانش کے مطابق خودکش حملہ آور نے بینک کے باہر خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا اور یہ بینک سفارت خانے کے قریب تھا۔

    خیال رہے کہ کابل میں حالیہ کچھ عرصے میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جبکہ ایک ہفتے کے دوران یہ تیسرا خودکش حملہ ہے۔


    کابل، فوجی گاڑی کے قریب خود کش دھماکے میں 13 افراد جاں بحق


    یاد رہے کہ گزشتہ روز افغان صوبے ہلمند میں خودکش دھماکے میں 13افراد جاں بحق ہوگئے تھےحملہ فوجی گاڑی کے قریب کیا گیا تھا۔


    کابل میں‌ مسجد پر خودکش حملہ،فائرنگ، 20 افراد جاں بحق، 40 زخمی


    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے افغان دارالحکومت کابل کی مسجد پر خود کش حملے اور فائرنگ میں 20 افراد جاں بحق ہوگئےتھے، داعش نے واقعے کی ذمہ داری قبول کرلی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • افغان طالبان قیادت کوئٹہ اورپشاورمیں پناہ گزین ہے، امریکی کمانڈرکی ہرزہ سرائی

    افغان طالبان قیادت کوئٹہ اورپشاورمیں پناہ گزین ہے، امریکی کمانڈرکی ہرزہ سرائی

    کابل : امریکی صدر کے بعد امریکی فوجی کمانڈر نے بھی پاکستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کا الزام عائد کردیا، انہوں نے کہا کہ کوئٹہ شورٰی اورپشاور شورٰی حقیقت ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار افغانستان میں تعینات امریکی فوج کے کمانڈر جنرل جان نکلسن نے افغان ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا، اس موقع پر افغان ٹی وی چینل طلوع کا میزبان امریکی کمانڈرکو پاکستان میں حملے کےلیےاکساتا رہا۔

    ٹی وی کا اینکرجنرل نکلسن کو بار بار یہ کہتا رہا کہ کیا آپ افغان سرحد کی دوسری طرف بھی پناہ گاہوں پر حملہ کریں گے؟ جس کا انہوں نے کوئی خاص جواب نہ دیا۔

    جنرل نکلسن نے کہا کہ کوئٹہ شورٰی اورپشاور شورٰی حقیقت ہیں، افغان طالبان کی قیادت پاکستان کے شہروں کوئٹہ اور پشاور میں رہتی ہے اور وہ اس سے باخبر ہیں۔

    جنرل نکلسن نےانٹرویو میں یہ بھی کہا کہ وہ دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی قربانیوں اورپاکستانی فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کااحترام کرتے ہیں۔


    مزید پڑھیں: پاکستان نے دہشتگردوں کی پناہ گاہیں ختم کردیں، آرمی چیف


    جنرل نکلسن نے مزید کہا کہ دہشت گردوں اور باغیوں کی حمایت کو بھی روکنا ہو گا اور ان کی مالی امداد روکنے کے لئے بھی اقدامات کرنا ہوں گے، افغانستان کے باہر دہشت گردوں کی پناہ گاہیں سنگین مسئلہ ہے اور اسے حل کرنا ہو گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • کابل: کار بم دھماکا، 29 ہلاک 40 زخمی

    کابل: کار بم دھماکا، 29 ہلاک 40 زخمی

    کابل : خودکش دھماکے میں 36 افراد ہلاک اور 40  سے زائد زخمی ہوگئے ہیں اس حملے میں انٹیلی جنس اہلکاروں کی بس کونشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں علی الصبح انٹیلی جنس اہلکاروں کو لے جانے والی بس کے قریب زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 36 افراد جاں بحق اور 40 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    افغان حکام کے مطابق زور دار دھماکا خود کش کار دھماکا تھا جو کہ حکومت کے ڈپٹی چیف محمد محقق کے گھرکے قریب ہوا یہ دھماکا اتنا شدید تھا کہ متعددعمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور گاڑیوں کے پرخچے اڑگئے جب کہ ہرطرف تباہی کے منظر تھے۔

    دھماکے میں ہلاک اورزخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے جن میں چند زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا جارہا ہے۔

    افغان حکام کا کہنا ہے کہ دشمن ہمارے سیکیورٹی فورسز کا میدان میں مقابلہ نہیں کرسکتے اسی لیے بزدلانہ کارروائیاں کر کے شہریوں کو نشانہ بنارہے ہیں۔

    خیال رہے کہ رواں کے پہلے 6 مہینوں میں مختلف دھماکوں میں اب تک 1600 شہری لقمہ اجل بن چکے ہیں جو کہ افغانستان کی 16 سالہ تاریخ میں سب سے زیادہ ہیں حالانکہ اس وقت افغانستان میں اقوام متحدہ کے 8400 فوجی دستے بھی موجود ہیں۔

  • افغانستان امن کانفرنس آج کابل میں ہو رہی ہے

    افغانستان امن کانفرنس آج کابل میں ہو رہی ہے

    کابل : افغانستان امن کانفرنس آج کابل میں ہو رہی ہے، اجلاس میں پاکستان بھی شرکت کر رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے آج کابل امن سمٹ کا انعقاد ہورہا ہے ، کشیدہ صورتحال کے باوجود  پاکستان کانفرنس میں شرکت کریگا۔

    امن کانفرنس میں امریکہ ،چین، پاکستان ،روس، ایران اور بھارت سمیت پچیس ممالک شرکت کرینگے، پاکستان کی نمائندگی تسنیم اسلم اورٖ ڈی جی افغانستان منصوراحمد خان کرینگے۔ فریقین افغان مصالحتی عمل اورامن کےقیام پر تبادلہ خیال کریں گے جبکہ مستحکم اور خوشحال افغانستان سے متعلق امور زیر غور آئیں گے۔

    کانفرنس میں طالبان سے مذاکرات اور امن عمل کے مؤثراقدامات پر غور کیا جائے گا۔

    کابل میں ہونےوالی کانفرنس کا مقصد افغانستان میں امن کی بحالی کے لیے عالمی برادری کے تعاون کو بڑھانا ہے۔

    کابل میں کانفرنس کے پیش نظر سخت سیکیورٹی کے اقدامات کیے گئے ہیں، اضافی چیک پوسٹس قائم کی گئی ہیں اور گلیوں میں سیکیورٹی گاڑیوں کے گشت کو بھی بڑھادیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے کابل میں غیر ملکی سفارتخانوں کے حساس علاقے میں ٹرک بم دھماکے میں 90 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • کابل میں امن سمٹ کل ہوگا، پاکستانی وفد شرکت کرے گا

    کابل میں امن سمٹ کل ہوگا، پاکستانی وفد شرکت کرے گا

    اسلام آباد: افغانستان میں امن سمٹ کل ہوگا جس میں پاکستانی وفد شرکت کرے گا، سمٹ کے ایجنڈے میں طالبان سے مذاکرات کرنے یا نہ کرنے سے متعلق بات کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے عالمی امن کل کابل میں منعقد ہوگا جس کی تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں۔

    امن سمٹ میں 25 ممالک شرکت کریں گے ان میں پاکستان، امریکا،چین، روس،ایران اور بھارت شامل ہیں، فریقین افغان مصالحتی عمل اور امن کے قیام پر تبادلہ خیال کریں گے۔

    حکومت پاکستان کی جانب سے اس میں دو رکنی وفد شرکت کرے گا ان میں تسنیم اسلم اور ڈی جی افغانستان منصور احمد خان شامل ہیں۔

    سمٹ میں مستحکم اور خوشحال افغانستان سے متعلق امور زیر غور آئیں گے ساتھ ہی طالبان سے مذاکرات اور امن عمل کے مؤثر اقدامات پر غور کیا جائےگا۔