Tag: kachi sharab

  • کچی شراب: دودن میں ہلاکتوں کی تعداد چوبیس ہوگئی

    کچی شراب: دودن میں ہلاکتوں کی تعداد چوبیس ہوگئی

    کراچی: کچی شراب پینے سے آج ہلاکتوں کی تعداد اٹھارہ ہوگئی ہے اور پندرہ مریض اسپتال میں زیرعلاج ہیں جبکہ دو دن میں کچی شراب پینے سے ہلاکتوں کی تعداد چوبیس ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں شراب پینے سے متعدد افراد جان کی بازی ہار گئے۔شراب پی کر جن افراد کی حالت خراب ہوئی ان میں زیادہ تر کا تعلق لانڈھی، کورنگی، بلال کالونی اور زمان ٹاؤن سے ہے جنہیں جناح اسپتال لایا گیا۔

    جناح اسپتال کی ڈائریکٹر سیمی جمالی کا کہنا ہے کہ آج ہلاکتوں کی تعداد اٹھارہ ہوگئی ہے ،سیمی جمالی کا کہنا تھا کہ تین افراد کے ورثاء نے اپنے پیاروں کا پوسٹ مارٹم نہیں کرایا۔

    علاوہ ازیں وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کراچی پولیس کے سربراہ سے واقعہ کی فوری طور پررپورٹ طلب کرلی ہے اور ذمہ داران کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

  • زہریلی شراب پینے سے تیرہ افراد جاں بحق

    زہریلی شراب پینے سے تیرہ افراد جاں بحق

    رحیم یار خان: لیاقت پور میں گزشتہ روز زہریلی شراب پینے سے مزید تین افراد کی ہلاکت کے بعد ہلاک ہونے والوں کی تعداد تیرہ تک جا پہنچی ہےاور سولہ افراد ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

    ضلع رحیم یار خان کی تحصیل لیاقت پور میں زہریلی شراب نے کئی گھروں میں صف ماتم بچھادی۔ جمعہ کی رات زہریلی شراب پی کر ہلاک ہونیوالوں کی تعداد میں مزید تین افراد کا اضافہ ہوگیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ قصبہ الہ آباد کا رہائشی موسی خیال مبینہ طور پر گھر پر دیسی شراب بنا کر فروخت کرتاہے۔ جمعہ کی رات جب لوگوں نے موسی خیال سے خریدی ہوئی شراب پی تو انکی طبیعت بگڑ گئی۔

    زہریلی شراب سے متاثر سولہ افراد کو اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے تاہم ان میں سے بھی بعض افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ غازی محلہ کے ایک ہی گھر کے چار افراد زہریلی شراب پینے سے موت کی نیند سوگئے۔