Tag: kaghan

  • سیاحوں پر ناران کاغان جانے کے لیے کوئی پابندی نہیں: انتظامیہ

    سیاحوں پر ناران کاغان جانے کے لیے کوئی پابندی نہیں: انتظامیہ

    وادئ کاغان: مقامی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ناران کاغان کے کچھ ہوٹل جزوی بندش کے بعد کھول دیے گئے ہیں، سیاحوں پر ناران کاغان جانے کے لیے کوئی پابندی نہیں ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ناران کاغان کی انتظامیہ نے کچھ ہوٹلز کی بندش کے حوالے سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ ہوٹل اسٹاف میں کرونا کیسز رپورٹ ہوئے تھے جس پر انھیں بند کر دیا گیا تھا، تاہم اب ان ہوٹلوں کو ڈس انفیکٹ کرنے کے بعد کھول دیا گیا ہے۔

    انتظامیہ نے بتایا کہ ناران کاغان کے ہوٹلوں میں احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا گیا ہے، 5 ایسے ہوٹل ہیں جن میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا جا رہا ہے۔

    کرونا وائرس کیسز کی بنیاد پر ناران کے ہوٹلز بند کیے جانے کے بعد احتجاج کیا جا رہا ہے

    معاون خصوصی اطلاعات خیبر پختون خوا کامران بنگش نے بھی اس سلسلے میں بیان جاری کیا ہے کہ سیاحتی مقامات پر کسی بھی قسم کی پابندی زیر غور نہیں، کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور انتظامیہ نے ہوٹلز انتظامیہ کے نمونے لیے تھے، 7 ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کے افراد میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے اس لیے ان پر اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 18 تاریخ کو ایس او پیز کی خلاف ورزی پر انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے ناران میں درجنوں ہوٹلز کو سیل کر دیا تھا، اسسٹنٹ کمشنر بالاکوٹ کی جانب سے ناران میں موجود سیاحوں کو انخلا کے لیے اگلے دن دوپہر 12 بجے تک کا وقت دیا گیا تھا اور سیاحوں کے خلاف کارروائی کا بھی عندیہ دیا تھا۔

    اسسٹنٹ کمشنر بالاکوٹ نے ناران میں 40 ہوٹل سیل کیے، ہوٹل مالکان پہلے ہی کرونا سے معاشی طور پر شدید متاثر تھے

    اے سی بالاکوٹ نے ہدایت جاری کی تھی کہ جب تک پابندی ہے عوام سیاحتی علاقوں کا رخ نہ کریں۔ اس کارروائی کے بعد ناران میں ہوٹل ایسوسی ایشن اور شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا تھا۔

    اگلے دن ڈپٹی کمشنر نے بیان جاری کیا کہ سیاحتی مقامات حکومتی ہدایت پر بند کیے گئے ہیں، اس لیے سیاح شوگراں کاغان اور ناران جانے سے گریز کریں۔

  • ن لیگ نے میثاق جمہوریت پر پیپلزپارٹی کودھوکا دیا، بلاول بھٹو زرداری

    ن لیگ نے میثاق جمہوریت پر پیپلزپارٹی کودھوکا دیا، بلاول بھٹو زرداری

    کاغان : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ن لیگ نے میثاق جمہوریت پر پیپلزپارٹی کے ساتھ دھوکا کیا جبکہ عمران خان کے نظریے اور پیغام میں تضاد ہے، سپریم کورٹ نواز شریف کے توہین عدالت کے بیانات پر سوموٹو ایکشن لے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کاغان میں جلسہ عام کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی آئندہ الیکشن میں اکثریت کے ساتھ حکومت میں آکر نظریے پر کام کریگی، عوام نے ہمارا ساتھ دیا تو خدمت کی نئی تاریخ رقم کریں گے۔

    ملک میں جمہوری نظام کو کوئی خطرہ نہیں یہ صرف تخت رائیونڈ کی لڑائی ہے، انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی میثاق جمہوریت سے پیچھے نہیں ہٹی بلکہ ن لیگ نے میثاق جمہوریت پر پیپلزپارٹی کے ساتھ دھوکا کیا، انتخابات وقت پر ہوں گے، پارلیمنٹ کو اپنی مدت پوری کرنی چاہئے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ نوازشریف اپنی ہر تقریر میں توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں جس پر سپریم کورٹ ان کے خلاف سوموٹو ایکشن لے، قانون سب کے لئے ایک جیسا ہونا چاہئے۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان کو سندھ میں ویلکم کرتے ہیں، لیکن سندھ کے عوام کپتان کو قبول نہیں کریں گے کیونکہ چیئرمین پی ٹی آئی جو کہتے ہیں اس پر عمل نہیں کرتے، عمران خان نئے پاکستان اور کرپشن کیخلاف بات کرتے ہیں، ان کے قول و فعل میں تضاد ہے میری دعا ہے سندھ میں عمران خان کا جلسہ کامیاب ہو۔

    ان کا کہنا تھا کہ کرپشن پر سندھ کے جس سابق وزیراعلیٰ کو نکالا گیا وہ عمران خان کے ساتھ ہے، ہم بہت جلد خیبرپختون خوا میں پیپلزپارٹی کی بنیاد رکھیں گے اور پھر عمران خان کا رونا دھونا شروع ہوجائے گا۔

  • اللہ نےپھرموقع دیا تو پھر سےآپ کی خدمت کریں گے‘ بلاول بھٹو

    اللہ نےپھرموقع دیا تو پھر سےآپ کی خدمت کریں گے‘ بلاول بھٹو

    کاغان : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ بہت سے سیاست دان غریبوں اور عوام کی باتیں کرتے ہیں بھٹو صرف بات نہیں کرتے جان بھی دیتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے علاقے کاغان میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی نے اس ملک کو آئین دیا ،ایٹمی طاقت بنایا۔

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ روٹی کپڑا اورمکان کا نعرہ ہی نہیں بینظیرانکم سپورٹ سے خدمت بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ اللہ نے پھر موقع دیا تو پھر سےآپ کی خدمت کریں گے۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ بھٹو صرف بات نہیں کرتے جان بھی دیتے ہیں شہید ذوالفقار بھٹو،شہید بینظیر بھٹونے آپ کےلیے جان دی۔


    عمران خان صادق اور امین نہیں ہیں، بلاول بھٹو


    یاد رہے کہ گزشتہ روز مانسہرہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عمران خان صاحب خود کہتے ہیں لیڈر کو صادق اور امین ہونا چاہیے مگر جب یہ خطاب کرتے ہیں تو عوام سے نیا جھوٹ بولتے ہیں۔

    بلاول بھٹو کا ایک بار پھرکہنا تھا کہ عوام سمجھ چکے ہیں کہ تحریک انصاف اور عمران خان نے انہیں صرف استعمال کیا، 2018 میرا پہلا الیکشن اورعمران خان کا آخری الیکشن ہوگا۔

    واضح رہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ ایک طرف نواز شریف اپنے آپ کو مظلوم ثابت کرنے کے لیے عوام کو سڑکوں پر لارہے ہیں تو عمران خان آئین میں ترمیم کے خلاف عوام کو سڑک پر لانے کا عندیہ دے چکےہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • پاک فوج کا ناران میں ریسکیوآپریشن جاری

    پاک فوج کا ناران میں ریسکیوآپریشن جاری

    مانسہرہ: شمالی علاقہ جات میں ہونے والی برف باری کے سبب پھنس جانے والے سیاحوں کو بچانے کے لئےپاک فوج کی جانب سے ریسکیو آپریشن جاری ہے اور اب تک 50 سے زائد سیاحوں کو ریسکیو کیاجاچکاہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے امدادی ٹیموں نے ناران کے بھروائی روڈ پرپھنسے پچاس سیاحوں کونکال کر محفوظ مقام پر پہنچا دیا ہے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ وزیراعظم نےسیاحوں کو نکالنےکیلئےفوری اقدامات کی ہدایت کی تھی، بھروائی باٹاکنڈی روڈپرفرنٹئیرورکس آرگنائزیشن کے دستے امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

    واضح رہے کہ آج دوپہر پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں غیرمتوقع طور پربرف باری شروع ہوگئی اورلگ بھگ ڈھائی فٹ برف گرنے سے ناران، کاغان اورگلگت بلتستان موسمِ سرما سے لطف اندوز ہونے والے سیاح مشکلات کا شکارہوگئے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ موسم بہتر ہوتے ہی سیاحوں کو واپس اسلام آباد پہنچانے کے لئے ہیلی کاپٹر سروس شروع کردی جائے گی۔

    اس حوالے سے کمشنر ہزارہ اکبر خان نے اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سیاحوں کو مشکل علاقوں سے نکلا جارہا ہے اور انہیں ہوٹلوں میں منتقل کیا جارہا ہے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھاری مشینری کی مدد سے سڑکوں کو کلئیرکیا جارہاہے اورجلد ہی راستے مکمل پرکھول دئیے جائیں گے۔

    دوسری جانب خیبرپختونخواہ کے وزیراطلاعات مشتاق غنی کا کہنا تھا کہ راستوں کو کلئیر کرنے کے لئے مزید ہیوی مشنری منگوائی ہے اور سیاحوں کی کئی گاڑیاں ناران سے کاغان پہنچادی گئی ہیں۔

    دوسری جانب بابو سرٹاپ کے ذریعے ناران آنے والوں کو ہدایت دی جارہیں ہیں کہ وہ گاڑیاں چھوڑدیں کیونکہ پھسلن کے باعث گاڑیوں کا گزرنا دشوارہے۔

  • شمالی علاقہ جات میں شدید برف باری، سیاح پھنس گئے

    شمالی علاقہ جات میں شدید برف باری، سیاح پھنس گئے

    مانسہرہ: شمالی علاقہ جات میں شدید برفباری کے باعث سینکڑوں سیاح اورمسافر ناران میں پھنس گئے ہیں، برف باری کے سبب متاثرہ علاقے میں خوراک کی بھی قلت پیدا ہورہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آج دوپہرپاکستان کے شمالی علاقہ جات کے کئی علاقوں میں شدید برف باری شروع ہوگئی ہے جس کے سبب ناران، کاغان، مانسہرہ اورگلگت بلتستان سمیت کئی ملحقہ علاقوں میں نظامِ زندگی مفلوج ہوکررہ گیا ہے۔

    دوسری جانب پنجاب، خیبر پختونخواہ اوربلوچستان کے کئی علاقوں میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید بارشیں اور برف باری کا امکان ہے جبکہ اپر پنجاب ، خیبر پختونخواہ اور کشمیر کے علاقوں میں بھی ٹھنڈٰی ہواوٗں کے ساتھ بارش اور ہلکی برفباری ہوسکتی ہے۔

    برف باری سے ناران میں سڑکیں بند ہوگئی ہیں اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگی ہوئی ہیں جبکہ شدید سردی کے سبب خواتین اور بچوں کوشدید مشکلات کا سامنا ہے۔

    سڑکوں سےبرف ہٹانےکےلیےہیوی مشینری پہنچ گئی ہے جبکہ ہیلی کاپٹرسروس کےلیےوزارت داخلہ سےدرخواست کردی گئی ہے۔