Tag: kaghazat e namzadgi

  • سردارایازصادق کےکاغذات نامزدگی منظور، اعتراضات مسترد

    سردارایازصادق کےکاغذات نامزدگی منظور، اعتراضات مسترد

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے سردارایازصادق کےکاغذات نامزدگی پر اعتراضات مسترد کردیئے۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے این اےایک سوبائیس کےضمنی الیکشن کیلئے پی ٹی آئی،عوامی تحریک کے اعترضات مسترد کرتے ہوئےسردارایازصادق کے کاغذات نامزدگی منظورکر لئے۔

    سابق اسپیکرقومی اسمبلی کےکاغذات پرتحریک انصا ف کی جانب سےاعتراض عائد کیاگیاتھا کہ ایازصادق کی آمدنی اخراجات سے مطابقت نہیں رکھتی۔

    ٹربیونل نےتیئس لاکھ سےزائد کی ادائیگی کاحکم دیاجوادانہیں کئےگئے۔ درخواست گزاروں کاموقف تھا کہ سردار ایاز صادق پر دھاندلی کے الزامات اور لاکھوں روپے جرمانہ ہے جس کی وجہ سے وہ آئین کے آرٹیکل 62اور63پر پورا نہیں اترتے۔

    واضح رہے کہ الیکشن ٹربیونل نے سردار ایاز صادق کی کامیابی کو کالعدم قرار دے دیا تھا جس پر اب اس حلقہ میں دوبارہ انتخاب ہونے جا رہے ہیں۔

  • شیری رحمان نے سینیٹ کی جنرل نشست کیلئے کاغذات جمع کرادئیے

    اسلام آباد : پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے سینیٹ کی جنرل نشست کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے ہیں۔ سینٹ کی جنرل نشست عبدالطیف انصاری کے استعفیٰ کے بعد خالی ہوئی تھی۔

    الیکشن کمیشن آفس میں سینیٹ کی نشست کی نامزد امیدوار شیری رحمان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی نے مشکل وقت میں جمہور اور جمہوری قوتوں کا ساتھ دیگی 18ویں ترمیم پر عمل اسی وقت نظر آئیگا جب وسائل صوبوں کو منتقل ہونگے۔

    انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت گزشتہ بجٹ میں رکھے تمام ہدف پورانہ کرنےکا اعتراف کرچکی جبکہ توانائی بحران ،بے روزگاری اور قرضوں کا بوجھ بڑھانے کی ذمہ داری بھی وفاقی حکومت پر عائد ہوتی ہے اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کی تیاری کررہے ہیں نوجوانوں کے روزگار کیلئے کام کررہے ہیں۔

    الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق آج کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آج آخری تاریخ ہے مگر شری رحمان کے مقابلے میں کسی بھی امید وار نے کاغذات جمع نہیں کرائے، جس کے بعد شری رحمان کے بلا مقابلہ منتخب ہونے کے واضح امکانات ہیں

  • وزیراعظم نے پروفیسرساجد میر کو نااہل ہونے سے بچالیا

    وزیراعظم نے پروفیسرساجد میر کو نااہل ہونے سے بچالیا

    لاہور : پنجاب سے سینیٹ کی گیارہ نشستوں کے لیے 17 امیدوار میدان میں رہ گئے ہیں ، وزیراعظم کے سرٹیفیکیٹ نے پروفسیر ساجد میر کو نااہل ہونے سے بچالیا۔

    تفصیلات کے مطابق سینٹ کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے دوسرے دن مسلم لیگ ن کےلئے سب سے اہم مسئلہ پروفیسر ساجد میر کی اہلیت کا تھا ۔

    جس کےلئے اتحادی جماعت کا سرٹیفیکیٹ میاں نواز شریف کی طرف سے ریٹرننگ آفیسر کو جمع کروایا گیا توتب جا کر کاغذات نامزدگی منظور ہوئے ۔

    مبین الدین قاضی راجہ ظفر الحق اور لیفٹینٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم نے بھی اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کا جواب دیا ۔

    لیفٹینٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم مسلم لیگ ن کے سعود مجید سمیت 6 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے گئے۔

    کاغذات کی منظوری کے خلاف ہائیکورٹ اور مسترد کئے جانے کے خلاف الیکشن کمیشن سے رجوع کیا جاسکتا ہے۔

  • سینیٹ الیکشن: کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا آج آخری دن

    سینیٹ الیکشن: کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا آج آخری دن

    کراچی : صوبہ سندھ میں سینیٹ کی گیارہ نشستوں پرکاغذات  نامزدگی کی جانچ پڑتال کا آج آخری دن ہے ،پاکستان مسلم لیگ (ن)کے امیدوار سید ظفرعلی شاہ کی جانب سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے پر اعتراض کرتے ہوئے الیکشن کمیشن نے انہیں آئندہ تین گھنٹے میں کاغذات جمع کرانے کی ہدایت کی ہے ۔

    پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار اسلام الدین شیخ اور عبدالطیف انصاری کے کاغذات کی جانچ پڑتال بھی آج ہوگی جبکہ سینیٹ کے لئے ایم کیو ایم کے تین امیدواروں میاں عتیق،تحسین مشکورعابدی اور سیما زریں کے کاغذات کی جانچ پڑتال الیکشن کمیشن آج کرے گا۔